Tag: پولٹری فارم

  • مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا

    مرغی کا گوشت 900 روپے کلو ہوگیا

    راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ بااثر مرغی پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی من مانیوں کے سامنے بے بس ہوگئے، گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں برائلر مرغی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 2 ہفتے میں 450 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

    مرغی کے گوشت کی قیمت 450 روپے بڑھ کر 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، زندہ برائلر مرغی 2 ہفتوں میں 285 سے بڑھ کر 530 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    آج مرغی منڈیوں میں زندہ برائلر مرغی 19200 روپے فی من فروخت کی گئی، زندہ برائلر مرغی 2 ہفتے قبل 11500 روپے فی من  فروخت ہوئی تھی۔

  • پولٹری فارم کی ورکر گوشت پیسنے والی مشین میں آگئی، لرزہ خیز ویڈیو

    پولٹری فارم کی ورکر گوشت پیسنے والی مشین میں آگئی، لرزہ خیز ویڈیو

    روس میں ایک ہولناک حادثے میں پولٹری فارم کی ورکر گوشت پیسنے والی مشین میں آگئی، اس کے ساتھی اس کی مدد کو دوڑے لیکن اس کے لیے کچھ نہ کرسکے۔

    یہ لرزہ خیز واقعہ روس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے۔ فوٹیج ایک پولٹری فارم کی ہے جہاں ایک خاتون ورکر مرغی کا گوشت اٹھا کر ایک سے دوسرے کنویئر پر منتقل کر رہی ہیں۔

    اس دوران اچانک ورکر کا ہاتھ مشین میں پھنس جاتا ہے اور وہ مشین میں کچلتی ہوئی آگے کی طرف چلی جاتی ہے۔

    ورکر کی بھیانک چیخیں سن کر اس کے ساتھی بھاگ کر وہاں پہنچتے ہیں لیکن وہ اس کی کوئی مدد کرنے سے قاصر رہتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

    واقعے کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے اپنی رپورٹ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گوشت پیسنے والی مشینوں کے ارد گرد کوئی حفاظتی شیلڈ نہیں تھی اور کوئی بھی شخص آسانی سے مشینوں کے نہایت قریب جاسکتا تھا۔

    رپورٹ میں پولٹری فارم انتظامیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا جس کے بعد اب پولٹری فارم مالکان اور اس نجی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے جو فارم کو ملازمین فراہم کرتی تھی۔