Tag: پولیس افسران

  • رشوت نہ لینے والے پولیس افسران کے ساتھ کیا ہوا؟ نا قابل یقین

    رشوت نہ لینے والے پولیس افسران کے ساتھ کیا ہوا؟ نا قابل یقین

    دنیا کے ہر معاشرے میں کم یا زیادہ رشوت کا چلن ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو رشوت لینے سے سختی سے گریز کرتے ہیں۔

    غیر قانونی کام کی تکمیل یا آؤٹ آف وے جا کر کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے عموماً رشوت لی اور دی جاتی ہے۔ جس کو تحفہ، نذرانہ، مٹھائی جیسے نام بھی دیے جاتے ہیں۔

    تاہم روس میں پولیس اہلکاروں نے رشوت کی ایک دو نہیں 25 بار کی گئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا جس کا صلہ پولیس انسپکٹر کو بڑے انعام کی صورت میں ملا۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس کے علاقے روستوف پولیس ڈائریکٹوریٹ نے نئی اینٹی کرپشن پالیسی شروع کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت وہ پولیس اہلکار جو رشوت کی پیشکش قبول نہیں کرتے، بلکہ محکمہ کو رپورٹ کرتے ہیں تو اس کی حوصلہ افزائی کے لیے پیشکش کی رقم کے مساوی اس کو انعام دیا جاتا ہے، جو اس کی ایمانداری کا صلہ ہوتا ہے۔

    روستوُف کے پولیس چیف نے وضاحت کی اس پالیسی کے نفاذ کے بعد صرف 2 مہینوں میں تقریباً 25 رشوت لینے اور دینے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ٹریفک پولیس انسپکٹر کو 30 ہزار روبل (384 امریکی ڈالر) کی رشوت کی پیشکش کی گئی تھی۔ مذکورہ افسر نے یہ پیشکش قبول کرنے کے بجائے محکمہ کو اس سے آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ نے اتنی ہی رقم (پاکستانی لگ بھگ ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد) رقم بطور انعام دے کر اس کی ایمانداری کو سراہا۔

  • پولیس افسران کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پابندی عائد

    پولیس افسران کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پابندی عائد

    پولیس افسران کے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے یونیفارم میں ویڈیو بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے اپنے تمام افسران کے مشہور سوشل میڈیا ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی اہلکار یونیفارم میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو نہیں بنائے گا۔

    وفاقی پولیس نے سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر دو اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ان میں آپریشنز ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل آفتاب احمد اور احتشام اسلم شامل ہیں۔

    دونوں پولیس افسران پر ’’بدتمیزی‘‘ اور پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہیں ریسکیو 15 رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کا ڈی آئی جی اسلام آباد نے بھی سخت نوٹس لے لیا ہے اور معطل افسران کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت اور تیزی سے وائرل ہونے کے شوق میں پولیس افسران اور اہلکار بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

    اب تک ملک بھر کے مختلف علاقوں سے مرد وخواتین پولیس اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ویڈیو بنانے اور اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں، جب کہ گاہے بگاہے متعلقہ حکام ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔

    پنجاب اور سندھ میں پولیس کے سوشل میڈیا ایپ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی کی تنبیہہ کے باوجود اس قسم کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-police-use-of-tik-tok-during-duties-alarming/

  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

    کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

    کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے پورے سندھ پولیس کو سخت ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ٹریفک قوانین کی پابندی اب صرف شہری نہیں پولیس افسران واہلکار بھی کریں گے۔

    جس میں خلاف ورزی کرنے والے افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں بات آئی ہے بہت سے پولیس افسران و اہلکار ٹریفک قوانین پرعمل نہیں کرتے، سندھ پولیس کے تمام ممبران ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں، کوئی بھی پولیس افسر،اہلکار کسی بھی قیمت پر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی نہ کرے۔

    غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے پولیس افسران،اہلکار ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں ساتھ ہی تمام پولیس افسران اہلکار اپنی سرکاری اور نجی گاڑیوں پراصل نمبر پلیٹس لگائیں۔

    ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کسی افسر اہلکار کی پرائیویٹ گاڑیوں پرٹنٹڈ شیشے، فلیش لائٹس، ہوٹر نہیں ہونا چاہیے، کوئی بھی پولیس افسریا اہلکار لین ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرے، جس کے پاس درست لائسنس نہ ہو اسےگاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔

    تمام سینئر کمانڈ، حتیٰ کہ ایس ایچ او کے عہدے تک کو ہدایت جاری کردی گئی، جس میں کہا کہ اپنے انڈر کمانڈ کو آئی جی پی کی اس ہدایات کے بارے میں بریف کریں۔

    ڈی آئی جی پی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکم دیا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں، بریف کرنے میں ناکامی پر سینئیر کمانڈ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرصرف ڈسپلنری ایکشن نہیں بلکہ مقدمہ بھی درج ہوگا۔

    ہدایت نامہ پورے سندھ کے ایڈیشنل آئی جیز سے لے کر ایس ایچ اوز تک کو ارسال کردیا گیا ہے۔

  • ارشد شریف کا قتل، کینیا کی عدالت کا پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

    ارشد شریف کا قتل، کینیا کی عدالت کا پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

    نیروبی : کینیا کی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں ملوث پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیا کی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس مین کینیا کی ہائیکورٹ نے دونوں ملوث پولیس افسران کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

    وکیل نے بتایا کہ عدالت نے قرار دیا ڈی پی پی اور آئی پی او اے نے دو پولیس افسران کے خلاف اعترافی فائرنگ کا مقدمہ چلانے میں ناکام ہو کر مقتول کے حقوق کی خلاف ورزی کی۔

    کینین عدالت کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافی کے ساتھ ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک کیا گیا، اس معاملے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔

    عدالت نے انڈپینڈنٹ پولیس ، سائٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر کو تحقیقات مکمل کرنے اور دونوں پر فرد جرم عائد کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

    عدالت نے درخواست گزار کو مکمل ادائیگی تک دس ملین مقامی کرنسی بمع سود ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    پاکستانی صحافی  کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • ہائی ویز اور موٹر وے پولیس افسران سے متعلق اہم خبر

    ہائی ویز اور موٹر وے پولیس افسران سے متعلق اہم خبر

    لاہور: خود احتسابی نظام کے تحت ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے 176 افسران اور ملازمین چارج شیٹ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے خود احتسابی نظام کے تحت کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر 176 افسران اور ملازمین کو چارج شیٹ کر دیا۔ آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کے مطابق خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشان دہی ہوئی تھی۔

    خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سلطان علی خواجہ نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قا ئم کر دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی ایک ایڈ یشنل آئی جی، چار ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل تھی۔

    کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ہیڈ اربوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا

    اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ہیڈ اربوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا

    لاہور : پولیس افسران کے منشیات میں ملوث ہونے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے، اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ہیڈ اربوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے منشیات فروشوں سے روابط اور معاونت کیس کی تفتیش میں اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ہیڈ اربوں روپے کی جائیداد کا مالک نکلا۔

    پولیس افسران کے منشیات میں ملوث ہونے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے، تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہدرہ نےایک کروڑ 25 لاکھ روپے رشوت لی، پندرہ تولے سونا ، ایم فور رائفل ، جرمن ساختہ پستول بطور رشوت لی۔

    تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ملزم کوگرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے ، ڈی ایس پی مظہر اقبال عبوری ضمانت پر ہے ، مظہر اقبال نے 7کروڑ روپے کا غبن کیا ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم مظہر اقبال کے اثاثے اربوں روپے مالیت کے ہیں تاہم مظہر اقبال کےاثاثوں کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

  • مقدمات کی ناقص تفتیش : پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز

    مقدمات کی ناقص تفتیش : پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقدمات کی ناقص تفتیش پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف حکم جاری کردیا ، عدالت نے پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے، جس میں ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ تحریری جواب دیں کیوں نا باقاعدہ توہین عدالت کاروائی شروع کی جائے ؟ کیوں نا آپ کے خلاف ڈسپلنری کاروائی شروع کی جائے؟

    عدالت نے حکم دیا کہ افسران ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور دس روز میں جواب جمع کرائیں۔

    اقدام قتل کے مقدمہ کا ٹرائل عدالت نے 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا پراسیکیوشن اگر پیروی نا کرے تو ملزم دوبارہ ضمانت دائر کر سکتا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے اقدام قتل کے مقدمہ کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

  • راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    راولپنڈی ڈویژن میں 40 پولیس افسران کا تبادلہ

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن میں 40 کے قریب پولیس افسران کا تبادلہ کردیا گیا، افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں، 4 اضلاع میں 40 کے قریب سب انسپکٹرز و اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس افسران کے تبادلے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی سفارش پر کیے گئے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جن افسران کا تبادلہ کیا گیا وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ پولیس دفاتر میں رپورٹ کریں، رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آر پی او راولپنڈی نئی ٹرانسفر پوسٹنگ فہرست میں شامل افسران کو جلد فارغ کریں۔

  • ہر سال مفت حج کرنے والے  پولیس افسران کا  گروہ پکڑا گیا

    ہر سال مفت حج کرنے والے پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا

    اسلام آباد : سرکاری رقم پر ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا، آئی جی اسلام آباد نے اس معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے ہرسال مفت حج کرنے والے پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصرخان نے انکوائری شروع کردی ہے۔

    محکمے نے ہر سال مفت کا حج اور حق داروں کا حق مارنے والوں کی فہرستیں مرتب کرلیں ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ڈی ایس پی، انسپکٹرزسمیت 20 اہلکار اور افسران کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔

    فہرست میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) 8 بار اور سب انسپکٹر5 بار بغیر پیسے دیئے حج کرچکےہیں جبکہ ایڈمن افسر اور دفاترمیں تعینات افسران کے قریبی اسٹاف بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مفت کا حج کرنے والوں نے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے ہر سال اپنا نام شامل کروا لیتے ہیں۔

    آئی جی نے کہا کہ سرکاری پیسے پر ایک سے زیادہ حج کرنے والوں کیخلاف انکوائری کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    آئی جی کے انکوائری کے حکم پر پولیس ماتحت فورس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

  • 25 مئی کے واقعات : پولیس افسران کیخلاف مقدمہ کرنے پر پنجاب حکومت کشمکش کا شکار

    25 مئی کے واقعات : پولیس افسران کیخلاف مقدمہ کرنے پر پنجاب حکومت کشمکش کا شکار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو سیاسی مشیروں نے 25 مئی واقعات پر افسران کے خلاف پرچے درج نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 25مئی واقعات پرپولیس افسران کیخلاف مقدمہ کرنےپرپنجاب حکومت کشمکش کا شکار ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو افسران کے خلاف پرچے درج نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت چند اعلیٰ افسران اور سیاسی مشیروں نے مشورہ دیا ہے۔

    ذرائع سیکرٹریٹ نے بتایا ہے کہ پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی اور تبادلوں تک ہی معاملات رکھےجائیں، پولیس افسران کیخلاف مقدمات کرنے سے فورس کا مورال ڈاؤن ہوگا۔

    دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ کو مقدمات درج کرنے کا کہا جارہا ہے، پرویز الہٰی کی عمران خان سے ملاقات میں بھی اسی معاملے پر بات ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب درمیانی راستہ نکالنے کے حق میں ہیں جبکہ عمران خان کچھ اہم عہدوں پر فوری تعیناتیاں چاہتے ہیں۔