Tag: پولیس اور ڈاکوؤں

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک

    اوکاڑہ(4 اگست 2025):سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈکیت فرار ہوگئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نعیم اللہ اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، مفرور ڈاکوؤں میں ساجد اور شان شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  ڈاکوؤں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ڈاکو قتل، ڈکیتی، رہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ملوث تھے، ڈاکوؤں کیخلاف سی سی ڈی پر حملہ، مزاحمت، اسلحہ برآمدگی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-defence-robbers-robbing-14-lacs/

  • پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے

    لاہور: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک ملزمان  مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم عدنان کو مال مسروقہ و اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان نے ساتھی ملزم کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی۔

    لاہور سٹی پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے عدنان سمیت 2 ملزمان شدید زخمی ہوئے، زخمی ملزمان عدنان اور مبشر اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب پاکپتن کے علاقہ ملکہ ہانس میں راہگیر سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہونے والا ملزم فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو راہگیر سے موبائل فون اور تقدی چھین کر فرار ہوئے، پولیس کے پیچھا کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے انکا ایک ساتھی مارا گیا۔

    پولیس  نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون نقدی سناختی کارڈ اور واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کرلیا، مفرور ڈاکوؤں کی تلا ش جاری ہے۔