Tag: پوسٹرز

  • آرمی چیف سے متعلق پوسٹرز لگانے والوں‌ پر مقدمہ کی درخواست

    آرمی چیف سے متعلق پوسٹرز لگانے والوں‌ پر مقدمہ کی درخواست

    فیصل آباد: ملک بھر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے متعلق پوسٹر پر تنازع بڑھنے لگا، پوسٹر لگانے والی تنظیم موو آن کے چئیرمین میاں کامران کے خلاف جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں درخواست دے دی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق شہری عامر شہزاد نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو درخواست جمع کرائی ہے جس میں پوسٹر لگوانے والے میاں کامران کے خلاف غداری، فساد پھیلانے، افواج، ملک اور حکومت کے خلاف سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    درخواست گزار عامر شہزاد نے میاں کامران کا اقدام غیرملکی سازشوں کا حصہ قرار دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ میاں کامران نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو حکومت سنبھالنے کی دعوت دینے والے پوسٹرز سے ملک بھر میں بے چینی پیدا ہوگئی، میاں کامران کا اقدام آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ میاں کامران نے آرمی چیف کی تصویر کے ساتھ ذومعنی جملوں کے پوسٹرز آویزاں کروائے تھے جن پر آرمی چیف کی تصویر کے ساتھ ’’جانے کی باتیں جانے دو،جانے کی باتیں ہوئی پرانی اب آجاؤ’’ کے نعرے درج تھے۔ایس پی آر نے پوسٹرز سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اعتزاز احسن اور خورشید شاہ نے الزام عائد کیا کہ یہ پوسٹر حکومت کی ایما پر لگائے گئے ہیں۔

  • پوسٹرز حکومت نے لگوائے، آرمی کو اس کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن

    پوسٹرز حکومت نے لگوائے، آرمی کو اس کی ضرورت نہیں،اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ آرمی کی حمایت میں پوسٹرز حکومت نے خود لگوائے جن کا مقصد دبائو ڈالنا ہے، آرمی کو ایسے پوسٹرز کی ضرورت نہیں، فوج قوم کے دلوں میں زندہ رہتی ہے۔

    الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا قیاس ہے کہ دبائو ڈالنے کے لیے پوسٹرز حکومت نے خود لگوائے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے بینرز فوری ہٹائے، ایسے بینرز سے فوج کو کوئی فائدہ نہیں، فوج قوم کےدلوں میں رہتی  ہے انہیں اس قسم کے بینرز کی ضرورت نہیں،حکومت اس قسم کے بینرز اور پوسٹرز کی فوری تحقیقات کرے۔

    اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےرہنما قیوم سومرو کا کہنا ہے کہ جب حکومت نااہل ہوگی تو بینرز ہی لگیں گے، جب وزیراعظم نظرنہیں آئےگاتوعوام پوسٹرزلگائیں گے دراصل حکومت نے اس قسم کے بینرز لگانے کا موقع خود فراہم کیا۔

  • آئی  ایس پی آر کا فوج کی حمایت میں آویزاں پوسٹرز سے اظہار لاتعلقی

    آئی ایس پی آر کا فوج کی حمایت میں آویزاں پوسٹرز سے اظہار لاتعلقی

    اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے مختلف شہروں میں فوج کی حمایت میں لگے ہوئے پوسٹر سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے تعلق سے انکار کردیا ۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ ایسے کسی بھی قسم کے پوسٹر سے فوج یا کسی متعلقہ ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمن کے مطابق ملک کے تقریباً14 شہروں میں یہ پوسٹر و بینرز آویزاں کیے گئے جن کے بارے میں فوج نے عوام میں پھیلے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ یہ پوسٹرز فوج نے آویزاں کرائے۔

    یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہر بھر میں آرمی چیف کے حق میں بینر آویزاں کیے گیے جس میں اُن سے اپیل کی گئی ہے کہ ’’اب آ بھی جاؤ‘‘، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ بینرز الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایک جماعت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

    سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ان بینرز کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘‘۔

  • راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے مختلف شہروں میں آویزاں کردیئےگئے،جن پر لکھا ہوا ہے کہ جانے کی باتیں پرانی ہوئیں خدا کے لیے اب آجاؤ.

    تفصیلات کے مطابق ‘موو آن پاکستان’ نامی تنظیم کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر والے بینرز لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،راولپنڈی،فیصل آباد، سرگودھا اور حیدرآباد کی مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے ہیں.

    اسپیشل برانچ کے حکام کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں کی معروف شاہراہوں حیدر روڈ،مڑی روڈ،کشمیر روڈ پر لگائے گئے آرمی چیف کی تصویر والے پوسٹرز کااتار دیے گئے.

    یہ بینرز ایک غیر معروف سیاسی جماعت کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس دو ٹوک بیان کے بعد لگائے گئے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے.

    بینرز لگانے والی موو آن نامی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے اور یہ جماعت 15 جولائی سے ملک کے مختلف حصوں میں اس سے متعلق مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے.

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا،جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے،جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے متعدد بار جمہوریت کے تسلسل اور حمایت کی گئی ہے.