Tag: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ

  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر پولیس اہل کار فائرنگ سے جاں بحق

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر پولیس اہل کار فائرنگ سے جاں بحق

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے ریکسر پل کے قریب فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا، جب کہ ایک اہل کار زخمی ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق جب کہ ایک اہل کار زخمی ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”جہاں اہل کاروں پر فائرنگ ہوئی وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 5 خول ملے ہیں، جائے وقوع سے ملنے والے خول کا فرانزک کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق جہاں اہل کاروں پر فائرنگ ہوئی وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں ہے، لیاری ندی ریکسر پل پر سنسان جگہ پر اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی۔

    دریں اثنا ‏آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے لیاری ایکسپریس وے پر پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سٹی سے تفصیلی انکوائری اور اٹھائے گئے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کی ہے۔


    علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ درج، والد کا ملزمان کے بارے میں اہم انکشاف


    ادھر صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ قائد کے امن کے خلاف گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ شہید پولیس اہل کار کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو بھی ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

  • پولیس اہلکاروں پرفائرنگ میں ایک ہی پستول استعمال کیا گیا، رپورٹ

    پولیس اہلکاروں پرفائرنگ میں ایک ہی پستول استعمال کیا گیا، رپورٹ

    کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں نائن ایم ایم کا ایک ہی پستول استعمال کیا گیا، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ میں استعمال نائن ایم ایم کا پستول پہلے بھی استعمال ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی، کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں ایک ہی قسم کا پستول استعمال کیا گیا۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اکیس جولائی کو تین پولیس اہلکار اور بچے کو شہید کیا گیا تھا، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واردات کیلئے دہشت گردوں نے جن راستوں کا انتخاب کیا قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کا بھی کھوج لگا لیا۔

    دہشت گردوں نے گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پرجانے کیلئے مبینہ ٹاؤن کی سڑک استعمال کی، موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے گلزار ہجری موڑ سے پہلے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔


    مزید پڑھیں: کورنگی میں فائرنگ: تین پولیس اہلکاراوربچہ جاں بحق، 


    فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل محمد خان شہید اورہیڈ کانسٹیبل کامران زخمی ہوئے، واقعہ کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ، ٹریفک پولیس کانسٹیبل شہید ایک زخمی


    تحقیقاتی اداروں کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں دو ہتھیار استعمال ہوئے، ملنے والے نو خول نائن ایم ایم پستول اور ٹی ٹی پستول کے تھے، حکام کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں استعمال ٹی ٹی پستول کی میچنگ نہیں آئی۔