Tag: پولیس اور رینجرز

  • پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7 مغوی بازیاب

    پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، 7 مغوی بازیاب

    شکارپور میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مغوی کو بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کے کچہ شاہ بیلو میں پولیس اور رینجرز نے کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بازیاب مغویوں کا تعلق گاؤں سکھیو ملک سے ہے، کامیاب آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانے بھی مسمار کر دئیے گئے۔

    پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شکارپور میں پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے ان 7 افراد کو اغوا کیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اغوا کئے گئے افراد میں 4 سالہ سلیمان، عزیز اللہ، نور محمد، فرحان، شفیع محمد شامل تھے۔

  • امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی کا کراچی میں سرچ آپریشن

    امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی کا کراچی میں سرچ آپریشن

    کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور رینجرز نے شہر میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا جب کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرچ آپریشن امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا، ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکی سربراہی ہونے والے سرچ آپریشن میں تمام حساس و غیرحساس علاقوں کو چیک کیا گیا۔

    پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مختلف ہوٹلز، گھروں اور گاڑیوں سمیت مشتبہ اشخاص اور مشتبہ چیزوں کو چیک کیا گیا، آپریشن میں رینجرز، لیڈیز کانسٹیبلز اور جوان موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، اس دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مزید قانونی کارروائی کے لیے انھیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے شاہ لطیف ٹاؤن اور سکھن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، علاقے میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ کی مدد سے چیک کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 59 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، 4 مشتبہ افراد کو تصدیق کے لیےمتعلقہ تھانہ لایا گیا ہے۔

  • کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : گزری پولیس نے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ پکڑ لیا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں قیام امن کیلیے پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں پولیس نے گزری کے علاقے سے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کے3ملازمین ڈکیت گروہ کے ساتھی نکلے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے6ملزمان گرفتارکرلیے ہیں، ڈکیت گروہ سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان طالب علم ہیں اور نشہ خریدنے کیلئے ڈکیتی کیا کرتے تھے۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کلفٹن سے ایم کیو ایم لندن کے دو دہشت گرد گرفتار کیے، ملزمان میں کامران الدین عرف لنگڑا اور راشد علی عرف میمن شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ماڈل کالونی سے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں مصب الرحمان، محمد مہتاب اور اسد علی شامل ہیں۔

    مذکورہ ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی : ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے3کارندے گرفتارکرلیے، گرفتار ملزمان نے مختلف شہروں میں بینک ڈکیتیوں کی8وارداتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور رینجرز نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان سے کلاشنکوف، مسروقہ موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت جاوید، کرامت اور شرافت کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    ملزم شرافت کو ایس آئی یو، رینجرز نے کارروائی کرکے گرفتار کیا، ملزم پارا چنار کا رہائشی اور نارتھ ناظم آباد بینک ڈکیتی میں ملوث تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا پاراچنار بینک ڈکیتی گروپ سے بھی تعلق ہے، ملزم جاوید اورکرامت نےکراچی،پشاور،پنڈی میں وارداتیں کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری، 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری، 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے، مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت چالیس افراد کوحراست میں لے لیا گیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین دہشتگردوں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، لیاری کے علاقے سنگولین میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی۔

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گینگ وار کے ملزم ملانثار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، سائٹ ایریا میں پولیس سے مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

    شاہ فیصل کالونی اور الفلاح میں پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران بتیس مشتبہ افرادکو حراست میں لےلیا،پولیس کاکہناہے کہ کارروائی کے دوران شاہ فیصل کالونی سےمنشیات کا بڑا سپلائر بھی گرفتار ہوا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

  • کراچی فائرنگ میں ایک ہلاک، منگھوپیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی فائرنگ میں ایک ہلاک، منگھوپیر میں رینجرز کا سرچ آپریشن

    کراچی: کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جان بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال پر کارروائی کےدوران ٹارگٹ کلنگ اوردیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

    قانون نافذ کرنیوالےاداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال پر چھاپہ مارگیا ہے۔ چھاپے میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،دیگرجرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کاتعلق سیاسی جماعت سےہے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ادھرمنگھو پیر میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر رہی ہے، جس میں متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جس میں خواتین سرچر سمیت 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار کئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    بلدیہ ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں سرفراز نامی شخص کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رات گئے ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کےگھرپرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کی ایف آئی آر محافظ خرم وارث کی مدعیت میں درخشاں تھانےمیں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ مقدمےمیں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ نا ظم آبا د میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کا کارکن جبران جان بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ کورنگی صنعتی ایریا اور کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بھی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں امن وامان یقینی بنانےکےلئےسیکورٹی ادارےمتحرک ہیں۔ مختلف علاقوں سےکالعدم تنطیم کے ارکان سمیت پچاس سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔ فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ کراچی میں جاری پرتشدد واقعات کی لہر کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    رینجرز کی بھاری نفری نے بنارس اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون کیا کارروائی میں نو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے چوہدری اسلم پر ہونے والے حملے کی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعددافراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ڈالمیا شانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
        

     

  • کراچی:پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں،20ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں،20ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں، ٹارگٹڈ کاروائیوں میں ٹارگٹڈ کلرز اور بھتہ خور سمیت بیس سے زائد ملزمان کو حراست لے لیا۔

    کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ میں کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور کو گرفتارکرلیا۔

    موچکو میں کاروائی کے دوران عبید نامی ٹارگٹ کلر تین ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا، ملزم نے اٹھائیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم عبید دس افراد کے قتل کے الزام میں پہلے گرفتار اور رہا ہوچکا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، راکٹ، دو کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں، نیو کراچی پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش مظفر شاہ کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
       

  • کراچی:پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری

    کراچی:پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم سمیت بیس سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے وائر لیس گیٹ کے قریب کاروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان رینجرز پر فائرنگ میں ملوث تھے، نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے پولیس نے کاروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پیر آباد کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے چودہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔