Tag: پول

  • چور بجلی کا کھمبا گاڑی پر لوڈ کر کے چلتا بنا

    چور بجلی کا کھمبا گاڑی پر لوڈ کر کے چلتا بنا

    امریکا میں ایک عادی چور کو اور کچھ نہ ملا تو وہ سڑک پر پڑا بجلی کا کھمبا چرا کر چلتا بنا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں متعدد افراد نے پولیس کو کال کر کے شکایت کی کہ ایک شخص نے اپنی چھوٹی سی گاڑی کے اوپر ایک یوٹیلٹی پول (ٹیلی فون و بجلی کی تاروں کا کھمبا) رسی سے باندھا ہوا ہے اور خطرناک طریقے سے اسے لے کر جارہا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ کھمبا اپنی جگہ سے گر چکا تھا، مذکورہ ڈرائیور نے گرا ہوا پول اپنی گاڑی کی چھت پر لوڈ کیا اور اسے لے کر ہائی وے پر ایک ری سائیکلنگ فیکٹری میں لے جانے لگا۔

    اس دوران متعدد افراد غیر محفوظ انداز میں پول گاڑی پر لوڈ ہوا دیکھ کر پریشان ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو کالز کیں۔

    مذکورہ ڈرائیور اسے ری سائیکلنگ فیکٹری تک لے گیا تاہم اسے وہاں سے یہ کہہ کر لوٹا دیا گیا کہ اس کے پاس پول کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں۔

    واپسی پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور پول اپنے قبضے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 71 سال ہے اور وہ اس سے قبل بھی چوری شدہ اشیا فروخت کرتا ہوا پکڑا جاچکا ہے۔

  • پاکستان کی تاریخ‌ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا؟ فیصلہ شائقین کے سپرد

    پاکستان کی تاریخ‌ کا یادگار ٹیسٹ کون سا تھا؟ فیصلہ شائقین کے سپرد

    لاہور: پاکستان کی تاریخ کا سب سے یادگار ٹیسٹ میچ کون سا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کو فیصلہ ووٹ کے ذریعے کرنے کی آفر دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا افتتاح 29 جولائی سے کیا جارہا ہے، اس حوالے سے پی سی بی نے بھی ایک منفرد سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گرین شرٹس کی تاریخ کے یادگار ٹیسٹ کا فیصلہ شائقین کرکٹ کے ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

    ووٹ کا عمل آج صبح شروع کیا گیا ہے جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا ہے۔

    بہترین چار ٹیسٹ منتخب کرنے والوں میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شاہ ہیں۔

    پی سی بی کی ووٹنگ میں پہلا ٹیسٹ 1954 میں پاکستان نے اپنے پہلے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے والا پہلا ملک بنا، اوول میں فضل محمود نے 99 رنز کے عوض 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان نے 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

    دوسرا ٹیسٹ جس میں 1987 پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں توصیف احمد اور اقبال قاسم نے اسپن جوڑی نے پاکستان کو بھارت سے پہلی ٹیسٹ سیریز جتوائی تھی، 4 ڈرا میچز کے بعد بنگلور میں پاکستان نے بھارت کو 16 رنز سے کست دی، دونوں اسپنر نے مشترکہ طور پر 18 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    تیسرا ٹیسٹ وہ ہے جس میں 1994 میں جب کراچی میں آسٹریلیا 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ فتح کے قریب تھا لیکن انضمام الحق اور مشتاق احمد نے آخری وکٹ پر 57 رنز کی یادگار پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کو فتح دلائی۔

    آخری ووٹنگ آپشن میں 1999 کے میچ کو رکھا گیا جب پاکستان نے 12 سال بعد دورہ بھارت کے دوران میچ میں 12 رنز سے فتح سمیٹی تھی، شاہد آفریدی نے سنچری اور ثقلین مشتاق نے دس وکٹیں حاصل کی، سچن ٹنڈولر کی 136 رنز اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی تھی۔

    خبر فائل ہونے تک پی سی بی کے ووٹنگ پول میں‌ شائقین کرکٹ نے سب سے زیادہ ووٹ 1999 میں‌ کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹیسٹ میچ کو بہترین قرار دیا ہے جس کو 62 ووٹ ملے ہیں، دوسرے نمبر پر 16 ووٹ 1987 کے پاک بھارت ٹیسٹ کو شائقین نے پسندیدہ ٹیسٹ قرار دیا ہے.

  • تیراکی کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

    تیراکی کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

    تیراکی کرنا ایک بہترین جسمانی سرگرمی ہے اور ماہرین صحت مند رہنے کے لیے مختلف جسمانی ورزشوں کے ساتھ تیراکی کرنے پر بھی زور دیتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو تیراکی سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں بتارہے ہیں تاکہ اگر آپ تیراکی نہیں کرتے تو فوراً سے پیشتر اسے شروع کردیں۔

    مزید پڑھیں: موت کے خطرے سے بچنے کے لیے تیراکی اور رقص کریں

    :ابتدائی طور پر

    تیراکی کرنے کا سب سے پہلا فائدہ ذہنی تناؤ اور ٹینشن میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ اگر آپ اپنے ذہنی دباؤ سے فوری چھٹکارہ چاہتے ہیں تو تیراکی کریں۔

    swim-3

    نظام تنفس یعنی سانس لینے کا نظام مضبوط ہوتا ہے۔ آپ کے پھیپھڑے سخت حالات میں بھی سانسوں کی آمد و رفت کو معمول کے مطابق رکھنے کے عادی بنتے ہیں۔

    تیراکی کے دوران آپ کے جسم کے تمام پٹھے حرکت میں آتے ہیں اور آپ جسمانی سرگرمی کا صحیح معنوں میں لطف اٹھاتے ہیں۔

    :ایک ہفتے بعد

    ایک ہفتے تک باقاعدگی سے تیراکی کرنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

    swim-2

    آپ کا جسم خود کار طریقے سے اضافی کولیسٹرول سے چھٹکارہ حاصل کرنا شروع کردیتا ہے۔

    :دو ہفتوں بعد

    آپ کے موڈ میں مستقلاً بہتری آنے لگتی ہے۔

    آپ کی نیند کی عادات بہتر ہوتی ہیں اور آپ ایک پرسکون اور آرام دہ نیند سونے لگتے ہیں۔

    :دو ماہ بعد

    آپ کے جسم کی مجموعی فٹنس بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے۔

    آپ کا جسمانی پوسچر (کھڑے ہونے اور بیٹھنے کا انداز) بہتر ہوتا ہے۔

    swim-4

    آپ کے جسم کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور یہ معمولی انفیکشن سے بآسانی آپ کو محفوط رکھتی ہے۔

    :چھ ماہ بعد

    اگر آپ 6 ماہ تک باقاعدگی سے تیراکی کرتے رہیں گے تو نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ کا جسم سڈول اور خوبصورت ہوجائے گا۔