Tag: پنشن میں اضافے

  • ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن  کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت نے یکم جولائی سے پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، اطلاق تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا اطلاق تمام ریٹائرڈسرکاری ملازمین پر ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ گریڈایک سے16تک ملازمین کی تنخواہوں میں35فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا تھا کہ گریڈ17سے22تک وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں30فیصداضافہ کیا ہے، نوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگیا۔

  • آسمان کو چھوتی مہنگائی ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    آسمان کو چھوتی مہنگائی ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے اور یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے ملازمین کیلئے ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں15 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ہونیوالے ریٹائرڈ ملازمین پربھی ہوگا اور نئے اضافے سے 2016 سے 2021 تک کے اضافے ازخود ختم ہوجائیں گے۔

    یاد رہے اپریل مین وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔