Tag: پندرہ افراد ہلاک

  • کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق

    کراچی: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران مختلف حادثات میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثاے کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے.حادثات میں دس افراد کرنٹ لگنے سے تین چھتیں گرنے اور دو ڈوب کر ہلاک ہوئے.

    ادھر گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے.

    دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز صبح سے تیز ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    دوسری جانب بارش کے بعد بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی،جسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ کیا جاسکا.

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی سارا دن بارش کی پیش گوئی کی ہے.

    *کراچی میں کچھ دیر کی بارش سے 4 افراد ہلاک،سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک جام

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی بارشوں میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے15افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی،یہ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی.

    آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی،فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا.

  • بغداد: داعش کا خود کش حملہ،پندرہ افراد ہلاک

    بغداد: داعش کا خود کش حملہ،پندرہ افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق عراق کے سیکیورٹی اور میڈیکل حکام نے بتایا کہ خود کش دھماکا خادمیہ کے علاقے میں موجود ایک اہم امام بارگاہ کی سیکیورٹی کےلیے قائم چیک پوسٹ پر ہوا،اس حملے میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے.

    دہشت گرد تنظیم دوسلت اسلامیہ نے ایک جاری بیان میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا نشانہ فوجی اہلکار اور حکومت حامی پیراملٹری فورسز اہلکار تھے.

    *عراق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دھماکہ.7 افراد ہلاک 11 زخمی

    یادرہے کہ داعش نے گذشتہ کچھ عرصے سے حکومتی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ ملیشیا پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے.

    *بغداد: پرہجوم بازار میں کار بم دھماکہ، 64 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بغداد کے وسطی علاقے کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے داعش کے خود کش دھماکے میں 292 افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

    دمشق : شامی شہرحلب پرفضائی حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب پر فضائی کاروائی کے دوران ایک بم مشرقی ضلع میں واقع اسپتال کے قریب گرا، جس کی زد میں آکر پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    حلب پر فضائی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ابھی تک یہ واض نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ کس جانب سے کیاگیا.

    حکومتی افواج شہرپردوبارہ قبضے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،دوسری جانب شام کاصنعتی اورتجارتی مرکزرہنےوالاشہر حلب دوہزاربارہ سےحکومت اورحزب اختلاف کے گروہوں میں بٹاہواہے.

    *دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واضح رہے کہ شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں گذشتہ ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے.