Tag: پورٹ

  • 80 فیصد کسٹم ٹیکس پورٹ سے آتا ہے: علی زیدی

    80 فیصد کسٹم ٹیکس پورٹ سے آتا ہے: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد کسٹم ٹیکس پورٹ سے کلیکٹ ہوتا ہے جبکہ 80 فیصد ایکسپورٹ امپورٹ ٹریڈ بھی پورٹ سے ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں سمندر کے قریب انڈسٹریز لگتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بہت فنڈنگ پروجیکٹس کیے، کچھ چیزیں ہم نے بہت اچھی کیں اور کچھ نہیں کر سکے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بہت سی تکنیکی چیزیں وقت کے ساتھ پتہ چلیں، لوگوں کو بحری امور کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، عمران خان سے زیادہ کسی نے وزارت بحری امور کو اتنی تفصیل سے نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ میری ٹائم کے بارے میں مشہور تھا کہ بہت کھانچے لگتے ہیں، 80 فیصد کسٹم ٹیکس بھی پورٹ سے کلیکٹ ہوتا ہے، 80 فیصد ایکسپورٹ امپورٹ ٹریڈ بھی پورٹ سے ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں سمندر کے قریب انڈسٹریز لگتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات اور کوئلہ سمندر کے ذریعے ہی آتا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ماہی گیری کو بحری امور میں خاص اہمیت حاصل ہے، بہت سارے پاور پروڈیوسنگ پلانٹ پورٹ قاسم پر لگے ہوئے ہیں، دنیا بھر میں سمندر کے قریب پراپرٹی مہنگی ہوتی ہے، ہمارے بیچ فرنٹ پر انکروچمنٹ کردی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کا سنہ 2010 سے آڈٹ نہیں ہوا تھا، کے پی ٹی کی زمینوں پر تجاوزات قائم ہیں۔ 900 سے زائد کیسز میں اسٹے آرڈر ہیں۔ کے پی ٹی کا ورکشاپ 14 سال سے بند ہے۔

  • ’پاکستان میں کام کرنے والا فری کی زمین بھول جائے‘

    ’پاکستان میں کام کرنے والا فری کی زمین بھول جائے‘

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والا فری کی زمین بھول جائے، کم از کم پورٹ اینڈ شپنگ کی زمین فری میں نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کےپی ٹی کی ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، کیا زمینوں پر قبضہ کےپی ٹی سے مدد کے بغیر ہوسکتا تھا؟ خالی نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں کئےجاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ سی فیئرزملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سی فیئرزقیمتی زرمبادلہ کما کرلاتے ہیں ، بحری جہاز پر سی فیئریزکیلئےسائن ان اورسائن آف ختم کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے ایک پورٹ ہیلتھ آفس تھا اب 9 ہیں، 60 سال سے زائدسیلرزکی سروس کی معیاد ایک سال بڑھادی جب کہ پبلک شپنگ آفس کاڈیلنگ ٹائم کو3 بجے تک بڑھادیا گیاہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں کام کرنے والا مفت کی زمین بھول جائے ،کم از کم پورٹ اینڈ شپنگ کی زمین فری میں نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنےسےحکومت جانےوالی نہیں ہے، دھرنےکےشرکامعصوم ہیں وہ جب تک چاہیں بیٹھے رہیں، ان کو کہیں نہیں بھیج رہے۔

  • کراچی میں نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب

    کراچی میں نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب

    کراچی : شہر قائد میں چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا یہ ہیچیسن ٹرمینل اس سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دے گا.

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی.

    یہ سب چین کے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے.

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کر لی جائے گی.

    یاد رہے کہ پاکستان کی مجموعی تجارت کا نصف جہازوں سے لایا یا لے جایا جاتا ہے،جبکہ پاکستان کی بندرگاہ پر اس وقت 20 فٹ کے 10 لاکھ کنٹرنرز کو ہینڈل کیا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں ہیچیسن کے نئے ٹرمینل پر کام کا آغاز ہو جائے گا اور یہاں ایک اندازے کے مطابق پہلے برس ڈھائی لاکھ یونٹس ہینڈل کیے جائیں گے.

  • گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا ہے گوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

    کراچی میں پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات کا دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا آپریشنل تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ 
     
    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہےگوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ دورے کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔