Tag: پولیس لائن کے قریب دھماکا

  • پشین :  پولیس لائن کے قریب دھماکا، ، 2 بچے جاں بحق، 13 افراد زخمی

    پشین : پولیس لائن کے قریب دھماکا، ، 2 بچے جاں بحق، 13 افراد زخمی

    پشین : بلوچستان کے ضلع میں پولیس لائن کےقریب دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دوبچےجاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 13 افرادزخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہوگئی ہے تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد 13شدیدزخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،جائےوقوعہ سے شواہد اکھٹےکئےجارہے ہیں کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا تاہم تحقیقات جاری ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے حقدار نہیں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، یہ پاکستان کی بقا اور نئی نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کی جنگ ہے، قوم اور سیکیورٹی فورسز اس جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

  • سبی: پولیس لائن کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی

    سبی: پولیس لائن کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 3زخمی

    سبی: چاکر روڈ پر پولیس لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق پویس لائن کے قریب درخت پر باندھا گیا دھماکہ خیز مواد اس وقت زورداردھماکہ سے پھٹ گیا، جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکہ سے ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، پویس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    ڈی پی او انو کھیتران کے مطابق درخت پر باندھا گیا دھماکہ خیز مواد کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی، پویس مزید تفتش کررہی ہے۔