Tag: پوری

  • عالمی منڈی میں تیل کی کمی سعودی عرب پوری کرے گا، بن سلمان

    عالمی منڈی میں تیل کی کمی سعودی عرب پوری کرے گا، بن سلمان

    ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

    دوسرے ذرائع سے کسی بھی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پرسعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

    سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سعودیہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کے آخر میں دونوںملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

    جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کیے۔

  • برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    لندن : برطانوی پولیس نے ایک قریب المرگ خاتون نے 104 برس کی عمر میں گرفتار ہوکر اپنی انوکھی آخری خواہش پوری کردی۔

    انسان کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں، وہ مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کی تکمیل بھی چاہتا ہے جسے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    برطانیہ کی ایک قریب المرگ خاتون عینی بروکن برو جنہوں نے پوری زندگی میں کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب انہیں پولیس افسر نے ہتکڑیاں لگائی گئیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

    خاتون کی گرفتار ہونے کی انوکھی خواہش پوری ہونے کے بعد ان کے عزیز و اقارب کو یقین ہے کہ اب وہ سکون سے اپنی آنکھیں بند کرسکیں گی۔

    عینی بروکن کا کہنا ہے کہ ’میری خواہش تھی کہ مجھے بھی گرفتار کیا جائے، میں 104 برس کی ہوچکی ہوں اور آج تک میں نے کبھی قانون نہیں توڑا‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جلد اکتاہٹ کا شکار ہوجانے والی 104 سالہ خاتون کو جب انہیں گرفتار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن بہت اچھا اور دلچسپ تھا‘۔

    عینی بروکن کا کہنا تھا کہ ہتھکڑیاں لگنے کے بعد ایک مجرم کی طرح محسوس کیا، جس کے بعد میں اور بھی محتاط رہوں گی کچھ کہنے اور کرنے میں لیکن پولیس کا رویہ بہت اچھا تھا۔

    خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں کئیر ہوم کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ایک عجیب درخواست کی گئی تھی، لیکن ہمارے لیے یہ کام بہت دلچسپ تھا۔

    خاتون افسر کے ساتھی راب کولے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلی مرتبہ کیئرہوم سے کسی کو حراست میں لیا ہے‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون ہمیں دیکھ کر حیران ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی کیوںکہ گرفتار ہونا ان کی خواہش تھی۔