Tag: پولیس آپریشن

  • پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور کے علاقہ سکھیو ملک سے 7 افراد کو مبینہ اغوا کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کیا ہے، پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تمام لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایس ایس پی راجن پور عتیق طاہر کے مطابق راجن پور کے علاقے روجھان میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    ایس ایس پی راجن پور کے مطابق مغوی اہلکاروں میں لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدر اور مزمل شامل تھے۔

    عتیق طاہر کا کہنا ہے کہ پٹ گینگ کے سربراہ عطااللہ پٹ نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا جب کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام

    صادق آباد : کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف 4 ماہ سے جاری پولیس آپریشن ناکام رہا، حکومتی مشنری اور 11 ہزار اہلکاروں کی نفری کے باوجود خطرناک گینگ کے 100 کے قریب ڈاکووں کا خاتمہ نہ کیا جا سکا۔

    پولیس نے 4 ماہ قبل کچے کے 6 خطرناک گینگز کے 100 ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پولیس کچے میں چوکیاں خالی کرکے واپس لوٹ آئی تاہم انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔

    4 ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے 11 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا، کچے میں موجود سکھانی گینگ،لٹھانی گینگ،لنڈ گینگ،دولانی گینگ،پٹ گینگ،بنگیانی گینگ کے 100 اراکین جن میں 37 خطرناک اشتہاری ہیں۔

    پولیس نے جن 6 گینگز کے خلاف آپریشن شروع کیا ان میں سے ایک کو بھی گرفتار یا ہلاک نہیں کیا جا سکا اور پولیس نے جن افراد کو بھی گرفتار یا ہلاک کیا ان کی بھی شناخت پولیس سامنے نہ لاسکی۔

    کچے میں جاری پولیس اپریشن کی ناکامی کے بعد ڈاکوؤں نے اپنی وارداتیں عروج پر کردیں اور آئے روز پولیس پر فائرنگ اور ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔

    پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا اور پولیس وین پر بھی فائرنگ کر دی، جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    ڈاکو مغویوں کو تاوان کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور عدم ادائیگی پر ان کو قتل کر کے پھینک دیتے ہیں راولپنڈی کے ارشد محمود کو بھی تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔

  • مورو کے کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، علاقہ ڈاکوؤں سے خالی

    مورو کے کچے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، علاقہ ڈاکوؤں سے خالی

    کراچی / لاہور: صوبہ سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، مورو کے کچے میں بھی پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، سندھ کے شہر مورو کے کچے میں بھی کامیاب آپریشن کے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔

    کچا مورو میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر راجن پور پولیس کی 3 نئی پولیس پکٹس قائم کردی گئیں۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں اور ڈاکوؤں سے کلیئر کروا لیا گیا ہے، سندھ کے کچے میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں 13 ڈاکوؤں نے سرینڈر کیا ہے جبکہ 31 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کچے کے علاقے سے 9 مغویوں کو بھی بازیاب کروایا گیا جبکہ کمین گاہوں سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے دستے 2 روز قبل جدید ہتھیاروں سے لیس بکتر بند گاڑیوں میں مورو کے کچے میں داخل ہوئے تھے، پولیس نے وقار عرف وقاری عمرانی، گورا عمرانی اور پٹ گینگز کی کمین گاہوں کا محاصرہ کرلیا تھا۔

    مورچہ بند ڈاکوؤں نے پولیس کے خلاف مزاحمت کی اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ بعد ازاں ڈاکو وقار یاسین نے 4 ساتھیوں سمیت سرینڈر کردیا۔

  • لاہور ہائی کورٹ کا  زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائی کورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم دے دیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائرہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں شیلنگ روکنےاورعمران خان کی ہائیکورٹ آنےکی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی ، عدالتی حکم پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگرافسران عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے استفسار کیا بتائیں اس مسئلے کا کیا حل ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد شہزادبخاری وارنٹ لے کر آئے، جب وہ زمان پارک گئے تو وہاں ان پر پتھراؤشروع کر دیا گیا ، ہمارے59 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کوئی اسلحہ ساتھ لے کر نہیں جائیگا، اسلحہ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن،ٹی ایل پی جلوس میں ہلاکتیں ہوئیں، ہم پر پٹرول بم مارے گئےجس سے 2گاڑیاں ضائع ہوئیں۔

    ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یہ علاقہ مال روڈ پر ہے ،پی ایس ایل ہو رہا ہے باقی بھی اہم ایونٹ ہیں ، ہم نے امن و امان کے لیے رینجرز کو طلب کیا، ہمارے افسران اور اہلکاروں کو مارا گیا۔

    آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ یہ آپریشن نہیں بلکہ عدالتی حکم کی تعمیل کیلئےلیگل ایکشن لیا گیا ،اگر عدالت وارنٹ واپس لیتے ہیں تو پولیس واپس ہو جائےگی ، انہوں نے گاڑیاں توڑیں ، گرین بیلٹس کو آگ لگائی۔

    ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ جو وہاں ہوا انتہائی افسوسناک ہے ، وہاں جو حالات ہوئے گولی بھی چلائی جا سکتی تھی مگر ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ میں پوری رات اسپتال میں تھا وہاں مسلسل زخمی آتے رہے ، آئی جی پنجاب وہاں دیکھ رہے تھے میں اسپتال دیکھ رہا تھا ،اگر اب ہم اس آپریشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تھا روک دیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے میں اس شہر میں امن دیکھنا چاہتا ہوں ،جس پر آئی جی نے کہا کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے نہیں آپ کو میرے حکم کا انتظار کرنا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ شام 6بجے فیصلہ دیتی ہےتو میں انتظار تو نہیں کروں گا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو جائے۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • کراچی میں پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے دوران ڈکیتی، راہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، دوسری جانب ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے گبول ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انگلینڈ کے میچ پر جوا لگانے والے 19جواریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان آکڑے، پرچی اور دیگر اقسام کا جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، سات موبائل فونز، ایک پرنٹر سمیت دیگر اشیاء بھی برآمد کرکے مقدمے کا ندراج کرلیا گیا۔ کارروائی گبول ٹائون پولیس اسٹشین کی حدود بنگالی پاڑہ میں کی گئی۔

    ادھر کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    جبکہ 14 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

    دوسری جانب گڈاپ سٹی پولیس نے علاقے میں کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سلمان سے تیار ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کریا گیا۔

    دریں اثنا ماڑی پور مچھر کالونی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کرلیا گیا ہےجبکہ خاتون کی شناخت شمراج کے نام سے ہوئی۔

  • خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپورمیں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 2 ڈاکوؤں سمیت 8 ملزمان گرفتار

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکوئوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل اور اے ایس پی رائے مظہر اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیرپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ایک ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلوں میں انعام یافتہ ڈاکو، اشتہاری ملزم، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس مقابلوں میں آٹھ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔کاروائیوں میں چھینی گئی ایک کار اور پندرہ موٹرسائیکلز برآمد کی گئی ہیں جومالکان کے حوالے کردی گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔

    حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔

  • ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    ریڑھی گوٹھ میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، چار خواتین سمیت11 منشیات فروش گرفتار

    کراچی : ریڑھی گوٹھ میں اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر پولیس نے بڑا ایکشن لے لیا، منشیات کے گندے دھندے میں ملوث چار خواتین سمیت گیارہ ملزمان دھرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے مذکورہ کارروائی اے آروائی نیوز کی خبر پر عمل میں لائی، کارروائی کے بعد اپنی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے کئی افراد کو پکڑ کر بحال مرکز بھیج دیا گیا، نفری تعینات کرکے پولیس نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

    ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے سادہ لباس اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا، چھاپے کے وقت منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، پولیس نے گھروں میں پناہ لینے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی  پولیس کی سرپرستی میں ریڑھی گوٹھ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

    چار خواتین سمیت11 منشیات بیچنے والے پکڑے گئے، کارروائی کے دوران 15 کلو چرس، ہیروئن کے300 سے زائد ٹوکن اور دیگر منشیات برآمد کی گئی۔

  • اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 ملزمان گرفتار

    اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 52 ملزمان گرفتار

    کراچی: ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں بڑھتی وارداتوں کی سرکوبی کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے 8 ملزموں اور 25 مشتبہ افراد، 2 افغان شہری اور محمود آباد سے 12 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی تھی،لوگ خریداری کے لیے جاتے وقت خوف کا شکار رہتے،کراچی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤں آپریشن کیا،جس میں 52 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے کریک ڈاؤں آپریشن میں تھانہ مبینہ ٹاؤن،سرجانی ٹاؤں، محمود آباد پولیس اسٹیشن،فریئر پولیس اسٹیشن اور کورنگی پولیس اسٹیشن نے حصہ لیا اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 52 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    کراچی پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون آپریشن میں 4 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ شانتی نگر میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں لیاری گینگ وار کا کارندہ بھی شامل ہے۔

    اسی طرح کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے 3 اسٹریٹ کریمنلز،فرئیر میں انوسٹی گیشن پولیس نے 2 مطلوب ملزموں کو،محمود آباد کے علاقہ سے پولیس نے سینکڑوں وارداتوں میں ملوث 12 رکنی گروہ کو جب کہ زمان ٹاؤں کورنگی سے 300 سے زائد کیس میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    دوسری جانب سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے گھر گھر تلاشی میں 2 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیاہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

  • پشاور میں پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام

    پشاور میں پولیس ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام

    پشاور: چار ماہ کے دوران خیبرپختو نخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے تیرہ واقعات ریکاڈ کئے گئے تاہم پولیس اب تک پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہ لگاسکی.

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس آپریشنز کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکا نہ جا سکا، ملزمان کی جانب چار ماہ کے دوران تیرہ لوگوں کو موت کی گھاٹ اُتار دیا گیا.

    ذرائع کے مطابق پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر 29 تھانوں کی جانب سے سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، پولیس کی جانب سے اب تک 200 سے زائد چھاپے مارے گئے لیکن کوئی اہم کامیابی حاصل نہ کی جاسکی.

    thumbnail_PESH-TARGET-KILLING-PKG-25-04-Mukkaram-680x428

    اس سال دہشتگردوں کی جانب سے 7 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو ریٹائرڈ سینئر پولیس افسران سمیت تاجر برادری کے حاجی حلیم بھی شامل ہیں ان کو جنوری میں دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پولیس کسی بھی بڑے ہائی پروفائل کیس میں ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے.

    ڈی آئی جی مبارک زیب کا کہنا تھا کہ پولیس کے حالیہ اجلاس میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور بہت جلد تمام مجرموں کو گرفتار کرلیا جائےگا.

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاروائیوں کو مزید تیز کردیاگیا ہے تاکہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کو روکا جاسکے.

  • راجن پور میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ

    راجن پور میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن، ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ

    راجن پور: کچے کے علاقے راجن پور میں رینجرز اور پولیس نے آپریشن کرکے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت بیس ڈاکوؤں کوگھیرے میں لے لیا۔

    چھوٹو گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے سرچ آپریشن کاآغاز کیا۔

    کارروائی میں سات سو سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈاکوؤں سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں پر بھاری اسلحے سے فائرنگ شروع کردی۔

    جس پر رینجرز اور پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق چھوٹو گینگ کو کئی کالعدم تنظیموں کی معاونت حاصل ہے، دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں کے محاصرے کیلئے کشتیاں بھی طلب کی گئی ہیں۔