Tag: پولیس اہلکار شہید

  • کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی میں کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید، تعداد 8 ہوگئی

    کراچی : کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ سینئر افسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ایک اور پولیس اہلکار حسن رضا دوران علاج شہید ہوگیا ، وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا، حسن رضا ضلع وسطی کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وائرلیس آپریٹر تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون کو حسن رضا نے کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور 2 جون کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے ابتک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئرافسران سمیت 350سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔

    گزشتہ روز ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللّٰہ چاچڑ اور ان کے تھانے کے مزید عملے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • کوئٹہ، لورالائی میں میڈیکل کالج کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ، لورالائی میں میڈیکل کالج کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیکل کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لورالائی میڈیکل کالج کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لورالائی کوئٹہ روڈ پر ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایگل اسکواڈ کے قریب پہنچ کر ایک حملہ آور نے خود کو اڑایا۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ، شو مارکیٹ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

    قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 26 ستمبر کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب اس وقت دھماکا ہوا تھا جب پولیس موبائل گشت پر تھی، دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 6 اگست کو بھی کوئٹہ ٹک ٹک گلی شو مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے کوئٹہ کے عوام کو نشانہ بنایا تھا۔

  • اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ، 2 اہل کار شہید

    اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ، 2 اہل کار شہید

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سبزی منڈی تھانے کی حدود میں پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے تھے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ایک ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شکارپور: ڈاکوؤں سے مقابلہ ڈی ایس پی فائرنگ سے جاں بحق، دو ڈاکو زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر شکارپور میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ شہید جب کہ ایک پولیس اہل کار زخمی ہو گیا تھا، شکار پور میں فوک گلوکار جگر جلال سمیت 5 فن کاروں کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا تھا۔

    گڑھی تیغوں میں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلے میں دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات تھیں، جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

  • کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ‘ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی

    کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ‘ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل پرسوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کلفٹن سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ سپاہی ہدایت اللہ دم توڑ گیا جبکہ ایس ایچ او کلفٹن اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق سپاہی کو پیٹ میں 4 گولیاں لگیں اور ایس ایچ او چوہدری شاہد کو سینے پردو گولیاں لگیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پرموٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 موٹرسائیکل سوارملزمان نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی، ایس ایچ او، اہلکارسادہ لباس اورپرسنل گاڑی میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔

    آزاد خان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل کوروکنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے چار9 ایم ایم کے خول اورایک 30 بورکا خول ملا، سی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان سےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

    ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 12 جنوری کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں پولیس مقابلہ‘ پولیس اہلکارشہید‘ 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں پولیس مقابلہ‘ پولیس اہلکارشہید‘ 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمد پورہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کی شناخت افضل اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان موبائل فون کے ٹاورسے بیٹریاں چوری کررہے تھے۔


    کراچی : ناظم آباد میں پولیس مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک‘ 2 گرفتار


    خیال رہے کہ یکم مارچ کو شہر قائد کےعلاقے ناظم آباد 4 نمبرپرپولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 30 جنوری کوکراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔


    ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 4 ملزمان ہلاک


    واضح رہے کہ 30 دسمبرکو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    کوئٹہ فائرنگ: ایس پی محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور بھائی کی شہادت


    یاد رہے کہ 17 نومبر 2017 کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگو: تھانے پرخود کش حملہ میں پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرلی۔ جبکہ سوات میں فائرنگ کرکے جرگہ کمیٹی کے ممبرظاہرشاہ کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کی حدود میں واقع تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ڈی ایس پی اشرف خان کےمطابق جائےوقوعہ سےخودکش حملہ آور کےاعضاء ملےہیں، انصارالمجاہدین نامی تنظیم نے تھانے پرحملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    انصار المجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے نامعلوم مقام سے فون کرکے کہا ہے کہ حملہ وزیرستان آپریشن کا بدلہ ہے اور بندوبستی علاقوں میں مزید حملے کرینگے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تحصیل ٹل میں سرچ آپریشن کیلئے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمٰن کے دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ کالعدم تنظیم کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔

    چارسدہ میں تنگی کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمقامی مسجد کےامام مولاناگل زمان جاں بحق ہوگئے۔