Tag: پولیس اہلکار شہید

  • بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    (29 اگست 2025): بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس حکام مطابق شہید اہلکار کی شناخت ریاض شاہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

    اس سے قبل ضلع بنوں کے سپینہ تانگی چشمہ کے علاقے میں دہشت گردوں سے مسلح جھڑپ کے دوران انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکار شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

    اس واقعے سے ایک روز قبل، کوٹ عادل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، زخمی ہو گئے تھے۔

  • ہرسال اوسطاً کتنے پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    ہرسال اوسطاً کتنے پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں؟ آئی جی سندھ نے بتادیا

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہر سال اوسطاً 47 پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں، اب تک 2 ہزار سے زائد اہلکار جام شہادت نوش کرچکے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 سے پہلے شہدا کی تعداد سالانہ طورپر زیادہ تھی، 1971 سے اب تک 2 ہزار سے زائد افسران واہلکار شہید ہوچکے ہیں، زیادہ شہادتیں کچے کے علاقے میں یا ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں ہوتی ہیں

    انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی جو شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، پولیس کے اقدامات سے اغوا کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ہیلتھ پالیسی دینے پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کا اب پہلے سے زیادہ اچھا علاج ہوتا ہے، شہید پیکج دینے پر بھی سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سندھ پولیس عوامی توقعات پر پورا اترے گی، کراچی کے شہدا کی تعداد زیادہ ہے، 2001 سے 2015 تک زیادہ شہادتیں ہوئیں، 2023 میں پولیس کے 52 افسران شہید ہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ رواں سال 22 پولیس اہلکار شہد ہوچکے ہیں، زیادہ پولیس افسران کچے کے علاقے میں شہید ہوتے ہیں، رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر 44 افراد قتل ہوئے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ منشیات ڈیلرز کی اے کیٹیگری لسٹ بنائی ہے، منشیات کے عادی افراد کرائم کرتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sindh-igp-honours-newly-selected-asis-in-ceremony/

  • لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت قربان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے چوہنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار قربان علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار قربان علی کی موت کی تصدیق کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اہلکار قربان علی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    دوسری جانب ہیڈ کانسٹیبل شہید کے والد نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کروایا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی، نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹرسائیکل گر گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل پر کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا۔

  • لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

    لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

    لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں ہیلمٹ پہنے ہوئے حملہ آور نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے باوردی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، شہیدکانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو شہید کرنیوالے حملہ آور کی تصویر سا منے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم جامنی شرٹ، سرخ ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی موٹر سائیکل نمبر کی شناخت ہوگئی، موٹر سائیکل کانمبر اے ایف جے 4656 ہے جو ذیشان ولد محمد یوسف کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل ایکسائز میں پاکپتن کی رجسٹر ہے، موٹرسائیکل کے مالک کے حوالے سے معلومات نکالی جارہی ہیں،جبکہ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی ختم کرکے جانیوالے اہلکاراسلحہ ساتھ رکھیں اور وردی نہ پہنیں۔

    کراچی میں چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیے گرفتار

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل غلام رسول کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔

  • پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو شہید کردیا، ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈاگ لار کے علاقے میں مچنی گیٹ پولیس موبائل پردہشت گردوں
    نے اچانک حملہ کردیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے2پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس جان لیوا حملے میں موبائل انچارج اے ایس آئی مظہر زخمی ہے، جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ پشاور ان دنوں دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، گزشتہ روز بھی پشاور کے علاقہ بورڈ بازار کے قریب صبح سویرے موٹرسائیکل میں دھماکا کیا گیا تاہم دہشت گردی کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور مبینہ دہشت گرد خود اپنے گھناؤنے منصوبے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔

    بعد ازاں مذکورہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او ناصر باغ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دھماکے سے پھٹنے والی موٹر سائیکل پر تین دہشت گرد سوار تھے، دھماکے میں سی ٹی ڈی کو مطلوب دو دہشت گرد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا تاہم دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

  • ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    ڈی آئی خان: جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل کی شناخت مبارک شاہ کے نام سے ہوئی، اہلکار کو نامعلوم دہشت گرد نے شہید کیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی  ہے جس کے بعد مسلح دہشتگروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی : نامعلوم ملزمان  کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    کراچی : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سائٹ ایریا میں آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، چار مشتبہ افراد کو دیکھ کراہلکاروں نےرکنےکا اشارہ کیا، ملزمان نےرکنےکی بجائے اندھادھند فائرنگ کردی۔

    فدا حسین جانوری کے مطابق ایک اہلکارہیڈ کانسٹیبل رمیز گردن میں گولی لگنےسے شہید ہوگیا جبکہ دوسرازخمی ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ جائے حادثے سے کچھ سراغ ملےہیں ان کی مدد س جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، فائرنگ کرنیوالےملزم ڈاکو تھےیا دہشت گرد؟ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے پو لیس اہلکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار شہید

    پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    شہید اہلکار نعیم ایف آر پی میں بطورکانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ اہلکار کو صبح گھر سے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے اہلکار نعیم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    گذشتہ روز پشاور میں تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل سکواڈ پر فائرنگ کی گئی تھی ،ملزمان کی فائرنگ سے موبائل آفیسر شہید ہوگیا تھا۔

  • کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ، مقدمہ درج

    کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ، مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش مل گئی ، پولیس کانسٹیبل کو شہید کرکے لاش ڈیرہ گجراں کے کھیت میں پھینک دی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، شہید کانسٹیبل عدنان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کردی گئی ہے، کانسٹیبل عدنان وزیر آباد میں ڈیوٹی کےفرائض انجام دےرہا تھا۔

    پولیس نے پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کو شہید کرکے لاش ڈیرہ گجراں کے کھیت میں پھینک دی گئی، رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی لائی جائے گی

    سی پی او نے کہا کہ شہیداہلکارنےشہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔

    دوسری جانب وزیرآباد میں تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اداکردی گئی ، شہیدکانسٹیبل عدنان احسان کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں پولیس افسران ،پاک آرمی ،رینجرز جوانوں نے شرکت کی۔

    گوجرانوالہ:عدنان احسان کو قومی اعزاز کیساتھ وحدت کالونی میں سپردخاک کیا جائے گا ، شہید پولیس کانسٹیبل عدنان احسان 6سال کی بچی کا والد تھا۔

  • شہید پولیس اہل کار فیاض نے ڈاکوؤں کو للکارا تھا، واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    شہید پولیس اہل کار فیاض نے ڈاکوؤں کو للکارا تھا، واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد میں پولیس اہل کار کی بہادری کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عزیز آباد تھانے میں تعینات شہید پولیس اہل کار فیاض خان نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے ایک شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو للکار کر روکا تھا لیکن مسلح ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔

    گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس اہل کار فیاض کی شہادت کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں شہری احسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، یہ مقدمہ قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق شہری احسن نے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے حسین آباد آ رہا تھا، کریم آباد کے قریب اے ٹی ایم سے 5 ہزار روپے نکالے، جیسے ہی باہر آیا 2 افراد نے مجھ پر اسلحہ تان لیا۔

    واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پیسے چھین لیے، شہری کے بیان کے مطابق اس چھینا جھپٹی کے دوران ہی اچانک ایک سادہ لباس شخص آیا اور ڈاکوؤں کو للکارا۔

    کراچی، پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا، اہلکار شہید

    سادہ لباس شخص نے کہا میں پولیس اہل کار ہوں اور ڈاکو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن پھر مسلح ملزمان اور سادہ لباس اہل کار نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران سادہ لباس اہل کار زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جب کہ فائرنگ تبادلے کے دوران دوسرا ڈاکو موقع سے پیدل فرار ہوگیا۔

    ایف آئی آر متن کے مطابق اسی دوران عزیز آباد تھانے کی موبائل پہنچی جنھوں نے اہل کار فیاض کو شناخت کیا، موبائل افسر قمر عباس کی مدد سے زخمی اہل کار کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔