Tag: پنشن

  • پنشن وصول کرنے کے لیے خاتون نے 11 سال شوہر کی لاش فریزر میں چھپائے رکھی

    پنشن وصول کرنے کے لیے خاتون نے 11 سال شوہر کی لاش فریزر میں چھپائے رکھی

    اوٹاہ: امریکا میں 75 سالہ خاتون 11 سال تک اپنے شوہر کی لاش فریزر میں چھپا کر اس کی پنشن وصول کرتی رہی۔

    امریکی ریاست اوٹاہ میں پولیس کو معمول کے ویلفیئر چیک کے دوران، جس میں اکیلے رہنے والے اور بزرگ افراد سے ان کا حال چال دریافت کیا جاتا ہے، ایک گھر سے 75 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملیں۔

    پولیس نے لاش کو سرد خانے بھجوا کر جب گھر کی چیکنگ کی تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب فریزر سے خاتون کے شوہر کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں مشہور کر رکھا تھا کہ وہ ناراض ہو کر انہیں چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے۔

    پولیس اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے کہ آیا خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کیا یا وہ کسی وجہ سے انتقال کر گیا اور خاتون نے اس کی لاش فریزر میں چھپا دی۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے یہ حرکت ممکنہ طور پر اپنے شوہر کی پنشن وصول کرنے کے لیے کی۔ 11 سال کے عرصے کے دوران خاتون نے 1 لاکھ 77 ہزار ڈالرز حاصل کیے۔

    پولیس کو گھر سے ایک خط بھی ملا جو شوہر کی جانب سے لکھا گیا تھا اور اس میں درج تھا کہ ’میری موت میں میری بیوی کا کوئی ہاتھ نہیں‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے خاتون نے خود ہی یہ خط لکھ رکھا ہو۔

    پولیس نے مکان کو سیل کر کے کیس کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3 ماہ یہ پنشن 6500 پر لے گئے تھے، ایک سال محنت کے بعد پنشن کو 8 ہزار 500 روپے تک بڑھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے، اس عمل سے پینشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد تحفظ ملے گا اور یہ عمل ادارہ جاتی اصلاح کی وجہ سے ممکن ہوا۔

  • ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ 18 منصوبوں سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کے منصوبے میں 10 سال کی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے ذمہ دار کون ہیں؟ ای او بی آئی منفی خبروں کی وجہ سے زبان زد عام تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اب ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ کمپنیوں کو ای او بی آئی کا پیسہ کھانے نہیں دیں گے۔ ادارے کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھ پر بھی مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالا گیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی میں جتنی کرپشن ہوئی شاید ہی کسی ادارے میں ہوئی ہو، پنشنرز کا پیسہ 18 پراپرٹیز میں استعمال کیا گیا۔ ای او بی آئی اے میں 21 ارب کی وصولیاں کی گئیں۔ ادارے کی بہتری کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ حکومت سے ہم کچھ نہیں لے رہے۔ ہم کرپٹ ادارے اور سسٹم کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

  • بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی

    بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے 100 روزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی ، قطر نے دسمبر میں ویزا سینٹرز کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 100 روزہ کارکردگی پر وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی رپورٹ تیار ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نےرپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کے لئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی ، پنشن 5 ہزار 250 سے بڑھا کر 6 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قطر نے دسمبر میں ویزاسینٹرز کھولنے کا وعدہ کیا ہے، ویزا سینٹرز سے پاکستانیوں کے لئے قطر میں ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ پورا ہوگا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی ہے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے رپورٹ میں بتایا آن لائن ویب پورٹل “نیا پاکستان کالنگ کاآغازکیاگیا، پورٹل کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کوایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے جبکہ وزارت میں غیرقانونی بھرتیوں پرکاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    خیال رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل 100روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔

    وزیر اعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنےلائیں گے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل وزراکوحکومتی و عوامی سطح پر کریڈٹ دیں گے۔

    واضح رہے عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے گئے تو مافیا کا سامنا کرنا پڑا۔

  • چلی میں پنشن سسٹم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

    چلی میں پنشن سسٹم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

    سان تیاگو : چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں 1980کی دہائی سے رائج فرسودہ پنشن سسٹم کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کےمطابق چلی کےدارالحکومت سان تیاگومیں شہری فرسودہ پنشن نظام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔دارالحکومت کی سڑکوں پراحتجاج کرتےہوئےشہریوں نےپنشن سسٹم میں اصلاحات کامطالبہ کردیا۔

    chile-post-1

    پولیس نے مظاہرین کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کرتےہوئے انہیں منتشر کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کواپنی آمدن کا ایک بڑاحصہ اے ایف پی میں جمع کرانا پڑتا ہےجبکہ ریٹائرمنٹ پران کو اس کے خاطر خواہ فوائد نہیں دیےجاتے۔

    chile-post-2

    چلی میں سابق آمرجنرل پنوشے کے زمانے میں متعارف کرایا گیا پینشن کا نظام اےایف پی رائج ہے۔ پینشن فنڈکے تحت ایک سواٹھترارب ڈالر کے اثاثےموجود ہیں تاہم اس کے فوائد پینشنرز تک منتقل نہیں کیے جاتے۔

    chile-post-3

    مزید پڑھیں: چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلباء تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیاتھا۔

    chile-post-4
    chile-post-5

    واضح رہے کہ صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    chile-post-6

  • ای اُو بی آئی کا پنشن میں چھیالیس فیصد اضافے کا اعلان

    ای اُو بی آئی کا پنشن میں چھیالیس فیصد اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: قرضےکی قسط کیلئےآئی ایم ایف اور پاکستان کےمابین دبئی میں یکم مئی سےمذاکرات ہوں گے،حکومت نے ای اُو بی آئی پینشنرزکے معاوضےمیں چھیالیس فیصداضافےکا اعلان کردیا۔

    اس اضافے سے ای اُو بی آئی کے پینشنرزکا کم از کم معاوضہ تین ہزار چھےسو روپےماہوار سے بڑھکر پانچ ہزار دو سو پچاس روپے ماہوار ہو جائیگا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےبتایاکہ اس اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوچکا ہے۔

    اسحاق ڈار نےمزید بتایاکہ یکم سےدس جنوری تک آئی ایم ایف کےساتھ قرضےکی ساتویں قسط کیلئےدبئی میں مذاکرات ہونگےجس میں معیشت کا ساتواں معاشی جائزہ لیاجائیگا۔

    ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہاکہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرسیاسی جماعتوں کےرہنمائوں اور پارلیمانی لیڈرزکو پاک چین اقتصادی راہداری پربریفنگ دی جائیگی۔