Tag: پولیس اہلکار جاں بحق

  • کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر اہلکار یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں کشتی چوک پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

    پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسا، اہلکار شہر یار علی  اےوی ایل سی شریف آباد میں تعینات تھا۔

    زخمی اہلکار نے ابتدائی بیان میں بتایا تھاکہ اس کی جان کو خطرہ ہے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے یا ذاتی دشمنی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب شکار پور ٹاؤن چک کے علاقے دل مہر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا، ایک گروہ کے ملزمان نے دوسرےگروپ کے 3 افراد کو فجر کی نماز کے دوران اغوا کیا۔

    اغوا کے بعد 2 افراد کو قتل اور 1 کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں خان محمد مہر اور عمر مہر شامل ہے جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار جاں بحق

  • پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکار شہید

    پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکار شہید

    پشاور میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کردیا فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت سعید اللہ کے نام سے ہوئی۔

    شہید اہلکار سعید اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سی سی پی او قاسم علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 3 افراد زخمی

    پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 3 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں ہوٹل پر بیٹھے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس سے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے دوران زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے، موٹر سائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے فائرنگ کی، زخمی افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا اہلکار قمر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں تعینات تھا، جبکہ فائرنگ سے زخمی دیگر افراد کے نام فیضان، طاہر اور ارسلان ہیں۔

    تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، موقع سے تیس بور اور نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 3 افراد زیرِ حراست

    یاد رہے کہ دو روز قبل گرومندر پر 2 بھائیوں کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

  • کراچی :  زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : زمزمہ اسٹریٹ پر گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے 17 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں کم عمرنوجوانوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ تھم نا سکا۔

    ڈیفنس فیز فائیو زمزمہ اسٹریٹ پر 17 سالہ نوجوان حسن نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر جاتے اہلکار کامران کو کار سے ٹکر ماردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس نے حادثے کے ذمہ دار 17 سالہ نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ میں گاڑی چلا رہا تھا، غلطی میری نہیں بلکہ اہلکار نے خود میری گاڑی کی طرف ٹکر ماری بلکہ میری ونڈ اسکرین بھی توڑ دی۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کے پاس سے اسلحہ رکھنے کا لیٹر بھی ملا ہے، لیٹر کے مطابق اہلکار کا نام کامران اور تعلق سیکیورٹی زون 1 سے تھا۔

    کراچی میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے بغیرلائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مربوط کارروائیاں نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے کم عمرڈرائیوروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

  • لاہور: چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    لاہور: چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں چھاپے کے دوران ملزم  نے پولیس پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار ارشد زخمی ہوگیا جس کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع  کردی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ اچھرہ پولیس جوڑے پل کے قریب منشیات فروش کو گرفتار کرنے گئی تھی۔

  • بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت  پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں تھانہ میریان کی حدود میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور  پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار  ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے اس سے قبل 1 اگست کو کوئٹہ کے واں کلی میں فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ہجرت کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، آئی جی سندھ نےایس ایس پی ساؤتھ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔

    مقتول جہانگیر سول لائن تھانے میں تعینات تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے ۔

    اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

    ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکارجہانگیر کے سینے میں جالگی، زخمی اہلکار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، یاد رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کوئٹہ: نواں کلی میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ: نواں کلی میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد موسیٰ جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار محمد موسیٰ تھانے میں ڈیوٹی پرجا رہا تھا کہ نواں کلی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 16 جون کو کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ رواں سال 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران جاں بحق جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ اہلکار عمران رہزنی کی واردات کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ علاقےمیں 2 پیدل ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے، ہیڈ کانسٹیبل عمران نے ملزمان کوپکڑنے کی کوشش کی۔

    عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید اورشہری زخمی ہوا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 5 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان دہشت گردی، گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 7 پستول، ایک نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

    کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ، دوا ساز کمپنی کا مینیجر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا مینیجراصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • لاہور: تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےپولیس اہلکارجاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےپولیس اہلکارجاں بحق‘ 1 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزرفتار گاڑی نے ناکے پرکھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں تھانہ ڈیفنس اے کی حدود میں ناکے پر رکنے کے اشارہ پر نئے سال کا جشن منانے والے منچلوں نے دو پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی تلے کچل دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں مستنصرنامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جبکہ قاسم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کار سوار نشے میں دھت تھے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔


    اوکاڑہ: دو گروپوں کےدرمیان مسلح تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں شنکرداس میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو گروپوں میں درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔