Tag: پولیس اہلکاروں پر حملے

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج :  پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج

    کالعدم تنظیم کا احتجاج : پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ:سادہوکی اور مریدکے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں کالعدم جماعت کے 119 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب سادھوکے میں کالعدم تنظیم کے پولیس کے ساتھ تصادم کے معاملے پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ تھانہ صدر کامونکی میں ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمے میں ایک سو انیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے

    مقدمے میں دہشت گردی، اغوا اور ڈکیتی سمیت سولہ دفعات لگائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں بھی پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ دہشت گردی،قتل، بغاوت سمیت26دفعات کےتحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کالعدم جماعت کے 48 معلوم اور 8 ہزار نامعلوم کارکنان کو نامزد کیا گیا ، تھانہ صدرمریدکےمیں درج ایف آئی آر میں رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری بھی نامزد ہے۔

  • پشاور: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث، 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث، 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:  پشتہ خرہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دو مبینہ اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق باڑہ ہے جبکہ دونوں عسکریت پسند خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے مبینہ اہم ٹارگٹ کلرز بھی ہیں ۔

    دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا، کہا جاتا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو ناکے پر موجود تین پولیس اہلکاروں پر انہی دہشت گردوں نے حملہ کیا اور سرکاری اسلحہ بھی لیکر فرار ہوئے تھے۔