Tag: پولیس افسر ہلاک

  • کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،سب انسپکٹر ہلاک

    کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،سب انسپکٹر ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے پولیس کے سب انسپکٹر کو ہلاک کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یہ واقعہ چمن پھاٹک کے قریب محلہ فقیرآباد کی مسجد میں پیش آیا،پولیس کے مطابق سب انسپکٹر مشتاق مسجد میں شام کی نماز پڑھ رہے تھے کہ تین افراد مسجد میں داخل ہوئے اور دوران نماز فائرنگ کردی،جس سے سب انسپکٹر مشتاق جان کی بازی ہار گئے.

    سول لائنز پولیس ا سٹیشن میں پولیس افسر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا.

    یاد رہے رواں سال مئی اور جون کے مہینے میں کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں بڑی حدتک اضافہ ہوا ہے.

    واضح رہے کہ رواں سال کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں 33 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں.

  • کوئٹہ : اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق

    کوئٹہ : اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق

    کوئٹہ :اسمگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، مقتول افسرگھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا.

    تفصیلات کے مطابق خروٹ آباد تھانے کا سب انسپکٹر مختیار احمد ملگانی گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانے آرہے تھے کہ شہر کے نواحی علاقے اسمگلی روڈ خیزی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں سب انسپیکٹر شدید زخمی ہوگیا.

    سب انسپکٹر کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال اور بعدمیں کبائن ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سب انسپیکٹر مختیار احمد ملگانی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.

    اسپتال ذرائع کے مطابق سپ انسپکٹر کو سر میں دو گولیاں ماری گئیں،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    پولیس کے مطابق مقتول سب انسپکٹر مختیار احمد ملگانی کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے.