Tag: پولیس اسٹیشن

  • بھارتی ٹیم کے کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

    بھارتی ٹیم کے کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

    نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، ای میل میں صرف تین الفاظ شامل تھے "میں تمہیں مار دوں گا ۔”

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد گمبھیر نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد بھارتی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ سیکیورٹی اداروں کو بھی فوری ایکشن لینے پر مجبور کر دیا ہے، دہلی پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ  جلد از جلد ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔

    جس کے بعد بھارت سری لنکا میں ون ڈے سیریز ہار گیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا نے بھارت کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gautam Gambhir (@gautamgambhir55)

  • الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ضمانت مل گئی

    الو ارجن کو بھگدڑ کیس میں ضمانت مل گئی

    بھارت فلم انڈسٹری تامل اور تیلگو کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کو ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی مقامی عدالت میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے الو ارجن کی چند شرائط کے ساتھ ضمانت قبول کرلی۔

    اداکار کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کو دو مقدمات میں 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور ہر اتوار پولیس اسٹیشن میں حاضری دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

    الو ارجن کے وکیل نے بتایا کہا کہ عدالت نے بڑی غور و فکر کے بعد یہ ضمانت دی ہے کیونکہ معاملہ قتل کا نہیں ہے، اور عدالت کی جانب سے عائد کردہ شرائط عام نوعیت کی ہیں، جو ہر ملزم کے لیے ہوتی ہیں۔

    اس کے علاوہ وکیل نے بتایا کہ یہ معاملہ تلنگانہ ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ الو ارجن کے خلاف 4 دسمبر کو پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت واقع ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/allu-arjun-arrest/

  • بھارت : باغیوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 11 ہلاک

    بھارت : باغیوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، 11 ہلاک

    گوہاٹی : بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح گروہ نے بوروبکرا پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں 11 باغیوں کو ہلاک کردیا۔

    آسام سے ملحق ضلع میں کیے جانے والے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک سپاہی زخمی ہوا، تصادم تقریباً 45 منٹ تک جاری رہا۔ اس موقع پر مسلح باغیوں نے میٹی برادری سے تعلق رکھنے والے 3 سے 4 گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

     CRPFR

    رپورٹ کے مطابق باغیوں نے جس پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اس کے قریب ایک کیمپ میں بےگھر ہونے والے افراد کی بڑی تعداد پناہ گزین تھی۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور ایک رکشہ میں سوار ہوکر آئے تھے، ضلع جریبام کے علاقے بورو بکرا کے اس پولیس اسٹیشن کو چند ماہ کے دوران کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ ریاست منی پور گزشتہ کئی سال سے بدامنی کا شکار ہے، یہاں میتی اور کوکی برادری کے درمیان دیرینہ تنازعہ چلا آرہا ہے۔

    India police station attack

    تقریباً 32 لاکھ آبادی والی یہ ریاست مئی 2023 سے دو نسلی علاقوں میں تقسیم ہو چکی ہے، ایک وادی جس پر میتی کمیونٹی کا کنٹرول ہے اور پہاڑی علاقے کوکی کمیونٹی کے زیر تسلط ہیں، اس تصادم میں اب تک کم از کم 250 افراد ہلاک اور تقریباً 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں

    کراچی: شہر قائد میں ٹک ٹاکرز نے پولیس تھانے میں قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایس ایچ او کے کمرے میں اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے میں 2 ٹک ٹاکرز نے ہاتھ میں پستول لے کر، منہ میں گٹکا لیے ایس ایچ او کے کمرے میں قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔

    ٹک ٹاکر پولیس کی موجودگی میں اسلحے کی نمائش کرتے رہے، رانا بلال نامی ٹک ٹاکر نے تمام ویڈیوز اپ لوڈ بھی کیں، ویڈیو میں ایس ایچ او کا کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    باری باری دونوں ٹک ٹاکر پستول چیمبر کر کے ویڈیو بناتے رہے، ویڈیو میں پولیس موبائل اور دیگر اہل کاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس حکام نے اس بات سے لا علمی کا اظہار کر دیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے سرکاری اہل کار ہیں یا ٹک ٹاکر۔

    دوسری طرف پولیس اس سلسلے میں بھی لا علم نکلی ہے کہ ایس ایچ او کے کمرے اور موبائل میں بیٹھنے کی اجازت ٹک ٹاکرز کو کس نے دی؟

    یاد رہے کہ اس سے قبل لڑکی کے موبائل میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے پر خاتون ایس ایچ او کو معطل کیا جا چکا ہے، حکام بالا کی جانب سے ایسی ویڈیوز پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

  • خوفناک سیلاب میں پولیس اسٹیشن بہہ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    خوفناک سیلاب میں پولیس اسٹیشن بہہ گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارتی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سوشل میڈیا پر ایک پولیس اسٹیشن کے ڈوبنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 2 منزلہ عمارت میں قائم پولیس اسٹیشن کو سیلاب میں ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عمارت کی نچلی منزل پانی میں ڈوب گئی ہے، اس کے بعد اچانک عمارت منہدم ہوجاتی ہے، خوش قسمتی سے اس وقت کوئی شخص عمارت کے اندر موجود نہیں تھا۔

    مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، اپریل سے اب تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 ہزار 510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام نے یہ بھی اعلان کیا کہ کیچار کے علاقے میں دو ڈرون طیاروں کی مدد سے فضا سے سیلاب کی صورت حال کا تعین کیا جارہا ہے، اور ناقابل رسائی علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • حرا مانی کی سابق مینیجر کے اداکارہ پر سنگین الزامات

    حرا مانی کی سابق مینیجر کے اداکارہ پر سنگین الزامات

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی سابق مینیجر نے اداکارہ پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حرا مانی کیساتھ تین سال تک کام کرنے والی مینیجر نزہت عابد جعفری نے اداکارہ پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

    نزہت جعفری نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اداکارہ حرا مانی شدید ڈپریشن کا شکار تھی جس کی وجہ کئی بڑے پروجیکٹس کا ہاتھ سے نکلنا تھا جن میں آئی ایس پی آر کے پروجیکٹس اور کچھ گانے شامل ہیں۔

    سابق مینیجر نے انٹرویو کے دوران کہا حرامانی نے ڈپریشن میں آکر مجھ پر اپنا غصہ نکلا اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    نزہت نے دعویٰ کیا کہ حرا مانی کو ایوارڈ ملنے کی توقع کی تھی لیکن ان کے ہاتھ سے ایوارڈ بھی چلا گیا، جس کے باعث وہ بلبلا اٹھی اور مجھے اپنا شکار بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق نزہت جعفری نے مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے سابق مینیجر سے کوائف اور ثببوت کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ہاتھی اپنے بچے کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    ہاتھی اپنے بچے کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

    پولیس اسٹیشن میں یوں تو مختلف افراد اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی شکایات درج کروانے آتے ہیں لیکن بھارت میں ایک بھاری بھرکم ہاتھی اپنے بچے کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی اور اس کا بچہ پولیس اسٹیشن کے دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس اسٹیشن کا عقبی دروازہ جو لوہے کی جالیوں کا ہے، ہاتھی کے لیے تختہ مشق بنا ہوا ہے اور وہ اسے دھکے دے رہا ہے۔

    اس موقع پر پولیس اہلکار پریشان بھی دکھائی دیتے ہیں کہ کہیں ہاتھی دروازہ توڑنے میں کامیاب نہ ہوجائے، ہاتھی دروازہ تو نہ توڑ سکا تاہم اس کی زور آزمائی کی وجہ سے دروازے کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔

  • وزارت داخلہ کا تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    وزارت داخلہ کا تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 3 اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 3 اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیف سٹی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ بلوچستان حکومت کےساتھ مل کر پروجیکٹ مکمل کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق چمن بارڈر بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضروری اقدامات کے بعد سرحد کو 3 ماہ میں کھول دیاجائے گا۔

    وزارت داخلہ نے تھانوں میں تشدد کی روک تھام اور شفاف تفتیش کے لیے بھی اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے تمام اقدامات جلد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانوں میں کیمرے والے موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تھانے میں پولیس اہلکار اور افسران کو بغیر کیمرے والا فون استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ تھانے میں آنے والے سائلین سے بھی اسمارٹ فون لینے کی ہدایت جاری کردی گئی تھی۔

    گزشتہ روز وزیر داخلہ نے سول کیس حل کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا تھا، وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی تھی کہ کیس میں پولیس کی مداخلت نہیں ہوگی جبکہ فیصلے سول عدالتوں میں ہوں گے۔

    اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ عدالت کے احکامات کے بغیر پولیس کی مداخلت کی ممانعت ہے، کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

  • رسالہ تھانہ کراچی: رینجرز کے تحفے کو پولیس نے کھنڈر بنا دیا

    رسالہ تھانہ کراچی: رینجرز کے تحفے کو پولیس نے کھنڈر بنا دیا

    کراچی: مالِ مفت دلِ بے رحم کے مصداق کراچی پولیس نے رینجرز کا تحفہ ضائع کر دیا، رسالہ تھانہ رینجرز نے ماڈل تھانے میں تبدیل کیا لیکن پولیس نے اسے بھوت بنگلہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے 1948 سے ضلع جنوبی میں قائم رسالہ تھانے، عید گاہ پولیس اسٹیشن کو جدید اور ماڈل تھانے میں تبدیل کیا تھا۔

    [bs-quote quote=”تھانے میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے خراب، اسپلٹ ایئر کنڈیشنز غائب” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رینجرز نے اگست 2016 میں تھانے کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا، ڈی جی رینجرز نے 23 مارچ 2017 کو تھانے کا افتتاح کیا تھا اور پولیس کو دیا۔

    تاہم صرف 2 سال کے دوران رسالہ تھانہ بھوت بنگلے کی صورتِ حال پیش کرنے لگا ہے، تھانے کا دروازہ کھلا ہے لیکن تمام کاؤنٹرز بند کر دیے گئے ہیں، کاؤنٹرز کے اوپر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی ایل ای ڈی لائٹس بھی بجھ گئیں۔

    تھانے میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہو گئے، اسپلٹ ایئر کنڈیشنز بھی غائب کر دیے گئے، واٹر ڈسپنسر بھی لاپتا ہو گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں‌ تبدیل


    رسالہ تھانے کی بد حالی میں تمام کاؤنٹرز اور فرش پر پان کے دھبے اور دھول مٹی نے مزید اضافہ کر دیا ہے، تھانے کے اطراف موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا قبرستان بھی بنا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ رسالہ تھانے میں 6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے تھے، جدید طرز کے باتھ روم، وضو خانہ اور نماز کے لیے بھی جگہ بنائی گئی تھی، جب کہ لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

  • بنوں کےپولیس اسٹیشن پردہشتگردوں کاحملہ‘2پولیس اہلکار زخمی

    بنوں کےپولیس اسٹیشن پردہشتگردوں کاحملہ‘2پولیس اہلکار زخمی

    بنوں: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہربنوں میں پولیس اسٹیشن پر حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجےمیں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کےشہربنوں میں حملہ آورنےبارودسےبھری گاڑی منڈان پولیس اسٹیشن تھانےکےمرکزی گیٹ سے ٹکرادی،دھماکے سے تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔

    دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،اوربجلی کے تار ٹوٹنے سے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔دھماکے کےبعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

    منڈان پولیس اسٹیشن کی عمارت کے ملبے تلے تبےدوپولیس اہلکاروں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا،جبکہ دھماکہ کے بعد ایمرجنسی نافذکر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوزسے بات کرتےہوئے زخمی پولیس اہلکارنے بتایا کہ تھانے پر سرخ مہران کار سے حملہ کیا گیا۔گاڑی نےتیز رفتاری سےرکاوٹ عبور کی تو احساس ہوا کہ یہ خطرناک ہے،ٹارچ جلائی تو حملہ آور نےگاڑی کو دھماکےسے اڑا دیا۔

    مزید پڑھیں: پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ پاراچنارسبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 24افراد جاں بحق جبکہ 40 سےزائدافراد زخمی ہوگئے تھے۔