Tag: پولیس اور رینجرز کاروائی

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی ’را‘ کامشتبہ ایجنٹ گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی ’را‘ کامشتبہ ایجنٹ گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں جمشید روڈ کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا،جیسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق راشد نامی شخص کے پاس سے بھارتی پاسپورٹ، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، چھاپے کے وقت ملزم اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔

    حساس ادارے نے دعوی کیا ہے کہ ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر چھ دیگر ملکوں کا سفر بھی کرچکا ہے اور گزشتہ آٹھ سال سے کراچی میں منظم طریقے سے نیٹ ورک آپریٹ کررہا تھا۔

     ماہی گیروں کے روپ میں را کے دو ایجنٹ گرفتار، اہم تصاویربرآمد

    قبل ازیں شہر قائد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس گرفتار کئے ہیں،جبکہ  فشریز کوآرپرٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری سعید بلوچ اور دل مراد نے بھی را سے تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔

     را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

     دوسری طرف بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے تفتیش کے دوران پاکستان میں رابطوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔

  • کراچی:سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت 34افراد گرفتار

    کراچی:سرچ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت 34افراد گرفتار

    کراچی :شہر کے مختلف علاقوں سر چ آپریشن میں ٹارگٹ کلرز سمیت چونتیس افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

    کراچی میں بڑھتے ہو ئے جرائم کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں بھی تیزی آگئی، پولیس زرائع کے مطابق فرنٹیئر کالونی، پیرآباد اور قصبہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن میں 30مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

    لیاری بہار کا لونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے، قصبہ کا لونی میں رینجرز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، رینجرز زرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔