Tag: پولنگ اسٹیشنز

  • این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری

    این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری

    کوئٹہ : بلوچستان کے این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، جس میں نساو کے 4، نیلی الما خان، تیدری اور مخمار کے ایک ایک پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

    7پولنگ اسٹیشنزپر8 ہزار 263 ووٹرزحق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، پولنگ کے لیے 5 مشترکہ،2خواتین پولنگ اسٹیشنز جبکہ 11 مرد، 12خواتین پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کوہلو کے 7پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    خیال رہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان حلقوں پر امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کی گئی تھی، این اے 88 کے 23 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج
    کے مطابق آزاد امیدوار بیرسٹرمعظم شیر کلو 7 ہزار 234 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے گل اصغرخان بگھور 5 ہزار 101 ووٹ لیکردوسرے نمبر اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم نیازی 4 ہزار 887 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

  • الیکشن  2024 پاکستان :  اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

    الیکشن 2024 پاکستان : اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان نے کل ہونے والے الیکشن کے لئے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں، اہلکار رات وہیں قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کل ہوگی ، اسلام آباد پولیس کے افسران وجوان پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں۔

    ترجمان اسلام آبادپولیس نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے، اسلام آباد پولیس کے 6500 اہلکاروں کیساتھ 1000 ایف سی کے جوان فرائض انجام دیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں 1500رینجرز،پاکستان فوج کے جوان بھی فرائض سر انجام دیں گے، شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اولین ترجیح ہوگی۔

    انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا اور الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔

    اسلحہ نمائش،ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ساتھ ہی ٹریفک نظم و ضبط ،پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: ملک کے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    الیکشن 2024 پاکستان: ملک کے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز میں سے اکثر کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم کیے جانے والے کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 ہزار 65 (50 فیصد) اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق حساس، انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 46 ہزار 65 ہے جبکہ 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے، پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکہ صرف 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز کو ’حساس‘ اور 6 ہزار 524 ’انتہائی حساس‘ قرار دیے گئے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صوبے کے کُل 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 6 ہزار 166 پولنگ اسٹیشنز حساس، 4 ہزار 143 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا، اور 5 ہزار 388 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں نارمل پولنگ اسٹیشنز کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم ہے، پولنگ اسٹیشنز کی کُل تعداد 5 ہزار 28 ہے جن میں سے صرف 961 پولنگ اسٹیشنز کو ’نارمل‘ قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی 2 ہزار 337 کو ’حساس‘ اور ایک ہزار 730 کو ’انتہائی حساس‘ قرار دیا گیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کرلیں

    الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کرلیں

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریزفائنل کرلیں، چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریزفائنل کرلیں۔

    نارمل،حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جس میں 15 ہزار 829پولنگ اسٹیشن حساس اور 6 ہزار599 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، جس میں 8 ہزار 30 پولنگ اسٹیشن حساس اور 4 ہزار 430پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 5 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز کا پروگرام فائنل کیا گیا ہے، بلوچستان میں 2 ہزار 68 حساس ، 2 ہزار 38 انتہائی حساس ہوں گے جبکہ خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں 6 ہزار 581 حساس ، 4 ہزار 344 اسٹیشن انتہائی حساس ہوں گے۔

  • جے یو آئی رہنما کا وزیر اعلیٰ سندھ پر پولنگ اسٹیشنز کی جگہ تبدیل کروانے کا الزام

    جے یو آئی رہنما کا وزیر اعلیٰ سندھ پر پولنگ اسٹیشنز کی جگہ تبدیل کروانے کا الزام

    کراچی: جے یو آئی رہنما نے وزیر اعلیٰ سندھ پر پولنگ اسٹیشنز کی جگہ تبدیل کروانے کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر پولنگ اسٹیشنز کی جگہ تبدیل کروانے کا الزام لگا دیا۔

    مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے پولنگ اسٹشینز کی جگہ تبدیل کر دی ہے، یہ اقدام بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    مولا راشد کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو براہ راست احکامات دیے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ 3 دن میں پولنگ اسٹیشنز کو پرانی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔

    جے یو آئی رہنما نے کہا کہ تین دن میں پولنگ اسٹیشنز پرانی پوزیشن پر بحال نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، اور سندھ کی تمام شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، آج انتخابی مہم کا ساتواں دن ہے

  • ضمنی انتخابات، پاک فوج کےجوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے

    ضمنی انتخابات، پاک فوج کےجوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے

    اسلام آباد : ملک بھر میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، پاک فوج کے جوان آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کےاندر اور باہرتعینات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں،پاک فوج کےجوان آج سےپولنگ اسٹیشنزکی سیکیورٹی سنبھالیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج تعینات کی جارہی ہے، فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کےاندر اور باہرتعینات ہوں گے۔۔۔

    آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا، فوجی جوان بارہ سے پندرہ اکتوبرتک پینتس حلقوں کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات رہیں گے۔

    دوسری جانب ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے ، تمام حلقوں کےریٹرننگ افسران کوبیلٹ پیپرزپہنچا دیےگئے، ریٹرنگ افسران کل بیلٹ پپیرزپریذائیڈنگ افسران کے حوالے کریں گے۔

    ملک بھر کے35حلقوں کےلئے تقریباً ایک کروڑبیلٹ پیپرز کی ترسیل کی گئی ۔

    خیال رہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے پینتیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ چودہ اکتوبر کوہوگی، قومی اسمبلی کی دس، پنجاب اسمبلی کی بارہ، خیبرپختون خوا اسمبلی کی نو، سندھ اور بلوچستان کی دو دو نشتوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائےگی، مانیٹرنگ ٹیمیں حلقے میں سیاسی مہم پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • الیکشن 2018 ، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    الیکشن 2018 ، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا اور کہا کہ سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات جاری کر دی ، جس میں سترہ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار  دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے ایک ہزار سات سو اڑسٹھ، خیبر پختونخوا اور فاٹا کے تین ہزار اٹھ سو چوہتر، پنجاب اور اسلام آباد کے پانچ ہزار چار سو اور سندھ کے 5887 پولنگ اسٹیشن انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستوں میں شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی کے نصف سے زائد پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 4882 میں سے 2502 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشنز قائم  کئے ہیں ، پنجاب میں 47 ہزار 813 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 17 ہزار 747 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں 12 ہزار 634 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 4420 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 246: پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

    این اے 246: پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

    کراچی : قومی اسمبلی کی حلقہ این اے246کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل پریذائڈنگ افسران کو کل سے شروع کی جائے گی۔

    این اے دو سو چھیالیس کا معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی سے کوئی تبدیلی آئے یا نہ آئے۔ کراچی ضمنی انتخاب ملکی تاریخ میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہونے جا رہی ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس کے دو سو تیس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔ بیلٹ پیپرزسمیت تمام انتخابی سازوسامان تیار ہو چکا ہے۔

    پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل بدھ سے شروع کی جائے گی۔ آج رات بارہ بجے ضمنی انتخاب کیلئے قواعد کے مطابق انتخابی مہم اختتام پزیر ہوجائے گی، تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا جا چکا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ تمام امیدوار ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ کسی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔ انقلابی نوعیت کے اقدامات سے لگ رہا ہے کراچی ضمنی انتخاب میں سلیکشن نہیں الیکشن ہی ہوگا۔ ایک دو روز باقی ہیں،  آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

  • ہری پور: الیکشن کمیشن کا 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

    ہری پور: الیکشن کمیشن کا 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

    الیکشن کمیشن نے این ا ے 19 ہری پور میں سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کر دیئے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 19 میں سات پولنگ اسٹیشنوں پر 29 جنوری کو دوبارہ پولنگ ہوگی، ان میں پولنگ اسٹیشنوں نمبر 271,274,256,276،289 ,342 اور 395 شامل ہیں۔

    الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ کیا تھا، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے81 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔

    ان میں پولنگ اسٹیشن نمبر 55,62 ,64  اور 98 پر اٹھائیس جنوری کو پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔