Tag: پولیس اسٹیشن پر حملہ

  • ایران میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    ایران میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    تہران: ایران میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان-بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں کم از کم 11 ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

    صوبے کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہماتی نے بتایا کہ دارالحکومت تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قصبے راسک میں صبح 2 بجے حملہ ہوا، جس میں سینیئر پولیس افسران اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایران کی سرحد کے قریب واقع خطے میں گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

    ریاستی میڈیا نے بتایا کہ جیش العدل (آرمی آف جسٹس) نامی مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی اور اسے ایران نے ’دہشت گرد‘ گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔ مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو باقاعدگی سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

  • ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان  شہید، 2 زخمی

    ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوشہید جبکہ دو کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر دو طرف سے حملہ کیا۔

    نو تعمیر ہتھالہ تھانے پر رات گئے کئے جانے والے حملہ میں دستی بم اور راکٹ فائر کئے گئے، تھانے کا مین گیٹ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لگنے سے تباہ ہوگیا۔

    جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکےاور لانچرز سے راکٹ فائر کیے۔

    دہشت گردوں نے تھرمل گن کے کیمروں پر بھی فائرنگ کی اور چالیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی : سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو کراچی سے گرفتارکرکےآدھ کلو گرام بارودی مواد اوودستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والا دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کےدہشت گردکواتحادٹاؤن سےگرفتارکیاگیا، اور دہشت گرد سے آدھا کلوبارودی مواد، دستی بم برآمد بھی کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ 2007میں دہشت گردخالد،عثمان نےکالعدم تنظیم میں حمیداللہ کی شمولیت کرائی ، دہشت گردحمیداللہ نےکےپی میں متعدد کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث رہا۔

    فدا حسین نے کہا کہ دہشت گرد نے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا، اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو والد سمیت قتل کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دہشت گرد2009میں کراچی آیا اور سلیپرسیل کاحصہ بنا جبکہ 2014میں افغانستان گیا ، دہشت گرد 2 ساتھیوں کے ہمراہ کارروائی کیلئے اعلیٰ کمان کےحکم کاانتظارکررہاتھا۔

    فدا حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔