Tag: پوتی

  • بچی کو کروز شپ سے گرانے والے شخص کو سزا، دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    بچی کو کروز شپ سے گرانے والے شخص کو سزا، دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنی پوتی کو بحری جہاز کی گیارہویں منزل سے گرانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    یہ واقعہ جولائی 2019 میں پیش آیا جب انڈیانا سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان رائل کیربیئن کمپنی کے بحری جہاز پر سفر کرنے کے لیے روانہ ہوا، واقعے کے وقت جہاز جزیرہ پورٹو ریکو میں تھا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب 51 سالہ سالویٹور سام انیلو اپنی 18 ماہ کی پوتی کو گود میں لے کر گیارہویں منزل پر واقع پلے ایریا کی کھڑکی پر کھڑے تھے، جب اچانک بچی ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جا گری۔

    بچی جہاز کے کنکریٹ سے بنے عرشے پر گری جہاں گرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ دادا کو غفلت برتنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔

    عدالتی کارروائی کے دوران دادا مسلسل کہتے رہے کہ انہیں بچوں کے پلے ایریا میں کھڑکی کے کھلے ہونے کا بالکل پتہ نہیں تھا، اور انہوں نے بچی کو دونوں ہاتھوں میں اٹھا کر کھڑکی تک اس لیے پہنچایا تھا کہ تاکہ وہ شیشے پر انگلی سے بجا سکے، ایسا وہ پہلے بھی کرتی رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واقعے کے وقت نشے میں نہیں تھے، وہ کلر بلائنڈ ہیں یعنی انہیں رنگ نظر نہیں آتے، اس لیے وہ جان نہیں سکے کہ کھڑکی کا شیشہ کھلا ہوا تھا۔

    اس دوران بچی کے والدین نے رائل کیربیئن کمپنی کے خلاف غفلت کا مقدمہ بھی درج کر دیا تھا، اس کے جواب میں رائل کیربیئن کا کہنا تھا کہ سرویلنس کیمرے کی فوٹیج سے علم ہوتا ہے کہ انیلو نے بچی کو اوپر اٹھانے سے پہلے تقریباً 8 سیکنڈز تک کھڑکی سے جھانکا تھا، اس کے بعد انہوں نے 34 سیکنڈز تک بچی کو کھلی کھڑکی میں تھامے رکھا۔

    تاہم خاندان کا کہنا تھا کہ انیلو کے لیے جسمانی طور پر یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ وہ اس طرح کھڑکی سے جھانکتے۔

    اب ایک تکلیف دہ اور طویل کارروائی کے بعد عدالت نے انہیں 3 سال کی سزا سنا دی ہے تاہم یہ سزا جیل میں نہیں ہوگی، عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے انہیں 3 سال کے پروبیشن پر بھیجا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عرصہ وہ ایک کمیونٹی سینٹر میں گزاریں گے۔

    گو کہ انیلو کا اصرار تھا کہ یہ واقعہ صرف ایک حادثہ تھا تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدلتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو مزید تکلیف سے بچانے کے لیے قتل خطا کا الزام قبول کر لیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی ختم ہونے کے بعد بالآخر ان کا خاندان سکون کی سانس لے گا جبکہ اس غم سے نمٹنے کے لیے بھی کوششیں کرسکے گا۔

  • ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین عام شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    ملکہ برطانیہ کی پوتی یوجین عام شہری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    لندن : ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین اپنے دوست اور عام شہری جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی تقریب ونڈسر پیلس میں منعقد ہوئی جس میں شاہی خاندان سمیت 850 افراد شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیرے اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے 5 ماہ بعد ملکہ برطانیہ کی پوتی اور شہزادہ اینڈریو کی چھوٹی بیٹی شہزادی یوجین آج اپنے قریبی دوست اور عام شہری کی دلہن بن گئیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پرنسس آف یارک کہلائی جانے والی 28 سالہ شہزادی یوجین کی دوست جیک بروکس بینک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں جو ونڈسر محل کے سینٹ جارج چیپل میں منعقد ہوئی تھی۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی پوتی اور جیک بروکس بینک کی شادی کی تقریب میں شاہی خاندان کے افراد سمیت 850 افراد مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ برطانوی نشریاتی اداروں نے پرنسس آف یارک کی عروسی کی تقریب برائے راست نشر کی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ونڈسر محل وہی جگہ ہے جہاں 5 ماہ قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

     

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ جوڑے کی پہلے سنہ 2010 میں سویٹذرلینڈ میں ملاقات ہوئی تھی۔

     

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرنسس آف یارک کی شادی کی تقریب دن 11 بجے شاہی خاندان کے افراد کے آنے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ بھی بچوں ہمراہ شریک ہوئیں تھی جبکہ ملک کی مشہور و معروف شخصیات و فنکاروں نے بھی شاہی شادی میں شرکت کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی عزیز شہزادی الیگزنڈرا ہاتھ کی سرجری ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکیں۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ شہزادی یوجین کی شادی پر لاکھوں پاؤنڈ جبکہ سیکیورٹی پر 20 لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات آئے جس کے باعث برطانوی شہریوں نے پرنسس آف یارک کے والد شہزادہ اینڈریو سے رقم وصول کرنے کے لیے آن لائن درخواست دائر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہریوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرنسس آف یارک کی شادی کے اخراجات ٹیکس کی رقوم سے ادا کرنے کے بجائے شہزادہ اینڈریو سے وصول کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شہزادی یوجین اور جیک بروکس بینک کی منگنی رواں برس کے آغاز پر ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بعد سادگی کے کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک تھے۔