Tag: پنسلوانیا

  • امریکا کی وہ ایک ریاست جہاں جیتنے والے کے صدر بننے میں کوئی شک نہیں رہتا

    امریکا کی وہ ایک ریاست جہاں جیتنے والے کے صدر بننے میں کوئی شک نہیں رہتا

    صدارتی انتخابات میں ویسے تو امریکا کی سات ریاستوں کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، تاہم پنسلوانیا میں جیتنے والا ہی امریکا کا ممکنہ صدر ہوگا۔

    امریکی انتخابات کی تاریخ پر نظر رکھنے والے ماہرین ماضی کے نتائج سے یہ اخذ کرتے ہیں کہ ریاست پنسلوانیا ممکنہ طور پر وہ واحد ریاست ہو گی جو کسی بھی امیدوار کی حتمی کامیابی کا فیصلہ کرے گی اور وہاں کا فاتح ہی امریکی صدارتی تخت پر براجمان ہوگا، اس لیے ہر صدارتی امیدوار پنسلوانیا میں اپنی جیت کے لیے کافی تگ و دو کرتا ہے۔

    ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس اور ان کے مدِ مقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ جلسے ریاست پنسلوانیا میں کیے، جس سے پینسلوینیا میں جیتنے کی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابی مہم کے آخری روز بھی کاملا اور ٹرمپ نے پنسلوانیا کو چھوڑنا مناسب نہیں سمجھا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے نظر آئے، دونوں امیدوار اچھی طرح سمجھتے ہیں کے وائٹ ہاؤس جانے والی گلی اسی ریاست کے راستے سے گزرتی ہے۔

    اس وقت پنسلوانیا کو ٹرمپ اور کاملا کے لیے لازمی جیتنے والی ریاست کہا جا رہا ہے۔

    رائے عامہ کے جائزے کہتے ہیں کہ ٹرمپ اور کاملا کے درمیان پنسلوانیا میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور ریاست کے کسی بھی شہر اور علاقے کے چند ووٹرز بھی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    ڈیموکریٹس کا مضبوط قلعہ سمجھی جانے والی اس ریاست میں 2016 کے الیکشن میں ٹرمپ نے اپنے مدِ مقابل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کو شکست دی اور امریکی صدر بننے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

    یوں تو الیکٹرول ووٹ کے حساب سے پنسلوانیا امریکا کی سب سے بڑی ریاست نہیں مگر 19 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ اسکا شمار امریکا کی بڑی ریاستوں میں ہوتا ہے، تاہم یہاں کے نتائج کے بارے میں پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہے۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں پنسلوانیا میں پھر ڈیموکریٹس کی جیت ہوئی، موجودہ صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے مقابلے میں 81 ہزار ووٹوں سے یہاں کامیابی حاصل کی تھی اور صدر بن گئے تھے۔

    ریاست پنسلوانیا میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد میں سے تقریباً نصف کالج ڈگری نہ رکھنے والے ورکنگ کلاس سفید فام شہری ہیں، ان میں سے بیشتر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اس سال لگ بھگ پونے چھ لاکھ لاطینی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو نتائج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

    صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے والی ریاستوں کی طرح پنسلوانیا کے لوگوں کا بھی بڑا مسئلہ معیشت ہے اس لیے کاملا اور ٹرمپ نے اس ریاست میں انتخابی مہم کے دوران مہنگائی پر قابو پانے جیسے بیانات کو بار بار دہرایا۔

    خیال رہے کہ امریکا کی تمام ریاستوں کے 538 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں، کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے کیلئے کم ازکم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، امریکی کی ہر ریاست کی آبادی کے تناسب سے الیکٹورل ووٹ ہوتے ہیں۔

    سب سے زیادہ آبادی والی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے 54 الیکٹورل ووٹ ہیں، کیلیفورنیا کے 54 الیکٹول ووٹ 39 ملین آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    امریکا کی سب سے چھوٹی ریاست وومنگ میں 3 الیکٹورل ووٹ ہیں، ریاست وومنگ کے 3 الیکٹورل ووٹ 6 لاکھ آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    ٹیکساس40، پینسلوینیا 19 اور اوہائیو کے 17 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں جبکہ ریاست رامنی سوٹا 10، مزوری 10، االاباما 9، لوزیانا 8، نیواڈا 6، ورجینیا 13، واشنگٹن 12 اور وسکونسن کے 10 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔

    اس کے علاوہ فلوریڈا کے 30 اور نیویارک کے 28 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں، ریاست الینوائس 19، ناتھ کیرولینا 16، نیوجرسی کے 14، ایروزونا 11، انڈیانا 11 اور میری لینڈ کے 10 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

  • گھر کی دیواروں سے پراسرار طور پر شہد نکلنے لگا

    گھر کی دیواروں سے پراسرار طور پر شہد نکلنے لگا

    پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر کی دیواروں سے شہد بہنے لگا، جسے دیکھ کر گھر والے حیران رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا کی بَکس کاؤنٹی کے علاقے پرکیزی میں ایک گھر کی دیواروں سے لیس دار پُراسرار چیز نکلنے لگی تو گھر والے حیران ہو گئے، بعد ازاں انھیں معلوم ہوا کہ یہ شہد ہے۔

    گھر کی خاتون آنڈریا ایزابیل نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر نے دیواروں پر کالے سے دھبے دیکھے، بعد میں پتا چلا کہ یہ شہد ہے اور دیواروں کے اندر شہد کی مکھیوں نے بڑی تعداد میں بسیرا کر لیا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے کو اس علاقے سے استوائی طوفان فے (Tropical Storm Fay) گزرا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ شاید طوفان میں پانی سے دیواروں میں کوئی خرابی آ گئی ہے، تاہم جلد ہی انکشاف ہوا کہ دیواروں سے شہد لیک ہو کر بہہ رہا ہے۔

    اہل خانہ پر یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ دیواروں سے شہد بہہ رہا ہے، انھوں نے ایک مقامی بی فارم سے مدد طلب کی، جہاں سے شہد کی مکھیوں کو پکڑنے والے اہل کار کو بھیجا گیا۔

    شہد کی مکھیوں کو پکڑنے کے ماہر ایلن لٹانزی نے گھر کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا کہ دیواروں کے اندر مکھیوں کی پوری کالونی نے بسیرا کر لیا ہے۔ لٹانزی نے کہا کہ وہ شہد کی مکھیاں اس کی لڑکیوں جیسی ہیں، وہ انھیں پکڑ کر گھر لے جائے گا اور اس کے لیے یہ مکھیاں شہد بنائیں گی۔

  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، چھ پولیس افسر زخمی

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، چھ پولیس افسر زخمی

    واشنگٹن : امریکی ریاست پنسلوانیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرنے چھ پولیس افسران کو زخمی کردیا، پولیس نے طویل جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار منشیات فروش کو گرفتار کرنے پہنچے۔

    غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ افسران زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلح شخص سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تو مذکورہ شخص نے طویل مؤقف اختیار کیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں ملزم کو ہاتھ اٹھائے گھر سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے، امریکی میڈیا نے ملزم کا نام مورائس ہل بتایا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے وکیل شاکا جانسن نے ملزم اور پولیس کے درمیان مذاکرات کرانے میں مدد کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈو ٹیم نے مسلح شخص کے گھر سے دو پولیس افسر اور تین دیگر افراد کو ریسکیو کیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ پورے واقعے کی فیس بُک پر لائیو اسٹریمنگ کررہا تھا۔

    امریکا میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو امریکی ریاست مسیسپی میں واقع معروف شاپنگ مال وال مارٹ میں بھی فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

    امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 16 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں امریکا میں چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ ہوئے تھے۔

  • امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست پنسلوانیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے لان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے لان میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق طیارہ صبح 6 بجکر 20 منٹ پر گر کر تباہ ہوا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ طیارے کی آخری منزل کون سی تھی۔

    اپرمورلینڈ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد ہیں جن میں 60 سالہ شوہر، 54 سالہ اہلیہ اور 19 سالہ بیٹی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 10 افراد ہلاک

    حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، طیارے کے ملبے کو ریسیکیو اہلکاروں کی جانب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈبل انجن طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں نیویارک کے سابق میئر اور ان کی نواسی بھی شامل تھیں۔

  • امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق19 سالہ خاتون سارجنٹ سلویا ینگ رات 11 بجکر 20 منٹ پر اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ مسلح حملہ آور نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں بازو اور سینے کی حفاظتی بیلٹ پر 8 گولیاں ماریں۔

    بعدازاں حملہ آور فرار ہوگیا اور ایک قریبی بار کے سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اس نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور پھر انہیں بھی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    اسی دوران جبکہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کر رہی تھی،اس نے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیا،جن کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر رچرڈ روس نے بتایا کہ پولیس افسر ایڈ ملر اور دیگر 2 افسران نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

    مزید پڑھیں:امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    رچرڈ روس نے مزید بتایا کہ سابق پولیس افسر ایڈملر،جو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں پولیس فورس کے رکن ہیں، وہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوئے۔

    پولیس کمشنر کے مطابق دونوں اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے 4 عام شہریوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

    مزید پڑھیں : امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 50 افراد ہلاک، 53 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔