Tag: پورٹ الزبتھ

  • جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے اہم ہے، سیریز کا اچھا آغاز کریں گے، سرفراز احمد

    جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے اہم ہے، سیریز کا اچھا آغاز کریں گے، سرفراز احمد

    پورٹ الزبتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ بہت اہم ہے، امید ہے سیریز کا اچھا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیریز کا اچھا آغاز کریں گے، ورلڈ کپ سے پہلے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”میچز ڈے نائٹ ہیں، لائٹس میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”سرفراز احمد”][/bs-quote]

    سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں بھی مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، جنوبی افریقا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فخر زمان ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے اسے کہا ہے نیچرل گیم کھیلے، میچز ڈے نائٹ ہیں، لائٹس میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی سیریز کی توقع ہے: کرکٹر شعیب ملک

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

    جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز پانچ میچوں پر مشتمل ہے جس کے بعد تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔

    یاد ہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا تھا، تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے تھے۔

    ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن کو لے کر بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔