Tag: پولیس مقابلہ جعلی

  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ : ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی

    اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن ون میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر کی گئی فائرنگ سے ایک پولیس جوان کامران الدین شدید زخمی ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جس نے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق 3 ڈاکو جی ٹین کے علاقے میں واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ان کا تعاقب کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، دیگر دو فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی جی نے زخمی اہلکار کو بہترین علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں  نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

  • نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    نوجوان کی ہلاکت : کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی : سائٹ ایریا  میں ہونے والا پولیس مقابلہ بھی جعلی نکلا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کر لی ہے،  پولیس مقابلے کے دوران نوجوان سلطان نذیر ہلاک ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا ایک اور مقابلہ جعلی نکلا ، سائٹ اے میں ہونیوالے مقابلے کی فائنل رپورٹ تیار کرلی گئی ، جس میں ہنزہ کے مقتول جوان سلطان نذیر بےقصور قرار دیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے رپورٹ تیار کی ہے ، 2روزمیں تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کوجمع کرائی جائے گی، رپورٹ میں کہا گیا 3 جنوری کو سائٹ اے تھانے کی حدود میں مقابلہ ہوا، اس دوران سلطان نذیر آن لائن موٹرسائیکل سروس کےذریعےگھرجا رہا تھا ، رائیڈر نے پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پر موٹرسائیکل روکی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسری جانب سے پولیس اہلکار 2ملزمان کا پیچھا کرتے آرہے تھے ، پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تو موٹرسائیکل رائیڈر بھاگا ، سلطان نذیر موٹرسائیکل رائیڈر کے پیچھے بھاگا ، پولیس اہلکاروں نے سلطان نذیر کو بھاگتے دیکھ کر گولیاں ماریں۔

    14جنوری کویس ایس پی عرفان بہادرکو تحقیقات منتقل کی گئیں ، ایس ایس پی عرفان بہادر کی اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی مقابلے میں ملوث دونوں اہلکار مفرور ہیں ، اہلکار شبیر اور جہانگیر صورتحال خراب دیکھ کر دوسرے صوبے فرار ہوگئے تھے ، دونوں اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی اور قتل ودیگردفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

  • نوجوان کی ہلاکت : سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    نوجوان کی ہلاکت : سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسران نے سائٹ اے تھانے کی حدود میں ہونیوالے پولیس مقابلے کی رپورٹ تیار کرلی، ابتک کے شواہد کے مطابق سلطان نذیرقصور وار نہیں لگتا۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدودمیں ہونیوالا پولیس مقابلہ جعلی نکلا، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران نے رپورٹ تیار کرلی، ابتک کےشواہدکےمطابق سلطان نذیرقصوروارنہیں لگتا۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہسی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا مشاہدہ کیا گیا، لگتا ہے جیسے سلطان نذیر کو وہاں سے گزرتے ہوئے گولی لگی، سلطان نذیر ملزم نہیں تھا۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ لگتا ہے پولیس اہلکار فائرنگ کرنے میں غلطی کرگئے، تحقیقاتی ٹیم رپورٹ میرےپاس ابھی نہیں پہنچی، شواہدکی بنیاد پریہ کہہ سکتا ہوں سلطان نذیر راہگیر تھا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، مقتول سلطان نذیر کے اہلخانہ نے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے، لواحقین کے احتجاج کے دوران ایس ایچ او سائٹ اے محمد ایاز تھانے سے فرار ہوگئے۔

    بعد ازاں سائٹ اے تھانے کی حدود میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سائٹ اےمیں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کےکزن سلیم اللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ، مقدمےمیں اختیارات کاناجائزاستعمال،غفلت،قتل کی دفعات شامل کی گئی۔