Tag: پولیس مقابلوں

  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ چار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    کلفٹن بلاک ون میں پولیس نے مبینہ مقابلےکہ بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں  گرفتار کیا، جن کی شناخت سہیل اور گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے پہلے پولیس نے درخشاں تھانے کی حدود سی ویو میں مقابلے بعد ملزم امان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، ملزم ساتھی کے ہمراہ سی ویو پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-encounters-one-killed-3-arrest/

  • کراچی:2 علٰیحدہ پولیس مقابلوں میں 2دہشتگرد، 2ڈاکوہلاک

    کراچی:2 علٰیحدہ پولیس مقابلوں میں 2دہشتگرد، 2ڈاکوہلاک

    کراچی: شہرِ قائد میں دوالگ الگ پولیس مبینہ مقابلوں میں دو دہشتگرد اور دوڈاکو ہلاک کردیئے گئے، لسبیلہ میں سرچ آپریشن، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کےدرمیان مڈبھیر ہوگئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان سے تھا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اوراسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے بوٹ بیسن میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجےمیں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے  مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مزید کارروائی کےلئے ہسپتال پہنچادی گئیں ہیں۔

    رات گئے کراچی کےعلاقے لسبیلہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 4افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران گینگ وار کے ملزم سمیت تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشتر روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب سعودآباد نمبر تین میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گھر کے صحن میں دفنائی گئی اصغر نامی شخص کی لاش برآمد کرلی، مقتول کو تین سال قبل اس کے بیٹے نے گھریلو تنازعے کی بناء پر قتل کرکے اس کی لاش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا اہم ملزم نوید عرف کمانڈو مارا گیا، پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، جو بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تھا۔

    گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر تین ساتھی قریبی گھر میں چھپ گئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تیرہ ڈی میں متاثرہ گلی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کیا ہے، مومن آباد میں پولیس مقابلہ ایک ملزم مارا گیا۔

  • کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ سے 3افراد جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی اور لسبیلہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی۔

    لسبیلہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت نتھا لال کے نام سے ہوئی۔

    لیاری میں رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم تاج محمد ہلاک ہوگیا۔

    لیاری کے ہی علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کا ملزم شعیب ہلاک ہوگیا۔

  • کراچی: پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو اور گینگ وارکا ملزم ہلاک

    کراچی: پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو اور گینگ وارکا ملزم ہلاک

    کراچی: رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو اور گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    کراچی میں بغدادی کے علاقےمیں خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران مبینہ پو لیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کی ۔شناخت سردار عرف سردارا کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم دو پولیس اہلکاروں اور ایک سی آئی ڈی اہلکار کے قتل میں ملوث تھا۔

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، مقابلوں میں 4ملزم ہلاک

    کراچی : سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شہر میں پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزم مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں پولیس سےمقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، لیاری میں بھی مبینہ مقابلے کےدوران گینگ وارکے دو کارندے مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

    نیپئر کےعلاقے میں بھی پولیس سےمقابلے میں قتل،اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگ وار کا ملزم ہلاک ہوگیا۔