کراچی: لانڈھی میں گزشتہ رات قتل ہونے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی میں گزشتہ رات پولیس اہلکار زاہد کے قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم راشد کو گرفتار کرلیا ہے، ایڈیشنل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے متعلقہ ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
شرافی گوٹ میں پولیس اہلکار زاہد علی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم راشد نے پولیس کے سامنے قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے، قتل میں لیاری گینگ وار کے 3 کارندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم نے قتل کی واردات کرنے کے لیے مفرور گینگ وار کے کارندوں کا سہارا لیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتول میں 62 لاکھ روپے کی رقم کی لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، 13 اگست کی شب بھی مقتول پولیس اہلکار کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔