Tag: پورٹل

  • وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوالیا اور عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں اور شہر میں گٹرز کا بہنا ، صفائی کے مسائل اور غیر قانونی پارکنگ پر نظر رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پرپورٹل بنوالیا اور ہدایت کی افسران گٹرز، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، عید کی شاپنگ کے لیےلوگ مارکیٹس جائیں گےسہولیات فراہم کریں اور اسٹریٹ لائٹس،ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    مراد علی شاہ نے روڈ کٹنگ سینٹر لائیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا شہر میں روڈ کٹنگ کی اجازت اب صرف میئر یا کمشنر دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی ہدایت دے دی اور کہا لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ شہر کی اہم مارکیٹس کو خوبصورت کیا جائے، مجھے چار مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں۔

  • نوکری ڈھونڈنے والے نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    نوکری ڈھونڈنے والے نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے نوکری ڈھونڈنےوالے نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان کردی ، ایپ میں نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومتِ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ ایپ بالکل مفت ہے، ہرنوجوان کواس ایپ میں اپلائی کرنےکاموقع ملےگا، اس ایپ میں اسکلز لیبر کو بھی چانس ملے گا، جس ادارے کو ضرورت ہوگی وہ پک کرلےگا۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ جاب پورٹل صرف گورنمنٹ کا نہیں پرائیویٹ سیکٹر کیلئے بھی ہے، سندھ میں ملازمت کے خواہش مند لوگوں کیلئے یہ پورٹل بنایا گیا ہے، تمام لوگ اپنے متعلقہ شعبےسے متعلق سی وی اپلوڈ کرسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے ، سندھ میں ملازمت کے خواہش مند لوگوں کیلئے یہ پورٹل بنایا گیا ہے، اس ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا پورٹل گیم نوجوانوں کے لئے چینجر ثابت ہو گا، سندھ میں ترقی اور روزگار کےبہت مواقع ہیں،یہ ویژن چیئرمین پی پی کا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ اس پورٹل سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، اس ایپ میں نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنا روزگار کما سکتے ہیں، اس ایپ میں سرکاری کے ساتھ نجی ادارے بھی شامل ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایپ پر نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے تو انہیں کہیں اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں، تاجر، صنعت کار اس ایپ پر آئیں اور لوگوں کو روزگار دیں، حکومت بلا واسطہ بھی ملازمتیں دیتی ہیں ، جو حکومت مفت گھر دے رہی اس میں لوگوں کو روزگار ملا ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوکا شکر گزار ہوں کہ آج وہ پورٹل لاؤنچ کررہے ہیں، نوکری ڈھونڈنے والے اور دینے والیں خود کو پورٹل پر رجسٹر کریں، گریڈ1 سے 4 تک کی پوزیشن بھی اشتہار کر کے اس ایپ میں ڈالیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ذریعے صاف شفاف طریقے سے نوکریاں دی جائیں گی جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی نوکریاں سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعے دیتے ہیں۔

  • ٹک ٹاک کی پاکستانی صارفین کے لیے نئی سہولت

    ٹک ٹاک کی پاکستانی صارفین کے لیے نئی سہولت

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے پورٹل متعارف کروا دیا جس کا مقصد مواد تخلیق کرنے والے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کانٹنیٹ کریئٹرز کے لیے کریئٹر پورٹل متعارف کرادیا، جہاں صارفین کے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہوں گے۔

    اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریئٹرز کو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

    کریئٹرز پورٹل کی مدد سے کریئٹرز کو قصہ گوئی، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پر مشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی، جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثر کن اور متنوع بنانا ہے۔

    اس کے علاوہ اس پر ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریئٹر انہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے ان پر عمل کر سکیں۔

    @tiktokcreatorspakistan Learn how to navigate on TikTok! #TikTokCreatorsPakistan ♬ original sound – TikTok Creators PK

    اس ضمن میں ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیچرز سے نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ آج کے دور میں اگرچہ کریئٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک کریئٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔

    ٹک ٹاک نے مزید کہا ہے کہ ایسی ہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک کریئٹر پورٹل کو متعارف کروایا جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔

  • آبادی کے لحاظ سے پیدوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی مدد کی جائے گی: وزیر اعظم

    آبادی کے لحاظ سے پیدوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی مدد کی جائے گی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کو زراعت نئی تکنیک سے روشناس کروانا اور ٹریننگ کروانی ہے، سنہ 1947 میں آبادی 4 کروڑ تھی آج 22 کروڑ پر پہنچ گئی ہے، آبادی کے لحاظ سے پیدوار بڑھانے کے لیے کسانوں کی مدد کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کسان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا محنت کش طبقہ مزدور اور کسان ہیں، محنت کش طبقے کی مدد سے اللہ خوش ہوتا ہے۔ 90 فیصد اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہی ہے کہ چھوٹے کسانوں کی کیسے مدد کریں، بڑے کسانوں کی نسبت چھوٹے کسانوں کو چیزیں مہنگی ملتی ہیں۔ جب کسان فصل بیچنے جاتا ہے تو اسے سستی بیچنا پڑتی ہے۔ کسان محنت کر کے گنا شوگر مل کے پاس لے کر جاتا تھا لائن میں کھڑا ہوتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملے، کسانوں کو پوری قیمت ملی تو اس کی پیداوار بڑھنا شروع ہوگئی، اہم چیز یہ ہے کہ جب تک ریسرچ پر توجہ نہیں دیتے پیداوار کیسے بڑھے گی۔ ہمارے یہاں گائے اور بھینسیں ہونے کے باوجود ہمیں سوکھا دودھ امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے بتایا کہ بلوچستان میں جو کپاس لگائی گئی وہ بہت معیاری ہے۔ پاکستان میں 50 سال کے بعد 10 بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے سے ہم سیلاب کی تباہی سے بھی بچ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری حکومت ہے وہاں ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ مل رہا ہے، ہماری کوشش ہے اپنی پیداوار بڑھائیں امپورٹ پر انحصار نہ کریں۔ کسان کو نئی تکنیک سے روشناس کروانا ہے، ٹریننگ کا بھی پروگرام ہے۔ سی پیک میں زراعت کا شعبہ بھی شامل کرلیا ہے، چین سے مدد لے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے کسانوں کے لیے پورٹل شروع کیا ہے، کسان فون کرے گاچیف سیکریٹری کے پاس پیغام جائے گا۔ ہم پورٹل کے ذریعے انشور کریں گے کہ چھوٹے کسان کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

  • سعودیہ کا دوران رمضان قطری معتمرین کی سہولت کے لئے الیکٹرانک پورٹل جاری

    سعودیہ کا دوران رمضان قطری معتمرین کی سہولت کے لئے الیکٹرانک پورٹل جاری

    دوحہ/ قطر : قطر نے بائیکاٹ جاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیکاٹ کے خاتمے پر ہی قطری شہری حج اور عمرہ کرنے سعودی عرب جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران قطری معتمرین کی سہولت کے لئے الیکڑانک پورٹل کا اجرا کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دوحہ نے بائیکاٹ جاری رکھتے ہوئے اپنے شہریوں کو بیت اللہ کی زیارت سے منع کرتے ہوئے سارا الزام ریاض پر عائد کیا ہے کہ ایسا مملکت کی جانب سے قطری معتمرین کے سفر حجاز کی راہ میں رکاوٹوں کے باعث کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزارت حج اور عمرہ سعودی عرب نے ایک بیان میں واضح کیا کہ دنیا بھر سے حج اور عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے سہولیات کی فراہمی کے مسلمہ اصول کے پیش نظر سعودی نے عمرہ کے خواہش مند قطری بھائیوں کے لئے ان لائن پورٹل کا اجرا کیا ہے۔

    میڈیا کے رپورٹس کے مطابق الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے وہ اپنے کوائف درج کروا کر جدہ یا مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں کے ذریعے مناسک کے ادائیگی کے لئے مملکت کا سفر اختیار کر سکتے ہیں، سعودی آن لائن پورٹل پر قطری شہری اپنے کوائف کا اندراج کر سکتے ہیں۔

    قطری حاجیوں کو مملکت لانے کے لئے سعودی حکومت نے اپنے جہاز بھجوانے کی پیش کش کے علاوہ کویت کی فضائی کمپنی کو بھی قطر سے معتمرین کو مملکت لانے اور لیجانے کی خصوصی اجازت دی تھی۔

    سعودی عرب کے واضح اعلان اور پیشکش کے باجود قطر میں انسانی حقوق کی قومی کمیٹی نے سعودی حکام کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    انسانی حقوق کی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے قطری شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو مسلسل تیسرے برس اپنے دینی شعائر اور مناسک کی ادائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    سعودی حکومت نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد سے ہر سال باقاعدگی سے قطری حجاج اور معتمرین کو مملکت آنے اور جانے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔

    سعودی حکام رواں برس بھی بھی قطری شہریوں کو سہولیات دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گی جاری ہے، تاہم قطر دینی شعائر کے معاملے کو سیاست کا رنگ دے کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔