Tag: پولیس حکام

  • تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، پولیس حکام کا اہم بیان آگیا

    لاہور : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں۔

    تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے لیے کسی جرم کا ہونا ضروری ہے ، قانون کی خلاف ورزی کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پر اسے گرفتار یا رہا کرنا قانون کے دائرہ اختیارمیں نہیں، پولیس مجوزہ قانون کےتحت ہی کارروائی کی پابندہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کے لیے چیئرنگ کراس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

  • کراچی میں  دوران کھدائی ملنے والی انسانی باقیات کتنی سال پرانی ؟  پولیس کا اہم انکشاف

    کراچی میں دوران کھدائی ملنے والی انسانی باقیات کتنی سال پرانی ؟ پولیس کا اہم انکشاف

    کراچی : خالی پلاٹ میں دوران کھدائی انسانی باقیات ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر انسانی باقیات 6 سے 7سال پرانی معلوم ہوتی ہے، ممکنہ طور پر ایک بچہ اور 2بڑے افراد کی باقیات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے خالی پلاٹ میں دوران کھدائی انسانی باقیات ملنے کے واقعے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں فیکٹری انتظامیہ تعمیرات کیلئے کھدائی کرارہی تھی، کھدائی کےدوران انسانی باقیات ملیں جنھیں ڈی این اے کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد شناخت ممکن ہوسکے گی، بظاہر انسانی باقیات 6سے7سال پرانی معلوم ہوتی ہے، ممکنہ طور پر ایک بچہ اور 2بڑے افراد کی باقیات ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ،ایسا بھی ہوسکتا ہے بچہ نہ ہو بلکہ کوئی چھوٹے قد والے بڑی عمر کے آدمی کی باقیات ہو۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تعمیراتی کام کے دوران زمین میں کھدائی سے انسانی ڈھانچے برآمد ہوئے تھے ، تین افراد کے ڈھانچے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دن کی روشنی میں ایک بار پھر مزید اطراف کی جگہوں کی کھدائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

    سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس حکام کو یقین دہانی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی ، جس میں آئی جی سندھ کراچی، سکھر، حیدرآباد رینج اور اسپیشل برانچ کے افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری اور پیش آنیوالے واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام افسران کوکام جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت،تمام ادارے آپ کےساتھ ہیں۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وزرا کمیٹی اور آرمی چیف کی ہدایات پرجلدتحقیقات سامنےلائی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آج صبح گلشن اقبال میں دھماکے اورجرائم کی تعداد بڑھنے پر تشویش ہے، چاہتاہوں افسران پیشہ ورانہ صلاحیتیں عوام کےتحفظ کیلئے استعمال کریں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے گلشن اقبال دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سے شیئر کی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور دیگر اعلیٰ رینک افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا اعلان کیا گیا تھا،جس پر آرمی چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    آرمی چیف کی جانب سے تحقیقات کا حکم دینے پر آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو بھی 10 روز کےلیے چھٹیوں کی درخواست موخر کرنے کے احکامات دے دیئے تھے۔

  • کراچی: پولیس نے 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان کو گرفتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گل رعنا سوسائٹی میں تین کم عمر لڑکے نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع ملتے ہی سولجر بازار پولیس بروقت جائے وقوع پر پہنچی، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ سولجر بازار میں پیش آیا، بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کی عمر 12 اور 13 سال کے درمیان ہے۔

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہناز نامی بچی گھر کے  باہر کھیل رہی تھی، اس دوران تین لڑکے اسے زبردستی اپنے گھر لے گئے، اس دوران گھر کے باہر کھڑی بچی نے بھاگ کر شہناز کے والد کو واقعے کی اطلاع دی۔

    بچی کے والد نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت شہریار، عباد اور کاشف کے نام سے ہوئی جن کے خلاف اغوا اور زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    قصورمیں ایک اور بچی کے اغواء کی کوشش، ماں کی مزاحمت، ملزم فرار

    پولیس حکام نے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت استعمال کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور طاقت،آئینی اور قانونی اختیار استعمال کریں۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے، قانون اور حکومت کی عملداری کا قیام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ شرپسند عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    نواب ثناء اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں امن وامان کو کچلا اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر تک سب کو ایک پیج پر ہونےچاہیے،ہم عوام اور اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔

    کوئٹہ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: قیام امن کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردوں سے ڈرنے والے سابقہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے،صوبے میں قیام امن کےلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

  • راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان: بھارت نے راجستھان میں خواتین اوربچوں سمیت پینتیس پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا،دفترخارجہ کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

    نامکمل سفری دستاویزات یا را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل پر بھارت نے پینتیس پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا، خواتین اوربچوں سمیت گرفتارکئے گئے پاکستانیوں پرنامکمل سفری دستاویزات رکھنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیرسے گرفتارکیا گیا،پاکستانیوں کے پاس متھرا اورہری دوارکا ویزا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں کا تعلق میرپورخاص،عمر کوٹ اورتھرپارکرسے ہے اوروہ موناباؤ کے راستے بھارت گئے تھے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے بھارت میں گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں،تفصیلات ملنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔

  • حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    حیدری اور پاک کالونی میں فائرنگ، 2افرادجاں بحق

    کراچی :حیدری اور پاک کالونی میں الگ الگ واقعات میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حیدری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن خرم احمد جان کی بازی ہار گیا.

    واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کے مطابق واقعے ابتدائی طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ہجرت کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

  • مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی

    کراچی : شہرمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خیبر چوک کے قریب فائرنگ سے امان شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،صبح سویرے لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق رات گئے بہادرآد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

    فائرنگ کے دوسرے واقعے میں کورنگی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا،بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    اورنگی ٹاون پیر آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے تفتیش کی جاری ہے۔

  • پروفیسرسبط جعفر، پروفیسرشکیل اوج کے قاتل کو پکڑلیا ہے، کراچی پولیس چیف

    پروفیسرسبط جعفر، پروفیسرشکیل اوج کے قاتل کو پکڑلیا ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی: صاحب علم شخصیات ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط جعفر کو قتل کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی پولیس ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو کاکہنا تھا کہ پروفیسر سبط جعفر اور ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل میں شریک ٹارگٹ کلرز کے گروہ کا ایک رکن منصور گرفتار کرلیا ہے،کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے دونوں صاحب علم افراد کو قتل کرنے میں منصور شامل تھا، ملزم منصور سندھ گورمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے

     کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزم منصور کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جس نے انیس سو ترانوے میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دیگر قاتل بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوششوں سے ٹارگٹ کلنگ میں پچھلے سال کی نسبت کمی آئی اور صرف انتیس افراد اس ماہ قتل کیئے گئے، کراچی پولیس چیف نے ایک بار پھر کہا کہ سیاسی جماعتوںمیں جرائم پیشہ افراد موجود ہیں۔

  • ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس: اہم شواہد ملے ہیں، پولیس حکام

    ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس: اہم شواہد ملے ہیں، پولیس حکام

    کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، اسلامک اسٹڈی کے عملے اور استاتذہ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ اور ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے وائس چانسلر جامعہ کراچی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے واقعہ میں اہم شواہد ملے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کو چند تلخ فیصلے کرنے ہونگے، تلخ فیصلوں سے متعلق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

      ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل اوج کے اہلِ خانہ سے معلومات ملی ہیں، اسلامک اسٹڈی کے عملے اور استانذہ کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ان کابس چلے تو قاتلوں کو ابھی گرفتار کرلیں، ڈی آئی جی شرقی کے خیال میں تدریسی عمل روکنا پریشان کن ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ جلد حل کرلیں گے۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے ڈاکٹر شکیل اوج کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس میں وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔