Tag: پوسٹ مارٹم مکمل

  • جامعہ کراچی کے ہاسٹل سے ملنے والی طالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، اہم انکشاف سامنے آگیا

    جامعہ کراچی کے ہاسٹل سے ملنے والی طالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : جامعہ کراچی کے ہاسٹل کے بیت الخلا سے طالبعلم کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختارعلی کی موت نہانے کے دوران باتھ روم میں گرنے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی ایچ ای جےکالونی میں واقع ہاسٹل سے ملنے والی طالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبعلم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گر گیا تھا، گرنے سے مختیار کو سر پر چوٹ آئی جو موت کا سبب بنی۔

    رپورٹ میں کہا ہے کہ مختیارکو بر وقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا تاہم اس کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہکراچی:اہلخانہ لاش اسپتال سے آبائی گاؤں سوات کے لئے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ روز جامعہ کراچی ایچ ای جے کالونی میں واقع ہاسٹل کے بیت الخلا سے طالبعلم کی لاش ملی تھی ، ترجمان آئی سی سی بی ایس نے بتایا تھا کہ طالبعلم مختیارعلی صبح 9بجےبیت الخلاگیا تھا اور طالبعلم کی لاش کو شام 6 بجے طلبہ نے دروازہ توڑ کر باہر نکالا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبعلم آئی سی سی بی ایس میں آرگینک کیمسٹری کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور ڈاکٹر حنا صدیقی کی سپروائزری میں تحقیق کر رہا تھا، طالبعلم مختیار علی کا 2020 میں ایم فل میں داخلہ ہوا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حنا صدیقی کے پی ایچ ڈی کے 2 طالبعلم پڑھائی چھوڑ کر جا چکےہیں، طالبعلم کسی بیماری میں مبتلانہیں تھا،نہ ہی کوئی دوااستعمال کرتا تھا۔

    جامعہ کراچی کے کیمپس ایڈوائزر ڈاکٹرسلمان زبیر نےطالبعلم کی موت کی تصدیق کی تھی۔

  • پر اسرار طور پر ہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیر حراست میاں بیوی سے تفتیش جاری

    پر اسرار طور پر ہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیر حراست میاں بیوی سے تفتیش جاری

    اہور : پر اسرار طور پر ہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا اور حراست میں لئے گئے میاں بیوی کو تفتیش کے لیے سی آئی اے منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی آئی جی شارق جمال کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا اور میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    میت مقبول روڈ اچھرہ روانہ کردی گئی ہے ، شارق جمال کی نماز جنازہ بعدنماز عصر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں اد اکی جائے گی۔

    دوسری جانب حراست میں لی گئی خاتون اور اس کے خاوند کو تفتیش کے لیے سی آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے ڈی آئی جی کی موت کیسے ہوئی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوں گے۔

    اہورمیں پراسرارطورپرہلاک ڈی آئی جی شارق جمال کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم،پولیس نےمیاں بیوی کوحراست میں لےلیا۔۔شواہد جمع کرکے فلیٹ سیل کردیا گیا۔ڈی آئی جی شارق جمال کی رہائش ڈیفنس فیز فور میں تھی،لاش گھرسے دورفلیٹ سے ملی،پولیس کاکہناہےموت کی وجہ کاتعین پوسٹ مارٹم سے ہوگ

    یاد رہے ڈی آئی جی شارق جمال تھانہ نشتر کی حدود میں ایک فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ، پولیس نے نیشنل اسپتال پہنچانے والے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا تھا۔

    جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کرکے فلیٹ کو سیل کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی رہائش ڈیفنس فیز فور میں تھی اور لاش گھر سے دور فلیٹ سے ملی۔

    حکام نے کہا کہ گھر سے دور نجی فلیٹ سے لاش برآمدگی کی تحقیقات کی جاری ہے، اُن کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، ۔شارق جمال کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کر کے آئے تھے، وہ ان دنوں او ایس ڈی تھے۔

     

  • مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

    مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے مرحوم ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کا ایکسرے، سی ٹی اسکین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پمز اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کے جسم کی مختلف ہڈیوں کا ایکسرے مکمل کرلیا ہے اور ان کا فل باڈی سی ٹی اسکین شروع ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارشد شریف کا سی ٹی اسکین، ایکسرے بورڈ کی سفارش پر ہو رہا ہے۔

    پمزاسپتال کے ہائی پروفائل میڈیکل بورڈ نے سینئرصحافی شہید ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا۔

    شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں آٹھ رکنی بورڈ پوسٹ مارٹم کررہا ہے۔

    پمز اسپتال انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی درخواست آئی تھی، پوسٹ مارٹم جلد مکمل ہو جائے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں ان کی رپورٹ میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔