Tag: پنڈورا پیپرز

  • پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    اسلام آباد:وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کرلی ہے، تحقیقات میں اکثریت نے منی لانڈرنگ الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی،240 ناموں میں سے اکثریت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔

    وزیر اعظم جائزہ کمیشن نے پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کو200 سے زائد پاکستانیوں نے جواب جمع کرائے ، جس میں 240 پاکستانیوں میں سے اکثریت نے منی لانڈرنگ الزامات مسترد کیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی سی آئی جے نے مبینہ 700 میں سے240 نام جائزہ کمیشن کو دیے، 240 ناموں میں سے 40 پبلک آفس ہولڈرز اور بیوروکریٹس شامل ہیں۔

    کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ الزمات کی نفی کی ہے، آئی سی آئی جے کیجانب سے مزید نام بھجوائے گئے تو ان کی بھی تحقیقات ہوں گے۔

    فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا پہلا مرحلہ جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، کمیشن کو اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی،نادرا ،پی ٹی اے ، ایف بی آرکی معاونت ہے۔

    کمیشن وزیراعظم کے احکامات پرپنڈوراپیپرز میں شامل ناموں کی تحقیقات کررہا ہے ، کمیشن نے 200 سے زائد پاکستانیوں سے7 روز میں سوالات کےجواب مانگے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کمیشن کو آئی سی آئی جے کی جانب سے نامکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، نامکمل تفصیلات سے کمیشن کو ناموں کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہوا، 240 ناموں میں سے 30سے 35 ناموں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی۔

    خیال رہے آئی سی آئی جے نے پنڈوراپیپرز میں 700پاکستانیوں کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • جماعت اسلامی آج پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی

    جماعت اسلامی آج پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی آج پنڈوراپیپرز پرسپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، جس میں عدالت سے جوڈیشل تحقیقات کی استدعا کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی جانب سے آج پنڈورا پیپرز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، امیرجماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کریں گے۔

    درخواست میں عدالت سے جوڈیشل تحقیقات کی استدعاکی جائےگی جبکہ پاناما لیکس میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کی بھی استدعا کی جائے گی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تیرہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا، غربت میں اضافہ ہوا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں کی جائیدادیں بڑھیں،پاناما لیکس اورپنڈورا پیپرزمیں پی پی، پی ٹی آئی اورنون لیگ کے نام ہیں۔

  • پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام  ، صدرمملکت نے بڑا مطالبہ کردیا

    پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام ، صدرمملکت نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈواپیپرز میں آنے والے 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاناما ،پیراڈائز،اب پنڈواپیپرز نے ہزاروں آف شورکمپنیوں کی تصدیق کی، یہ آف شورکمپنیاں لوٹی دولت کی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئیں، 700پاکستانی شخصیات کی غیرقانونیت، پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے ، لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے، فیٹف نے اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہماری دولت وصول کرنیوالےممالک نےغریبوں کے استحصال سےخودکوامیر کیا، سکندر اورقزاق کےمکالمے میں،علامہ اقبال کے نزدیک، لٹیرے ایک جیسے ہیں۔

  • پنڈورا پیپرز کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا پہلا ردِعمل

    پنڈورا پیپرز کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا پہلا ردِعمل

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے پنڈوراپیپرزمیں نام آنے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیا اور درخواست کی انکوائری ٹیم 14گھنٹےروزانہ کام کر کے 5 دن میں نتیجہ دے۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈوراپیپرز کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ، فیصل واوڈا نے وزیراعظم کی جانب سے پینڈورا پیپرز کی انکوائری کےفیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا یہ فیصلہ صرف عمران خان صاحب ہی کر سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست کی کہ انکوائری ٹیم 14گھنٹےروزانہ کام کر کے 5 دن میں نتیجہ دے اور طریقہ کار ایسا ہو کہ قوم بھی دیکھ سکے اور آغاز مجھ سے کریں ،ٹیسٹ کیس بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہمیں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں ، میں صحیح ہواتو فیصلہ ہو کہ غلط بیانی والےنام نہادصحافیوں کوکیا سزا ملے گی؟

    خیال رہے آئی سی آئی جے کی جانب سے ’’پنڈورا پیپرز‘‘جاری کئے گئے تھے، پیپرزمیں پاکستان کی سات سو سے زائد سیاسی ،کاروباری شخصیات،سابق فوجیوں اوران کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں۔

    پنڈورا پیپرز میں واضح طور لکھا گیا تھا کہ دستاویز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں جبکہ موجود حکومت کے تین وزیروں سمیت کئی اہم لوگوں کے نام آف شورکمپنیاں نکلیں۔

  • ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر  تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    ‘پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر تمام وزراء کی تحقیقات ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے پنڈورا پیپرز کے لیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تمام وزرا کی تحقیقاتی کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا پیپرز کےلیے تحقیقاتی سیل قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، جن وزار نے کمپنیاں ڈکلیئرکی ہیں ان سے بھی استعفیٰ مانگنا زیادتی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جن وزرا کے نام آئے ان کے بیانات آگئے ہیں، ان کو خود کو الگ کرلینا چاہیے، تمام وزرا کی تحقیقات کرنی چاہیے، یہ کہناسب استعفی دےدیں غلط ہے۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں وزیراعظم اور ان کے کسی رشتے دارکانام نہیں، اپوزیشن کو توخوش ہوناچاہیے کہ پاکستانی وزیراعظم کانام نہیں۔

    آئی سی آئی جے نے تووزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دی ہے، جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کیخلاف تحقیقات ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کبھی کرپشن پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    جن لوگوں نےکرپشن کی ہےوزیراعظم کبھی سپورٹ نہیں کریں گے ، تاریخ میں ایسا کوئی لیڈرنہیں آیا، جس نے امریکا کو ہرگز نہیں کہا ہو۔