Tag: پولیس خفیہ اطلاع

  • صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر صادق آباد کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق لیہ کے مغوی افتخار کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

    دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سے اگلے روز صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔