رحیم یار خان : کچے کے علاقے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلے کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد بڑے افسران کے تبادلے کردیئے گئے ، ارسلان زاہدکو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یارخان تعینات کردیا گیا ، وہ تقرری سےپہلےایس ایس پی آپریشنزملتان تھے۔
ناصرجاویدراناکو ایس پی رحیم یارخان تعینات کردیاگیا، اس سے پہلے وہ ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں تھے جبکہ سعیداحمدڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یارخان تعینات کیا گیا ، وہ اس سےپہلےڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے۔
ڈی پی اورحیم یارخان عمران ملک کا تبادلہ کردیاگیا اور ایس ایس پی رضوان عمرگوندل کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کردیا گیا جبکہ ایس پی رحیم یارخان جاوید جتوئی اور ڈی ایس پی سی آئی اے کلیم احمد کو بھی اوایس ڈی بنا دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کانسٹیبلری سے رحیم یارخان ،راجن میں تعینات اہلکاروں کو واپس بھجوانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، رحیم یارخان کے168،راجن پور کے 131 اہلکاروں کو متعلقہ اضلاع میں رپورٹ کی ہدایت کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب نے آر پی اوڈیرہ غازی خان،آر پی او بہاولپور کو مراسلہ جاری کردیا ، ڈی پی او رحیم یارخان اور ڈی پی او رراجن پور کو بھی مراسلہ کی کاپی ارسال کردی ہے۔
جس میں کہا ہے کہ واپس جانیوالےاہلکار متعلقہ اضلاع کی پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرینگے، متبادل نئےاہلکاررحیم یارخان ،راجن پورسےہی بھجوائے جائیں گے، ڈاکوؤں کیخلاف بہترحکمت عملی ،معلومات حاصل کرنے کیلئےاہم فیصلےکئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر بڑا حملہ کیا تھا، حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 9 زخمی ہوئے تھے۔