Tag: پولیس اہلکار جاں بحق

  • کوئٹہ، فائرنگ سے پولیس اہلکار دوست سمیت جاں بحق

    کوئٹہ، فائرنگ سے پولیس اہلکار دوست سمیت جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد بحق ہوگئے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جب کہ دوسرے شخص کو شدید زخمی کردیا، ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ریسکیو دارے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے شخص کوسول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا، جہاں زخمی شخص دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا، پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دونوں افراد کو جناح ٹاﺅن کے علاقے میں کلی شابو میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پہلے شخص شناخت پولیس اہلکار حبیب اللہ بازئی جب کہ دوسرے شخص کی شناخت پولیس اہلکار کے دوست وحید کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اور اس کا دوست ایک نجی اسکول میں شراکت دار بھی تھے اور وقوعہ کے وقت دونوں کھانا کھانے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

    پولیس کا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • کراچی میں‌ فائرنگ : طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں‌ فائرنگ : طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیر اعلیٰ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


    Two including cop killed in Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 4 میں دارالصحت اسپتال کے قریب ایک موٹر سائیکل پر  گھر واپس جاتے ہوئے تین طالب علموں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرتضیٰ نامی طالب علم جاں بحق جبکہ اُس کے 2 دوست شاہد اور احسان زخمی ہوئے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے تاہم ایس ایس پی گلشن کے مطابق فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ طالب علم کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور کوچنگ سینٹر سے واپس گھر جارہے تھے۔

    دوسری واقعہ اورنگی ٹاؤن پیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ رشید پر گولیاں بربرسائیں گئی جبکہ تیسرا واقعہ نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

    فائرنگ کا تیسرا واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمی اہلکار کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، اہلکار کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی جو کرائم برانچ میں تعینات تھا۔

    شیعہ مذہبی تنظیم وحدت المسلمین نے گلستان جوہر میں طالب علموں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

  • کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس چوکی انچارج شہزاد اختر جاں بحق ہوگیا، ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ڈاکٹر سیمی جمالی نے پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کو قریب سے گولیاں ماری گئیں تھیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    پڑھیں:  کراچی،پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

     ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی نے پولیس اہلکار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی جو کورنگی آر چوکی کا انچارج تھا، مسلح افراد نے اہلکار کو بہت قریب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

     ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تاہم جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس افسران نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کا نوٹس

    بعدازاں آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

    کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زخمی ہونے والا زخمی اہلکار نے دورانِ علاج دم توڑدیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا، مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

    دوسری جانب فائرنگ کےواقعے میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 2 روڑ پر فائرنگ کے نیتجے میں داؤد اور شمشیر نامی دو شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث اہل علاقہ حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکے۔

    زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چھ خول ضبط کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لیب بھیج دیے ہیں۔

    قبل ازیں کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور کھوکھرا پار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز عزیزآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری نیئر دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

     

  • کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے میں 2ملزمان ہلاک

    کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، مقابلے میں 2ملزمان ہلاک

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس زرائع کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ساجد زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سےاینٹی کرپشن میں تعینات پولیس اہلکاراقبال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کےلئےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سپرہائی وے پر گنا منڈی کے قریب مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے، جن کو لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی:  پولیو مہم کےدوران رضاکاروں، اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اورنگی ٹاون میں انسدادِ پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیوٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ  کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت اے ایس آئی تبسم کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائرنگ کے بعد اورنگی ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر چھ میں انسدادِ پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

    آئی جی سندھ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی، مہم کے دوران کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کی بھی سفارش کی۔۔ پولیس ترجمان کے مطابق سفارش انسداد پولیو مہم موثرطریقے سے مکمل کرنے کیلئے کی گئی۔

    دوسری جانب پولیو ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث کراچی کے اضلاع شرقی اور ملیر کی متعدد یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہی نہیں ہوسکی۔ کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، لیکن اس سال کا یہ پہلا حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور ملیر میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، جس میں بارہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ملک بھر میں گذشتہ سال تین سو سے زائد پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 26اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہیں، مہم کے دوران مجموعی طور پر بیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق 7ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی۔

    صوبائی دارالحکومت میں پولیو مہم دو مراحل پر مشتمل ہے، جس میں مجموعی طور پر چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا دوسرا مرحلہ 23جنوری سے شروع ہوگا۔

    حکام کے مطابق ، صوبے کے دیگر چار اضلاع موسیٰ خیل ، ژوب، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سیکورٹی وجوہات کے باعث مہم ملتوی کیا گیا ہے‘جہاں مہم کے تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔

    حکام کے مطابق صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس،بلوچستان کانسٹیبلر ی ،لیویز اور ایف سی کے اہلکارٹیموں کی حفاظت کے لئے تعینات ہوں گے۔