Tag: پولیس انکاؤنٹر

  • ملتان: پولیس انکاؤنٹر میں 4 ڈاکو مار دیے گئے

    ملتان: پولیس انکاؤنٹر میں 4 ڈاکو مار دیے گئے

    ملتان: جلالپور پیروالا میں حاجی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے 4 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں حاجی پل کے قریب ڈاکو روڈ پر ناکا لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر انکاؤنٹر میں چار ڈاکو مار دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں 15 پر اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو ناکا لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں، جس پر پولیس اہل کار موقع پر پہنچے، فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک جب کہ دیگر فرار ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق جلالپور پیروالا میں ہلاک ڈکیتوں سے کلاشنکوف، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی کلال کے نام سے ہوئی ہے جب کہ باقی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد چھ تھی، جن میں سے دو فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کارروائی کے دوران ایک پولیس گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی تھی، فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا تھا۔ ڈاکوؤں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں، جب کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ذیشان کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے: انٹیلی جنس ذرائع  کا دعویٰ

    ذیشان کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے: انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ

    لاہور: انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان کے خلاف حساس اداروں کو شواہد مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان سے متعلق انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے اس کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے۔

    [bs-quote quote=”ذیشان کی گاڑی مبینہ دہشت گرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”انٹیلی جنس ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ذیشان کے موبائل سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی ہے۔

    انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ عثمان ہارون 15 جنوری کو فیصل آباد سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذیشان کی گاڑی مبینہ دہشت گرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی، گاڑی کی خرید و فروخت کا اسٹیمپ پیپر بھی منظرِ عام پر آ گیا۔

    انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عدیل بھی 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی افسران خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کے ذمہ دار قرار

    خیال رہے کہ وزیرِ قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے آج اجلاس میں ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی، جس میں خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا۔

    تاہم انھوں نے کہا کہ ساہیوال آپریشن 100 فی صد صحیح تھا، ذیشان سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے جے آئی ٹی سربراہ نے کچھ مہلت مانگی ہے۔