Tag: پوسٹ شیئر

  • طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر کیخلاف مقدمہ درج

    طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر کیخلاف مقدمہ درج

    ہارون آباد : طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ تفتیشی افسرعبدالقادرکی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملک احمد نے سوشل میڈیا پرلڑکی اور اس کے خاندان کی عزت کو نقصان پہنچایا، پوسٹ کے ذریعے طبا کو اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھڑکایا۔

    گذشتہ روز کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر حاصل پور میں شہری کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج

    سب انسپکٹر سردار محمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں زبیرکیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ ملزم زبیر نے سوشل میڈیا پر طالبہ اور اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور پوسٹ سے طلبا کو اداروں کیخلاف سازش کےتحت بھڑکایا۔

    یاد رہے سوشل میڈیا پر طالبہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر ایف آئی اے نے 36 افراداورسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی اور پروپیگنڈے میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور افراد کے خلاف چھان بین شروع کردی تھی۔

    خیال رہے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے سے متعلق ڈس انفارمیشن پھیلانے پر 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

  • انکیتا لوکھنڈے نے سشانت کی چوتھی برسی پر یادگار پوسٹ شیئر کردی

    انکیتا لوکھنڈے نے سشانت کی چوتھی برسی پر یادگار پوسٹ شیئر کردی

    بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کی چوتھی برسی پر ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ اور ان کے کتے فج کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں سشانت سنگھ کو گرے رنگ کی سلیو لیس ٹی شرٹ اور شارٹس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کا کتا بھی تصویر میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا گیا، تصویر کے ساتھ انہوں نے ’کل ہو نہ ہو‘ کے میوزک کو شامل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ  بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

    انکیتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کی دوستی 2010 میں ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی تھی تاہم 2016 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا، جس کے بعد انکیتا نے وکی جین سے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی۔