Tag: پولیس لائنز

  • اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم

    اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کا ہدایت کی ہے کہ اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا اور امن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے پولیس لائنز پہنچ گئے اور قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس لائنز میں پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلا روس کے صدر پاکستان کادورہ کررہےہیں، ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نےایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے، اسلام آبادکےامن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کوواپس نہیں جانے دینا۔

    مزید پڑھیں‌: کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ کا دو ٹوک موقف

    محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے، پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سر انجام دینے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، اس بار کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امن قائم رکھنے اور شہریوں کی جان واملاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

    اس موقع پر آئی جی اسلام آباد،چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  • پولیس لائنز پر بجلی بلوں کی مد میں کتنی رقم واجب الادا ہے؟ کے الیکٹرک نے بتا دیا

    پولیس لائنز پر بجلی بلوں کی مد میں کتنی رقم واجب الادا ہے؟ کے الیکٹرک نے بتا دیا

    کراچی: کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ آرٹلری میدان پولیس لائن پر واجب الادا رقم ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی چوری اور بل کی عدم ادائیگی کے باعث پولیس لائنز کی صرف 2 پی ایم ٹیز کی بجلی منقطع کی گئی تھی، تاہم علاقہ معززین کی جانب سے بلوں کی ادائیگیوں کی یقین دہانی پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے میں ہونے والی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے-

    کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں جس کے تحت بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کی بجلی کاٹی جا رہی ہے، جس پر شہری آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک شکایتی مرکز پر بچوں نے دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

  • پولیس لائنز میں عمران خان کی وکلا  سے ملاقات ، کیس کے حوالے سے مشاورت

    پولیس لائنز میں عمران خان کی وکلا سے ملاقات ، کیس کے حوالے سے مشاورت

    اسلام آباد: پولیس لائنز میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وکلا نے ملاقات کی اور کیس کے حوالے سے مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلا شیر افضل، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر پولیس لائنز پہنچے ، جہاں انھوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وکلا عمران خان سے کیس کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں، پولیس لائنز کی آفیسرز رہائشگاہ نمبر 11کوعدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

    ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔