Tag: پوسٹ مارٹم

  • گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

    گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

    لاہور: ہوٹل کے گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،ابتدائی رپورٹ میں بچے پر تشدد ثابت نہیں ہو سکا.

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی عمران کا بیٹا پانچ سالہ حسنین عامر ہوٹل میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی اور ہوٹل مالک سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    متوفی حسنین کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام پربا ہو گیا،متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو قتل کیا گیا،انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ متوفی دو بہنوں کااکلوتا بھائی تھا.

    پانچ سالہ حسنین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

    یاد رہے سمن آباد لاہور کا رہائشی پانچ سالہ حسنین گیارہ جون کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوٹل آیا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا.

  • پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ آفتاب کی موت تشدد کے باعث ہوئی، فاروق ستار

    پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ آفتاب کی موت تشدد کے باعث ہوئی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما داکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ آفتاب کی موت تشدد کے باعث ہوئی،آرمی چیف کی تحقیقات کے حکم کے بعد یقین ہے کہ انصاف کے ساتھ ساتھ لاپتہ کارکنان کی بازیابی بھی ممکن ہوجائے گی۔

    آفتاب احمد کے سوئم کے موقع پر شہداء قبرستان میں میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ آرمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ تشدد کرنے والوں کو سزا ملے گی، تاہم کراچی آپریشن کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کے وعدے کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ آفتاب احمد کا کیس انتہائی اہم ہے، کئی عرصے سے کہے رہے ہیں کہ سب کچھ اچھا نہیں ہو رہا،تین ہزار کارکنان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

  • مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق،ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج

    مظفرگڑھ  : مین ہول میں دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق  مین ہول میں دم گھٹنے سے مرنے والے 4 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

    مرنے والوں کا تعلق ٹی ایم اے مظفرگڑھ سے ہے جن کو بغیرسیفٹی ماسک اور دیگرا ضروری آلات کے بغیر مین ہول میں داخل کردیا گیا تھا۔ جس پر دم گھٹنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے 3 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    لواحقین کا یہ الزام تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہمارے لوگ لقمہ اجل بنےجبکہ موقع پر موجود انتظامیہ کے افسران کے ساتھ لواحقین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    ورثا کے احتجاج پر ٹی ایم اے کے 8 افسران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کردیا گیا تاہم لواحقین کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمارے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ہم جاں بحق افراد کی لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

  • مردہ پائی جانے والی طالبات کا پوسٹ مارٹم، لاشیں ورثاء کے حواالے

    مردہ پائی جانے والی طالبات کا پوسٹ مارٹم، لاشیں ورثاء کے حواالے

    نارووال : پراسرار طور پر مردہ پائی جانے والی دونوں طالبات کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکارکردیا تھا، جس پرمتوفیہ لڑکیوں کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارروال کے نواحی گاؤں کے رہائشی مقبول خان کی بیٹی صباء مقبول اور اس کی دوست تنزیلہ ارشد کی لاشیں ملیں۔ مرنے والی لڑکیوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان اور دونوں ایم اے کی طالبات تھیں۔

    دونوں کی ہلاکت کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم دونوں لڑکیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال  میں اب مکمل ہوگیاہےاور اسپتال انتظامیہ نے لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں ہیں، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد اموات کی وجہ کا معلوم ہوگا۔

    اس سے قبل ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈاکٹرز نے طالبات صبا اور تنزیلہ کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔لڑکیوں کے ورثاء کے احتجاج کرنے پر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تنزیلہ گزشتہ رات اپنی سہیلی صباء کے گھر رہنے کے لئے آئی تھی۔ دونوں لڑکیوں کے بازوؤں پر لکھا ہے کہ ان کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی جائے۔

    جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے نامعلوم وجہ کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں عرصہ دراز سے سہیلیاں اور ایم اے کی طالبات تھیں۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور: غالب مارکیٹ میں پراسرارہلاکت کامعمہ حل نہ ہو سکا،پولیس نےنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے۔کراچی کی رہائشی نبیہا چودھری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسی ٹیوٹ لاہور کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں،

    پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتی رہی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کئے تھے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، پولیس نے ہاسٹل ڈائریکٹر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تاہم خودکشی اور اتفاقی حادثہ کے پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے، پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے اورلاش جمعہ کی صبح نجی ائیرلائین کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ کے مکینوں نے دہشت گرد کی تد فین نہ ہو نے دی

    اوکاڑہ کے مکینوں نے دہشت گرد کی تد فین نہ ہو نے دی

    اوکاڑہ :گزشتہ دنوں رائے ونڈ میں ہونےوالے آپریشن کےدوران مارے جانے والےدہشت گرد کی تدفین اوکاڑہ میں اہل محلہ نے نہ ہونے دی ,رائیونڈ میں پولیس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی تدفین معمہ بن گئی۔ اہل علاقہ نے تدفین نہ ہونے دی ۔

    ستاون ایس پی پاکپٹن گاؤں کا رہائشی دہشت گرد ذوالفقار ولد نذیر کی لاش پوسٹ مارٹم کےبعد لاہور سے اس کے ورثا پاک پتن تدفین کے لئے لے آئے ۔جہاں دیہادتیوں نے قبرستان پہنچ کر دہشت گرد کی تدفین نہ ہونےدی ،اس کےورثا ہلاک دہشتگرد ذوالفقار کی میت اس کے سسرالی گائوں لے آئے لیکن وہاں بھی گائوں والوں نے اس کی تدفین نہ ہونےدی ۔

    دیہاتیوں کا کہناتھا کہ وہ دہشت گرد کو کسی بھی صورت اوکاڑہ کی سرزمین پر دفن نہیں ہونے دیں گے ۔ ورثا کو گائوں والوں کی شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کےبعد ورثا لاش کو اٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

  • نئی دہلی:سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

    نئی دہلی:سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائیگی

    بھارتی وزیر مملکت ششی تھرور کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی، رپورٹ کے مطابق سونندا کی موت زیادہ مقدارمیں خواب آورگولیاں کھانے سے ہوئی ہے۔

    بھارت کے وزیر مملکت برائے انسانی وسائل ششی تھرور کی اہلیہ کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، ششی تھرور کا پاکستانی خاتون صحافی سے معاشقے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر کی اہلیہ سونندا پشکر نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔

    ششی کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جو آج عدالت میں پیش کی جائے گی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت خواب آور ادوایات کی زیادتی سے ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں سونندا پشکر کے جسم سے الکوحل کے شواہد نہیں ملے۔

    تاہم اس سے قبل ڈاکٹروں نے بھارتی وزیر کی اہلیہ کی موت کو غیر طبعی قرار دیا تھا، دلی پولیس کو ان کے کمرے سے خواب آور ادوایات کے پیکٹس بھی ملیں ہیں، سونندا پشکر کے شوہر اور قریبی رشتے داروں نے بیان ریکارڈ کرا دیئے، جن کے مطابق موت سے پہلے آخری رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔