Tag: پولیس افسر جاں بحق

  • لاڑکانہ میں اے ایس آئی نے کانسٹیبل کو قتل کردیا

    لاڑکانہ میں اے ایس آئی نے کانسٹیبل کو قتل کردیا

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کےشہرلاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کےدوران ڈیوٹی پرمعمورپولیس اہلکار لڑ پڑے،فائرنگ میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کی یونین کونسل کارانی میں ممبر ضلع کونسل کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن بٹڑا پرڈیوٹی پرمعموردوپولیس اہلکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔

    اس موقع پرفائرنگ میں پولیس اہلکار صدر الدین جونیجو شدید زخمی ہوگیا جسے چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا جہاں پروہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی خان لاشاری کوحراست میں لے لیا ۔

    پولیس کے مطابق اہلکاروں میں جھگڑا ذاتی تنازع پر ہوا۔فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل آدھے گھنٹے تک روکا گیا جس کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کرادی گئی

    خیال رہےکہ سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، بدین، جیکب آبادمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، پولنگ شام چار بجےتک بغیر کسی وقفے کےجاری رہےگی۔

    سندھ کےشہرسکھر میں چارنشستوں کےلیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں یونین کمیٹی 25سعید آباد اور یوسی 9 نواں گوٹھ میں چیئرمین کی نشست شامل ہے۔

    یوسی 6وارڈ نمبر1 اور یوسی 7 وارڈ 2 کے جنرل ممبرزکےلیے بھی ووٹ کاسٹ کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب خیرپورمیں9 نشستوں پرعوام اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں جبکہ ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کی ایک یونین کونسل کےضلع کونسل ممبر کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

    ادھر میرپورخاص کےوارڈ نمبر10 پرکونسلرکے انتخاب کےلیے پولنگ جاری ہے۔

    واضح رہےکہ بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے2وارڈز میں جنرل کونسلرز کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں جبکہ جیکب آباداورشکارپورمیں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہاہے۔

  • چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخواہ میں چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر اکبر علی ڈیوٹی پر پشاور جا رہا تھا جسے ملزمان نے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے۔

    پولیس کا کہناہے کہ اکبرعلی کوسر اور سینے پرگولیاں مار گئی ہیں پولیس نے اکبرعلی کی لاش قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    مزید پڑھیں: مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    واضح رہےکہ اس سےقبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔