Tag: پولیس حراست

  • پولیس حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

    پولیس حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ ٹریفک حادثے میں ہلاک

    پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ملزمان مبینہ طور پر ٹریفک حادثے میں مارے گئے سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

    پنجاب میں ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ڈاکو مبینہ ٹریفک حادثے میں مارے گئے۔ مرنے والوں کی شناخت شان اور یاسر کے ناموں سے ہوئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شان اور یاسر نامی ہلاک ڈاکو 12 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کو ان کے ساتھی پولیس پارٹی پر حملہ کر کے چھڑا لے گئے تھے اور ڈاکوؤں نے فرار ہوتے وقت راکے گھمن کے قریب ایک شہری سے موٹر سائیکل بھی چھینی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکو روڈے کے قریب نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/6-people-including-3-from-the-same-family-die-in-traffic-accidents-on-eid/

  • نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نوابشاہ: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج

    نواب شاہ میں سکرنڈ پولیس کی حراست میں ملزم محمد نواز زرداری کی موت کا مقدمہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر حراست جاں بحق ملزم کے بھائی اسد نواز زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایس ایچ او ، ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس اہلکار محسن بلوچ، صابر حسین گوپانگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کی زیر حراست ملزم محمد نواز زرداری کو تشدد کرکے مارا گیا، مقدمہ درج ہونے پر اہلکاروں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے کے بعد ڈی ایس پی سکرنڈ فرار ہیں جب کہ ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

  • کراچی: پولیس حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک

    کراچی: پولیس حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک

    کراچی: پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، حقائق کا پتا چلانے کیلئ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ لطیف پولیس کی حراست میں ملزم کی پراسرار موت کے بعد مذکورہ شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا جائے گا، پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی تھا، گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

     

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کیخلاف گاڑی چوری کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہے، ملزم نشے کا عادی تھا، دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی پولیس کی حراست میں متعدد ملزمان کی موت واقع ہوچکی ہے، تاہم اکثر ان اموات کی اصل وجوہات منظر عام پر نہیں آتیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-under-custody-death-probe/

  • 6 سالہ گونگی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

    6 سالہ گونگی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک

    وہاڑی: دانیوال میں 6 سالہ گونگی بچی کو  زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضِلع وِہاڑى کے علاقے دانیوال میں 6 سالہ گونگی بچی سے زیادتی کا ملزم حواست سے فرار ہونے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ملزم ریحان کو پوٹینسی ٹیسٹ کرواکر واپس لایا جارہا تھا، ملزم ریحان نے پولیس کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران ملزم سے اچانک گولی چلی جو اسی کے سینے پر لگی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ریحان نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔