Tag: پولیس اہلکاروں

  • لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق انکشافات

    لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق انکشافات

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم سے متعلق انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں سب انسپکٹرسمیت 3 اہلکاروں کو قتل کرنیوالا فیضان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    ملزم فیضان کالعدم تنظیم کےسوشل میڈیانیٹ ورک کاحصہ تھا، فیضان نےمصری شاہ میں سب انسپکٹرکوقتل کرنے سے پہلے تصویر لی تھی۔

    ملزم نے سب انسپکٹر کی تصویرسوشل میڈیا گروپ میں بھیج کراجازت مانگی تھی، یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزم نےسوشل میڈیاگروپ میں کہاکہ ٹارگٹ دوپھولوں والا ہے۔

    ملزم فیضان کوگروپ سے اجازت ملی توسب انسپکٹر کو شہید کردیا، سب انسپکٹرکی برگرشاپ پرموجودگی کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

    ملزم نے کانسٹیبل غلام رسول کے قتل سے پہلے بھی سوشل میڈیاگروپ پر اجازت لی تھی۔

    گذشتہ روز لاہورمیں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم فیضان بٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا، جس میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے پہلے غلط مقدمے میں ملوث کیا، جیل میں لشکرجھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی جس نے میری ضمانت کرائی۔

    ملزم فیضان کا بیان میں کہنا تھا کہرؤف گجر نے رہا کرا کر افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا دیا، افغانستان میں عاصم نامی شخص سےملاقات ہوئی جس نے 6اہلکاروں کےقتل کاٹاسک دیا، مجھے کہا گیا 6 اہلکاروں کے قتل کے بعد تمہیں افغانستان بلا لیں گے۔

    پستول ڈیرہ سے حاصل کیا، موٹر سائیکل شادباغ لاہور سے چھینی، موٹر سائیکل کا نمبر تبدیل کر کے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔

  • پولیس اہلکاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان کے لئے شہری کو اغوا کر لیا

    پولیس اہلکاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان کے لئے شہری کو اغوا کر لیا

    فیصل آباد: پولیس اہلکاروں نے 10 لاکھ روپے تاوان کے لئے شہری کو اغوا کر  لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2 پولیس کانسٹیبل قیصر اور ساتھی ذیشان نے 10 لاکھ تاوان کے لیے شہری کو اغوا کیا اور مغوی پر تشدد کیا، ملزمان نے7 لاکھ روپے تاوان لے کر مغوی وارث کو چھوڑا۔

    فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا، کانسٹيبل عمردراز اور اس کا ساتھی ذیشان حراست میں ہے جبکہ کانسٹيبل قیصر رقم  لے کر فرار ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد میں تعینات کانسٹيبل عمر دراز اور قیصر کو معطل کردیا گیا،گرفتار ملزمان سے نائن ایم ایم پستول اور وائر لیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عمر دراز نے تاوان نہ دینے پر خاوند کو مقابلے میں مارنےکی دھمکی دی تھی، مغوی وارث کو ایئرپورٹ کے قریب گاؤں چوہلہ میں ٹارچر سیل میں رکھا گیا تھا۔

  • کراچی : پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی : اورنگی اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا تاہم فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت قیمتی جان نگل گئی ، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس نے کار نہ روکنے پر گولی چلائی۔

    گاڑی پر فائرنگ سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    عاصم قائمخانی کا کہنا تھا کہ چار پولیس اہلکارگشت کررہے تھے کہ کار میں سوار شخص کو رکنے کااشارہ کیا ، اہلکاروں نے آدھے کلو میٹر سے زیادہ پیچھا کیا نہ رکنے پر گولی چلائی۔

    اہلکاروں کی جانب سے ٹائر پر گولی مارنے کی کوشش کی گئی، گولی پچھلا شیشہ توڑتے ہوئے ڈرائیور کوجالگی۔

    حکام نے کہا کہ کار میں بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی،کار کی پچھلی سیٹیں اور دیگر پارٹس نکالے ہوئے تھے۔

    اہلکار کاشف شاہ، وقاص،احمد اور وزیر کو حراست میں لےلیا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔

  • پولیس اہلکاروں کی حراست سے خطرناک ملزم فرار

    پولیس اہلکاروں کی حراست سے خطرناک ملزم فرار

    پشاور: اسپتال سے جیل منتقلی کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کی حراست سے خطرناک ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ پشاور جی ٹی روڈ پر ہتھکڑیوں سمیت خطرناک ملزم گاڑی سے بھاگ گیا، ملزم سروسز اسپتال سے سنٹرل جیل منتقلی کے وقت فرار ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 4 پولیس اہلکاروں کے حراست میں  جیل منتقل کیا جارہا تھا تاہم جی ٹی روڈ پر ہتھکڑیوں سمیت گاڑی سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل اقدام قتل سمیت مختلف ایف آئی ار درج تھی جبکہ غفلت برتنے پر چاروں پولیس اہلکاروں کو  معطل کرکے تھانہ ہشتگری میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • پولیس اہلکاروں  کا خواتین کی مدد سے شہری کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

    پولیس اہلکاروں کا خواتین کی مدد سے شہری کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

    جہلم : پولیس اہلکاروں نے خواتین کیساتھ ملکر شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی، ٹیکسی ڈرائیور کو زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا خوف دلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں پولیس اہلکاروں کا خواتین کی مدد سے شہری کو بلیک میل کرنے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس اہلکاروں نے خواتین کیساتھ ملکر شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی۔

    خواتین کی مدد سے محمد شان ٹیکسی ڈرائیورکو زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا خوف دلایا گیا اور گھر فون کرکے 5لاکھ روپے منگوانے کے لیے کہا گیا۔

    ڈرائیور کے لواحقین کے پولیس حکام سے رابطہ کرنے پر حقیقت سامنے آگئی، ملازمین میں کانسٹیبل ندیم صفدر،حمزہ اور خواتین میں مقدس سونیااورزینت بدر شامل ہیں۔۔

    واقعے کے بعد چاروں بلیک میلر ملزمان کیخلاف تھانہ گجرخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور دونوں اہلکار کو معطل کردیا۔

  • پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کا اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

    پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کا اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کے اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل کے اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا گیا، 10سال سے مفرور محمد ارشد شناخت چھپا کر مختلف ممالک میں روپوش رہا۔

    اسپیشل آپریشن سیل، سی آئی اے نے اشتہاری کو اٹلی میں ٹریس کر کے اکتوبر میں گرفتار کیا، انٹرپول کی مدد سے قانونی تقاضے پورے کر کے پنجاب پولیس ٹیم ملزم کو لیکر پاکستان پہنچ گئی۔

    خیال رہے اشتہاری محمد ارشد نے 2013 میں پولیس حراست میں  اپنے مخالف شہاب دین کو قتل کیا تھا، ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ: پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

    کراچی پولیس آفس حملہ: پولیس اہلکاروں کے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

    کراچی : سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی۔

    سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے، اب سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔

    حکم نامہ کے مطابق موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کرے گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔

    حکم نامے میں خبردار کیا ہے کہ جو افسران یا اہلکار دوران دیوٹی سمارٹ موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ،حکم نامہ کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی ائی جیز،ایس ایس پیز،،ڈی ائی جیز ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔

  • 2 خواتین پولیس اہلکاروں کا ڈاکوؤں سے مردانہ وار مقابلہ، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس کانسٹیبلز نے بینک میں داکوؤں سے بلاخوف مقابلہ کرکے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بینک کے گیٹ پر موجود 3 مسلح ملزمان آئی لیکن  2 خواتین پولیس اہلکاروں کی بہادری کے سامنے بے بس ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینک کے گیٹ پر موجود خواتین اہلکاروں پر مسلح ملزمان نے اسلحہ بھی تانا اور فائرنگ کرنے کی کوشش کی لیکن خواتین اہلکاروں کی بہادری کو دیکھ کر تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانسٹیبل جوہی کماری اور شانتی کماری کو اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا، دوسری جانب ملزمان کی شناخت جاری ہے، انہیں جلد سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،  گرفتار ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ، گرفتار ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم فضل الرحمان عرف فضلو نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس افسرکو قتل کرنے کا حکم مذہبی تنظیم کے دفتر سے دیا گیا اور 2اہلکاروں نے معاونت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم فضل الرحمان عرف فضلو نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا پولیس افسرکو قتل کرنے کا حکم مذہبی تنظیم کے دفتر سے دیاگیا جبکہ اے ایس آئی علی محسن کے قتل کیلئے مرکزی مقام پر میٹنگ ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ تبادلے کے بعد اے ایس آئی نے مذہبی کارکنوں کواٹھانا شروع کیاتھا جبکہ پولیس افسر کو قتل کرنےمیں 2اہلکاروں کی معاونت کا بھی انکشاف ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار مذہبی تنظیم کے حلف یافتہ کارکن بھی تھے، اے ایس آئی کے گھر سے نکلنے کی اطلاع پولیس کے سپاہی انتظار نے دی۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے اے ایس آئی علی محسن کو2012میں فیروزآباد میں شہید کیا گیا تھا اور ملزم کو سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کی ٹیم نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

  • پنجاب میں  پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی

    پنجاب میں پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی

    لاہور : آئی جی پنجاب عارف نواز نے پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی اور کہا اگر کوئی اہلکار موبائل فون استعمال کرتا پایا گیا تو اسکے ساتھ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز نے لیڈی کانسٹیبل کی جانب سے ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

    آئی جی آفس کی جانب سے آر پی اوز اورڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوادیا ہے، جاری مراسلے میں کہا گیا ایس ایچ او اور انچارج سے نچلے رینک کا پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران فون استعمال نہیں کرے گا، ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی اہلکار ویڈیو نہیں بنائے گا اور نہ ہی اہلکار کو اپنے کسی افسر کی ویڈیو بنانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

    مراسلے کے مطابق اگر کوئی اہلکار موبائل فون استعمال کرتا پایا گیا تو اس کے ساتھ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب سی پی او نے اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے راولپنڈی کے تھانوں میں کیمرے والے موبائل فون پر پابندی عائد کردی، تھانے میں پولیس اہلکار اور افسران بغیرکیمرے والا فون استعمال کریں گے ، تھانے میں آنے والے سائلین سے بھی اسمارٹ فون لے لیا جائے گا جبکہ محرر اور ایس ایچ او کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    مزید پڑھیں : تشدد،غیرقانونی حراست یا بداخلاقی پرآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آئی جی پنجاب

    اس سے قبل پنجاب میں پولیس گردی کے مسلسل بڑھتے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے بھر کے آر پی او ڈی پی او، سی پی او اور سی سی پی او، ڈی آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

    مراسلے میں کہا گیاکہ یونیفارم والے حد میں رہ کر کام کریں ورنہ گھربھجوادیاجائےگا، تشدد،غیرقانونی حراست یابداخلاقی پرآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، حراست میں تشدد، موت اورغیرقانونی حراست پرایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

    جاری مراسلے کے مطابق علاقے کا ایس ایچ او ذمہ دار ٹھہرانے کے ساتھ بلیک لسٹ کردیا جائے گا، بلیک لسٹ ایس ایچ او کو کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، ۔تشدد چاہے تفتیش والے کریں یا آپریشن والے ذمے دار ایس ایچ اوٹھہرے گا۔