Tag: پنک بس سروس

  • کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

    کراچی: یکم مارچ سے کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص بس سروس کو مزید دو روٹس پر چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، کل سے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ وَن کی فلیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    یہ اعلان وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر شریک ہوئے۔

    ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جب کہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کر دیا جائے گا۔

    پنک بس سروس روٹ 2، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی۔

    روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النسا اسٹریٹ، میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

    شرجیل انعام میمن نے این آر ٹی سی کو یہ ہدایت بھی کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے، اور ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔

  • کراچی میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغازآج سے ہوگا

    کراچی میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کریں گے، تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا جائے گا، جہاں سے ابتدائی طور پر 6 بسیں چلائی جائیں گیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک بس سروس سے خواتین کو بہترین سفری سہولیات ملیں گی۔

    شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ کے بعد چلیں گی، دفتری اوقات کے بعد ہر ایک گھنٹے بعد پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

    شرجیل  میمن نے بتایا کہ پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہ فیصل  تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیاگیا، پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کیلئےکیا جارہا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی  گامزن ہیں۔

  • مردان: خواتین کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

    مردان: خواتین کی سہولت کے لیے پنک بس سروس کا آغاز

    مردان: کے پی کے حکومت کی جانب سے خواتین کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے اور سہولیات دینے کے نظریے کو پیش نظر رکھتے ہوئے مردان میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

    اس سروس کے تحت چلنے والے بسیں اے سی ہوں گے، کنڈکٹر کے فرائض خواتین سر انجام دیں گی۔ بس کے اندر کیمرے میں بھی نصف ہوں گے۔

    گو ڈرائیور مرد حضرات ہوں گے، البتہ کنڈیکٹر کے طور پر خواتین کو ذمے داری سونپے گئی ہے۔

    بس کا کرایہ بیس روپے مقرر کیا گیا ہے، اس میں معذور خواتین کے بھی سفر کی سہولت موجود ہے۔