Tag: پولیس اہلکار کا قتل

  • کراچی :  بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کا قتل،  مقتول کی بیوہ نے مقدمہ  درج کرادیا

    کراچی : بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کا قتل، مقتول کی بیوہ نے مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعےکامقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں مقتول کےبھائی،بھتیجوں سمیت5افرادکونامزدکیاگیا ، واقعے کے بعد سے تمام ملزمان فرار ہیں، فوری طورپرکوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار اسماعیل کابھائی بخت زمان اوربھتیجوں سےجائیدادکاتنازع چل رہاتھا، بخت زمان نےکچھ عرصہ قبل اسماعیل پرچاکیواڑہ تھانےمیں جھوٹامقدمہ درج کرایاتھا۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقہ چاکیوڑہ میں بڑے بھائی اوربھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا ، بھتیجے نے گولیاں ماریں اور بعد میں ڈنڈوں اورسریوں سے بھی تشدد کیا جبکہ جاتے جاتے موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی تھی۔

    مقتول کے بھائی سلیم نے الزام عائد کیا کہ اسمعیل کو بڑے بھائی بخت زمین اور اسکے بیٹوں نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھی ، ویڈیو میں جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے کو اسمعیل پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

  • پولیس اہلکار کا قتل : پولیس کا ملزم خرم نثار کے گھر پر  تیسرا چھاپہ

    پولیس اہلکار کا قتل : پولیس کا ملزم خرم نثار کے گھر پر تیسرا چھاپہ

    کراچی : تفتیشی ٹیم نے پولیس اہلکار کے ڈیفنس میں مبینہ قتل میں ملوث ملزم خرم نثارکے گھرپر تیسرا چھاپہ مار کر نائن ایم ایم پستول مع چھ راؤنڈ اورنمبرپلیٹ برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کی شہادت کیس میں دو سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی دوسری کامیابی مل گئی۔

    تفتیشی ٹیم نے ایئرپورٹ کے قریب شارع فیصل پر چھاپہ مارا ، چھاپہ ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کی سربراہی میں مارا گیا۔

    چھاپے کے دوران ملزم خرم کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی ضبط کرلی گئی، ملزم خرم ضبط ہونے والی گاڑی میں ایئرپورٹ فرار ہوا تھا۔

    کار سے نائن ایم ایم پستول ،6راؤنڈ اور دوسری کار کی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی گئی ، ضبط شدہ نمبر پلیٹ ملزم نے اپنی کار سے اتار کر چھپائی تھی۔

    کار اور برآمد ہونے والی نمبر پلیٹ دونوں پنجاب کی ہیں ، تحقیقاتی ٹیم شارع فیصل کے مقام پر مزید سرچنگ کررہی ہے۔

  • قتل کے بعد خرم نثار کے فرار سے متعلق اہم ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    قتل کے بعد خرم نثار کے فرار سے متعلق اہم ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اہل کار کے قتل کے بعد خرم نثار کے فرار سے متعلق اہم ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو میں شاہین فورس کے اہلکار کے قتل کے بعد پولیس کے ہاتھوں زیر حراست شخص کا خصوصی ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    شاہین فورس کے اہل کار عبدالرحمان کے قتل کے معاملے میں زیر حراست اہم ملزم عامر نے پولیس کو ایک ویڈیو بیان دیا ہے، جس میں انھوں نے قتل کے بعد خرم نثار کے فرار کا واقعہ بیان کیا ہے۔

    ملزم عامر جو خرم نثار کا سالا ہے، نے بیان میں کہا کہ ’’میں ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا، خرم نثار نے مجھے ویٹر یا منیجر کے ذریعے باہر بلوایا، جب میں باہر نکلا تو خرم نے کہا کہ مجھے فوراً جانا ہے۔‘‘

    ملزم عامر نے بیان میں انکشاف کیا کہ خرم نثار کی پہلے بھی کچھ دشمنی تھی، اس لیے میں سمجھا کہ پھر ایسا ہی کوئی واقعہ ہوا ہوگا۔ عامر نے بتایا کہ جب ان کا دوبارہ خرم سے رابطہ ہوا تو اس نے کہا میں پیٹرول پمپ پر ہوں۔

    شاہین فورس اہلکار کا قتل : ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

    عامر نے کہا ’’خرم نثار نے مجھے کہا کہ میں اپنا ٹکٹ بک کروا رہا ہوں، اس دوران ہماری ڈرائیور کے ساتھ خرم کو ڈراپ کرنے کی بات ہوئی، لیکن گاڑی میں میری اس سے جب بات ہوئی تھی تو وہ مجھے مکمل یاد نہیں۔‘‘

    عامر نے بیان میں مزید کہا کہ گاڑی میں خرم کا کہنا تھا کہ اسے ملک سے باہر جانا ہے، کیوں کہ اس کا کوئی پھڈا ہو گیا ہے۔ عامر نے یہ بھی بتایا کہ خرم نے پہلے سے ٹکٹ نہیں کروائی ہوئی تھی۔

  • کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل : ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

    کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل : ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

    کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکارکے قتل کے واقعے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کےقتل کے معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن علی مردان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار پر فائرنگ واقعے میں پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، شاہین فورس کا کام گاڑیوں کو روکنا اور گھر والوں کی تلاشی لینا نہیں۔

    پولیس حکام نے کہا کہ اہلکاروں نےجب دیکھالیاشہری کےپاس اسلحہ ہےتو15پرکال کیوں نہیں کی گئی ? اہلکاروں نے مسلح شخص کو دیکھنے کے بعد موبائل فون سے ویڈیوز بناناشروع کردیا۔

    حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نےملزم کو ہتھکڑیاں کیوں نہیں پہنائیں؟ اہلکاروں نے بیان دیا گاڑی سے لڑکی اتر کے فرار ہو گئی، اہلکاروں کو خاتون کےاغوا کی اطلاع ملی تو15پر کال کرکے اضافی نفری کو کیوں نہیں بلایا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرارہونےوالی لڑکی کہاں ہے،کسی کو معلوم نہیں، وقوعہ سےحاصل سی سی ٹی وی میں بھی کوئی لڑکی نظرنہیں آئی ، ملزم خرم نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بعد اپنا موبائل فون بندکردیا، ملزم کے گھر سے جو اسلحہ ملا ہے اس کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے ڈیفینس فیز فائیو میں رات بارہ بجے مبینہ اغواء کار خرم نثار اور پولیس اہلکار کے درمیان تکرار ہوئی، جسمیں ملزم خرم نثار نے اہلکار پر فائرنگ کردی ، اہلکارکی کنپٹی پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

    کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا

    کراچی: ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا نکلا، ملزم خرم نثارسوئیڈن کا رہائشی اور 2بچوں کا باپ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس میں پولیس اہلکار کی شہادت کے معاملے پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا ملزم سابق ڈپٹی کمشنرکا بیٹا نکلا

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم کے والدین کا بیان ریکارڈ کرلیا گیاہے، ملزم کے والد نثار احمد نے خود کو سابق ڈپٹی کمشنر ظاہر کیا اور ملزم کے والد سابق ڈپٹی کمشنر اور معذوری کی وجہ وہیل چیئر پر ہیں۔

    عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ ملزم خرم نثارسوئیڈن کا رہائشی اور 2بچوں کا باپ ہے، ملزم 5نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا جبکہ اس کی بیوی سوئیڈن میں رہتی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم سے متعلق ایف آئی اے سے رابطہ ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم فضائی راستے سے فرار نہیں ہوا۔

    عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ ملزم کیخلاف ایف آئی اے کو خط بھی لکھ رہے ہیں، ملزم مفرار ہونے کی کوشش کرسکتا ہے ، ملزم کا والد ضعیف ہیں اور کہنا ہےکہ وہ سابقہ ڈپٹی کمشنر ہیں۔