Tag: پولیس تشدد

  • کراچی میں مبینہ پولیس تشدد سے شہری جاں بحق

    کراچی میں مبینہ پولیس تشدد سے شہری جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹروول کے علاقے باوانی چالی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مرنے والا شخص منشیات فروش تھا اور اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جس کی ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ مرنے والے فضل کریم کے خلاف سائٹ اے اور مومن آباد سمیت دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جو منشیات فروش ہے اور دل کا دورہ پرنے سے جاں بحق ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور پولیس اہلکار اس کے مرتکب پائے گئے توسخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب پہلوان گوٹھ میں شاہراہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وزیرخان 18 سال سے مفرور اور اشتہاری تھا، ملزم کے خلاف 2000ء میں تھانہ قائد آباد میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا

    سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا

    سرگودھا : پولیس کی زیرحراست مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا جسے ورثاء نے ماننے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر نوجوان حبیب الرحمان کی ہلاکت کے بعد لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، مرحوم کے ورثاء سیکڑوں کی تعداد میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پہنچےاور پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے زیرحراست حبیب الرحمان کو تشدد کا نشانہ بنا کرمار ڈالا اور پھر خود کشی ظاہر کرکے نوجوان کی نعش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پھینک آئے۔

    ورثاء کا کہنا تھا کہ حبیب الرحمن کو دو روز قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر حراست میں لیا اور اس کے والدین تک کو خبرنہ کی اور تھانے میں اسے انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔


    مزید پڑھیں : ملتان، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد


    بعد ازاں پولیس اسے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال لاوارثوں کی طرح پھینک کرچلی گئی، نوجوان کی موت کی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کردی لیکن پولیس اس قتل کو خود کشی میں بدلنا چاہتی ہے جو سراسر ظلم ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • اورنگی ٹاؤن : ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج، پولیس تشدد سے کئی زخمی، متعددگرفتار

    اورنگی ٹاؤن : ڈکیتیوں کیخلاف احتجاج، پولیس تشدد سے کئی زخمی، متعددگرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کا اسلام چوک میدان جنگ بن گیا، علاقہ مکین جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے باعث یہ احتجاج پولیس اورعوام کے درمیان جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے علاقے میں چوری اور ڈکیتیوں کی پے درپے وارداتوں سے پریشان ہوکر اسلام چوک پر پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی، دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج پر تشدد ہوگیا۔

    کالی وردی والے کراچی میں ڈکیتیاں روکنے میں تو ناکام ہیں ہی مگر روز روز کی وارداتوں سے تنگ شہری سڑکوں پر آئے تو الٹا انہی پر شیلنگ کی گئی، مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    بعد ازاں صورتحال اورپیچیدہ ہوگئی، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ اورشیلنگ مظاہرین کی پولیس وین پر پتھراؤ کے بعد کی گئی۔ مظاہرے میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    مشتعل مظاہرین نے مذاکرات کے لیے آنے والے ایس ایس پی ویسٹ ناصرآفتاب کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے مظاہرین کے منتشر ہوتے ہی  دس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد مظاہرین نے ایک بار پھر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

    رینجرز کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ کر پوزیشن سنبھال لی۔ ایس ایس پی ویسٹ کا اسموقع پرکہنا تھا کہ پولیس کو ڈکیتیوں کے مسئلے پر کوئی درخواست نہیں دی گئی لوگوں نے اچانک جمع ہوکر احتجاج شروع کر دیا جس پر کارروائی کی گئی۔

  • ملتان پولیس کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد

    ملتان پولیس کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد

    ملتان : پولیس کی جانب سے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کے خلاف اہل علاقہ نے بہاوپ پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک کے رہائشیوں نے ملتان پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاول پور روڈ بلاک کردی ،احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گھر میں چھاپہ مارکر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین سے بد تمیزک کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ پولیس نے گھر میں موجود حاملہ خاتون کو بھی نہیں بخشا،پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد اہل خانہ نے بہاول پور روڈ احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی گئی۔

    اس واقعہ کے حوالے سے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملتان کے علاقہ بستی ملوک کے ایک گھر میں اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے میں مدد دی، جس پر پولیس کی خواتین سے تلخ کلامی ضرور ہوئی تا ہم پولیس نے گھر میں موجود کسی خاتون پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا۔

  • مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    گوجرانوالہ : مبینہ پولیس تشدد سے چوری کا ملزم دم توڑ گیا، ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پو لیس نے مذاکرات میں نا کا می پرلا ٹھی چا رج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں انصاف مانگنے پر کینٹ تھانے کے باہر پولیس نے مظاہرین کی لاٹھی چارج سے تواضع کرڈالی۔ کینٹ پو لیس نے لیا قت مسیح کو تفتیش کیلئے ریما نڈ پر تھا نے لائی تھی جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد سے دم توڑگیا۔

    ملزم کو پی ٹی آئی رہنما ایس اے حمید کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ کیخلا ف لیا قت مسیح کے اہلخا نہ اور عزیز و اقارب تھا نہ کینٹ کے با ہر جمع ہو ئے ،مشتعل خواتین نے لیٹ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔

    ورثاء کا کہنا ہے لیا قت مسیح پو لیس کے وحشیانہ تشدد کے باعث جان سے گیا۔ احتجاج کے دوران خواتین نے اہلکا روں کو دھکے دیئے اور تھانے کے دروازے پر اینٹیں بھی بر سائیں۔

    ایس پی سٹی نے مظا ہرین کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے، جس پر پو لیس نے لا ٹھی چا رج کر کے مظا ہرین کو منتشر کردیا۔