Tag: پوجا بھٹ

  • پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادتوں پر افسردہ

    پوجا بھٹ بھی غزہ کے معصوم بچوں کی شہادتوں پر افسردہ

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسی المناک صورتحال میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ کو بھی غزہ کے معصوم بچوں کی المناک شہادتوں نے افسردہ کردیا ہے، بھارتی اداکارہ نے غمگین دل کے ساتھ سوشل میڈیا پر معروف فلسطینی شاعر خالد جمعہ کی ایک نظم شیئر کی۔

    نظم میں غزہ کے ان بچوں کا تذکرہ ہے جو اسرائیلی بمباری کے سبب موت کی نیند سوگئے، نظم کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ہی اداکارہ اور فلمساز نے ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجی ڈالی، جس سے ان کی افسردگی کا اظہار ہوتا ہے۔

    پوجا بھٹ کی پوسٹ کسی کو پسند آئی تو بہت سے بھارتی صارفین کو یہ پوسٹ اچھی نہیں لگی۔۔ ایک صارف نے تو یہ بھی لکھ دیا کہ میڈم جی آپ کو غزہ چھوڑ آئیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا یہاں کر رہی ہو پہنچو غزہ۔۔ کچھ نے بوجاپھٹ پر دوہرے معیار کا الزام لگایا۔۔ بعض صارفین کا دعویٰ ہے پوجا بھٹ نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ پوسٹ کی ہے۔

  • مودی سرکار نے میرے گھر کو تقسیم کر دیا ہے، معروف بھارتی اداکارہ کی شدید تنقید

    مودی سرکار نے میرے گھر کو تقسیم کر دیا ہے، معروف بھارتی اداکارہ کی شدید تنقید

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی مودی سرکار کو تنقید کی زد پر رکھ لیا ہے، بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ‘میرے گھر کو تقسیم کر دیا ہے۔’

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند مودی سرکار کے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج بھارت بھر میں جاری ہے، اداکارہ پوجا بھٹ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریت کے متنازعہ قانون کی حمایت نہیں کرتیں، کیوں کہ اس نے میرے گھر کو تقسیم کر دیا ہے۔

    پوجا بھٹ نے احتجاج کرنے والوں کو سب سے بڑا محب وطن بھی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے حب الوطنی کی سب سے اعلیٰ شکل ہے، جو طلبہ متنازع قوانین CAA-NRC کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حکمران جماعت نے ہمیں متحد کر دیا ہے۔

    جواہر نہرو یونی ورسٹی کے طالب علم شرجیل امام، جس کی تلاش میں دہلی پولیس چھاپے مار رہی ہے

    بھارتی ادکارہ نے احتجاج کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہماری خاموشی ہمیں نہیں بچائے گی، نہ ہی حکومت کو بچا سکے گی، طلبہ ہمیں پیغام دے رہے ہیں کہ یہی وقت ہے اپنی آوازیں بلند کرنے کا، ہم اس وقت تک آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک ہماری آواز نہ سنی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں عورتیں، شاہین باغ اور لکھنؤ کی مانند، احتجاج جاری رکھیں گی اور خاموش نہیں ہوں گی، یہاں تک کہ ان کی آواز واضح طور پر سن لی جائے۔

    ادھر جواہر نہرو یونی ورسٹی کے طالب علموں کے خلاف 6 ریاستوں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، شاہین باغ میں تقریر میں آسام، شمال مغربی ریاستوں کی آزادی کی بات کرنے والے طالب علم شرجیل امام کے گھر پر دہلی پولیس نے چھاپا مارا اور ان کے بھائی اور 2 رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا۔ شرجیل امام کی گرفتاری کے لیے ممبئی، پٹنا اور دہلی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ شرجیل امام ‘آسام کو انڈیا سے کاٹ دو‘ کی تقریر کے بعد پورے انڈیا میں مشہور ہو گئے ہیں، اور ان کی گرفتاری کے لیے کئی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

  • اذان کی آواز سُن کر اٹھتی ہوں، پوجا بھٹ

    اذان کی آواز سُن کر اٹھتی ہوں، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ اذان سے متعلق دیے گئے سونو نگم کے بیان کے خلاف میدان میں آگئیں اور اذان کے حق میں بیان دے ڈالا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوجا بھٹ نے کہا کہ ’’میں باندرا کی فضاء میں روز اذان کی آواز اور گرجا گھر کی گھنٹی پر اٹھتی ہوں اور اگر بتی جلا کر بھارت کے جذبے کو سلیوٹ کرتی ہوں‘‘۔

    واضح رہے کہ سونو نگم نے اذان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں مسلمان نہیں ہوں مگر پھر بھی فجر کی اذان سننی پڑتی ہے اور اُس کی وجہ سے اٹھنا بھی پڑتا ہے

    بھارتی سنگر سونو نگم کے اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اُن کے مداحوں نے گلوکار کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    پڑھیں: ’’ مسلمان نہیں پھر بھی اذان کی وجہ سے صبح اٹھنا پڑتا ہے، سونو نگم ‘‘

    بھارت سے ہی تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سونو نگم کو لکھا کہ ’’آپ نے مودی کو خوش کرنے کے لیے یہ بیان دیا، آپ کو اُس وقت ظلم نظر نہیں آیا جب مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے تھے‘‘۔

     یاد رہے ماضی میں پریانکا چوپڑا اپنی پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ انہیں اذان کی آواز سُن کر سکون ملتا ہے، یہ بات انہوں نے اپنی فلم کی پرموشن کے دوران پریس کانفرنس میں کی تھی جبکہ دبنگ خان نے بھی ایک پروگرام میں اذان کی آواز سُن کر عوام کو خاموش ہونے کا اشارہ دیا اور اذان ختم ہونے پر اپنی بات شروع کی تھی۔

  • پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومیت کا معاملہ نہیں بلکہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی کا نام نہ دیا جائے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔


    بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’’کرن جوہر بھارتی انتہاء پسند رہنماء راج ٹھاکرے کو مضبوط کررہے ہیں یہ قومیت ہے یا بلیک میلنگ‘‘ کے جواب میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ اسکول کے بچوں کے درمیان کا مذاق ہے‘‘۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی جس کے بعد تمام فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

    پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

     پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کردار ادا کیا تھا جس پر انتہاء پسندوں نے حکومت کو دباؤ میں لاکر ریلیز رکوادی تھی تاہم دو روز قبل کرن جوہر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ممالک میں کشیدگی نہیں تھی‘‘،  انہوں نے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانیوں کو نہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    قبل ازیں بھارتی فلم ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت کی تھی جس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے، کوئی بھی فنکار دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     بعد ازاں بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ اُن کے ساتھ عوام وہی رویہ اختیار کرے گی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘‘۔
  • بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان فلم ‘ہو من جہاں‌’ کی مداح ہوگئیں

    بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان فلم ‘ہو من جہاں‌’ کی مداح ہوگئیں

    کراچی : بھارتی ڈائریکٹر پوجا بھٹ اے آر وائی فلمز ‘ہو مان جہاں کے پریمیئر میں شرکت کی اور فلم کے معیار پر حیران رہ گئیں تھی۔

    پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم ہو من جہاں ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے۔پوجا کا کہنا تھا فلم ہو من جہاں کی پروڈکشن، اداکاری اور ہدایت کاری کو دیکھ کر وہ بے حد متاثر ہوئی ہیں، اور انہوں نے فلم کے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔

    بھارتی ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ بالی وڈ تکنیکی کاموں میں زیادہ آگے ہے میرے خیال سے وہ افراد فلم ہو من جہاں دیکھیں جس کے بعد ان کی سوچ یقیناً تبدیل ہو جائے گی۔

    Pooja Bhatt Comments after watching Ho Mann JahaanPooja Bhatt comments on #homannjahaanSheheryar Munawar Siddiqui Mahira KhanIn Cinemas Now  
    پوجا بھٹ نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں اپنے کیرئر کا آغاز پاکستان میں ہی کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہو من جہاں کے ڈائریکٹر عاصم رضا کی طرح میں بھی اپنی ڈائریکشن کا پہلا قدم اسی شہر اسی ملک میں رکھا ہے ۔ اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری فلم کی پیشکش فلم ہو من جہاں کے پرئمیر کے موقع پر معروف گلوکار بلال اشرف کی گفتگو ۔
    The talented Bilal Ashraf!Video credit goes to @movieshoovy#homannjahaan #premiere #Karachi #Pakistan Posted by Ho Mann Jahaan on Thursday, December 31, 2015
    اے آر وائی فلمز اور وژن فیکٹری فلم کی پیشکش فلم ہو من جہاں کے پرئمیر کے موقع پر اداکارہ عائشہ عمر کی گفتگو
    Ayesha Omar sharing her reviews about Ho Mann Jahaan!Video credit goes to @movieshoovy#homannjahaan #premiere #Karachi #Pakistan Posted by Ho Mann Jahaan on Thursday, December 31, 2015