Tag: پوجا ہیگڑے

  • پوجا ہیگڑے کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    پوجا ہیگڑے کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا ہیگڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پوجا ہیگڑے نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سفید کُرتے میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    پوجا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سچے رہو جو تم ہو، کوئی بات نہیں وہ جو بھی کہیں، اسی میں طاقت ہے۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 23.4 ملین ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے سری لنکا ٹور کی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

    پوجا ہیگڑے متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے بالی ووڈ فلموں موئن جو دڑو، ہاؤس فل فور، رادھے، شیام، سرکس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اداکارہ نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    فلم کی ناکامی سے مایوس پوجا ہیگڑے کا حوصلہ کیسے بڑھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم سرکس کی ناکامی سے مایوس تو ہوئیں لیکن شائقین کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

    پوجا ہیگڑے کی فلم سرکس دسمبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ملی۔

    پوجا کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ناکامی پر خاصی مایوس ہوگئی تھیں، لیکن پھر ان کو شائقین کی جانب سے ردعمل موصول ہونا شروع ہوا کہ انہوں نے بہت شاندار پرفارمنس دی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تعریف نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور وہ نئے سرے سے کام میں جت گئیں۔

    پوجا کی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کے ٹریلر کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔