Tag: پولیس مقابلہ

  • چنیوٹ: انڈوں پر جھگڑا، پولیس ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز کا فرنیچر لے گئی

    چنیوٹ: انڈوں پر جھگڑا، پولیس ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز کا فرنیچر لے گئی

    چنیوٹ: پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، لڑائی کے مقدمے میں پولیس ملزم کے گھر سے اس کی بہن کے جہیز کا فرنیچر اٹھا کر لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پولیس کا ایک اور کارنامہ خبروں کی زینت بن گیا ہے، پولیس نے ملزم کے گھر سے بہن کے جہیز پر ہاتھ صاف کر لیے۔

    [bs-quote quote=”جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا تھا کہ گھر میں ملزم حسن موجود نہیں تھا تو مالِ مقدمہ کے طور پر سامان اُٹھا لیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ چنیوٹ کے محلہ نوروالا کے رہائشی حسن اور ساجد کے درمیان ابلے انڈوں پر جھگڑا ہوا تھا، جس پر ساجد کے والدین کی درخواست پر پولیس نے حسن کے گھر پر چھاپا مارا۔

    تاہم پولیس اہل کار حسن کی بجائے گھر میں موجود بہن کی شادی کے لیے تیار فرنیچر اٹھا کر لے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ساہیوال : وزیر اعلیٰ کا وزیراعظم  سے رابطہ: پولیس افسران کی برطرفی کا فیصلہ

    پولیس کا کہنا تھا کہ ساجد کے والدین نے حسن کے خلاف زیادتی کی درخواست دی تھی، جہیز کا فرنیچر مالِ مقدمہ کے طور پر اٹھایا ہے، ملزم حسن کے پیش ہونے پر سامان واپس کر دیا جائے گا۔

    دوسری طرف حسن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی اگلے ہفتے شادی ہے، پولیس چھاپے کے دوران گھر سے جہیز کا سامان اٹھا کر لے گئی ہے۔

  • ساہیوال واقعہ: جے آئی ٹی ممبران کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

    ساہیوال واقعہ: جے آئی ٹی ممبران کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

    لاہور: جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان نے ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں متاثر ہونے والے خاندانوں کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ نے خلیل کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران دونوں خاندانوں سے تعزیت کے لیے آئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”جی آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران کی معطلی الزام کی تردید ہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بھائی ذیشان”][/bs-quote]

    سربراہ جے آئی ٹی اعجاز شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کچھ نتائج سے میڈیا کو آج وزیرِ قانون نے آگاہ کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا ’جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، جلد حتمی رپورٹ جاری کریں گے، جے آئی ٹی باریک بینی سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔‘

    سربراہ جے آئی ٹی نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے، بہت جلد نتیجہ اخذ کریں گے۔

    ذیشان کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے: انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ

    دریں اثنا مقتول ڈرائیور ذیشان کے بھائی نے بتایا کہ جے آئی ٹی سربراہ سے کہا کہ دہشت گردی کا الزام واپس لیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی افسران کی معطلی الزام کی تردید ہی ہے۔

    ذیشان کے بھائی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ نے انھیں مطمئن کیا ہے، کوشش ہے مظاہرہ نہ ہو۔

    دوسری طرف انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کر دیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان کے خلاف حساس اداروں کو شواہد مل گئے ہیں۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان کے موبائل سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی ہے، اور ذیشان کی گاڑی مبینہ دہشت گرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی۔

     

  • ذیشان کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے: انٹیلی جنس ذرائع  کا دعویٰ

    ذیشان کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے: انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ

    لاہور: انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ڈرائیور ذیشان کے خلاف حساس اداروں کو شواہد مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال فائرنگ واقعے میں جاں بحق ہونے والے ذیشان سے متعلق انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے اس کے خلاف شواہد حساس اداروں کو مل گئے۔

    [bs-quote quote=”ذیشان کی گاڑی مبینہ دہشت گرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”انٹیلی جنس ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ذیشان کے موبائل سے دہشت گرد عثمان کے ساتھ تصویر مل گئی ہے۔

    انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ عثمان ہارون 15 جنوری کو فیصل آباد سی ٹی ڈی مقابلے میں مارا گیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذیشان کی گاڑی مبینہ دہشت گرد عدیل حفیظ نے خریدی تھی، گاڑی کی خرید و فروخت کا اسٹیمپ پیپر بھی منظرِ عام پر آ گیا۔

    انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عدیل بھی 15 جنوری کو فیصل آباد مقابلے میں مارا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی افسران خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کے ذمہ دار قرار

    خیال رہے کہ وزیرِ قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے آج اجلاس میں ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی، جس میں خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا۔

    تاہم انھوں نے کہا کہ ساہیوال آپریشن 100 فی صد صحیح تھا، ذیشان سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے جے آئی ٹی سربراہ نے کچھ مہلت مانگی ہے۔

  • ساہیوال واقعہ: خواجہ آصف نے تحقیق کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا

    ساہیوال واقعہ: خواجہ آصف نے تحقیق کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے خلاف کارروائی ہوتی تو پولیس والوں کو کچھ احساس ہوتا۔

    وہ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے، خواجہ آصف نے کہا کہ بے گناہوں کے خون سے ہولی نہ کھیلی جائے، اس کی ذمہ داری حکمرانوں پر آ جاتی ہے۔

    [bs-quote quote=”راؤ انوار کے خلاف کارروائی ہوتی تو پولیس والوں کو کچھ احساس ہوتا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خواجہ آصف”][/bs-quote]

    مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس انصاف کے دعوے کیے گئے، وہ کر کے دکھایا جائے۔

    خواجہ آصف نے کہا ’محافظ قاتل بن گئے ہیں، لیکن تاویلیں پیش کی جا رہی ہیں، ہر طرف کنفیوژن ہے، ایوان کو اختیار دیا جائے کہ ساہیوال واقعے کو خود سے دیکھے۔‘

    رہنما ن لیگ نے مطالبہ کیا کہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔

    انھوں نے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا تھا ملزم پکڑے نہ جائیں تو حکمران ذمہ دار ہوتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عوام ساہیوال واقعے کے حقائق جاننا چاہتے ہیں: شہباز شریف

    خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں شہباز شریف کو بھی ایسے کیسز میں ملزم قرار دے کر استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا ’عوام کے تحفظ کے لیے ہم ایک ہو جائیں تو لوگوں کو بھی اعتماد ہوگا، دہشت گردی ختم کرنے والے خود دہشت گرد بن گئے ہیں، ساہیوال واقعہ تباہی کی نشانی ہے، سی ٹی ڈی اہل کاروں پر دہشت گردی کا مقدمہ چلایا جائے۔‘

  • گوجرانوالہ میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: گزشتہ روز گوجرانوالہ میں 2 مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ہلاک ملزمان ریڈ بک میں شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں ہلاک دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا، دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

    [bs-quote quote=”ملزمان حساس اداروں پر حملوں کے علاوہ اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایف آئی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کاشف اور عبد الرحمان ریڈ بک کے ملزم تھے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گاڑی روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، نا معلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان حساس اداروں پر حملوں کے علاوہ اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان میں سے ایک جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے بھتیجے کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کا ایک اور مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا گیا، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔

  • ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی نے گجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا

    ساہیوال واقعہ: سی ٹی ڈی نے گجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا

    گجرانوالہ: انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کو ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی فورس سے مقابلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت سے قبل ساہیوال میں مبینہ جعلی مقابلے میں سی ٹی ڈی نے دو خواتین سمیت 4 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گجرانوالہ میں ہلاک دونوں ملزمان ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کے ساتھی تھے، دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کی اطلاع ملتے ہی دہشت گرد اس کے گھر سے فرار ہوئے، دونوں دہشت گرد گوجرانوالہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ذیشان کے گھر سے دہشتگردوں کا حساس اداروں کی مدد سے سراغ لگایا گیا۔

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کا ایک اور مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ہلاک دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، خلیل کی فیملی کو ذیشان سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا، ذیشان کا مقصد متاثرہ فیملی کی مدد سے دھماکا خیزمواد خانیوال پہنچانا تھا۔

    انسداد دہشت گردی فورس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ذیشان کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار دہشت گرد بھی موجود تھے، سی ٹی ڈی ایک سال سے ان دہشت گردوں کا سراغ لگا رہی تھی۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    خیال رہے کہ گجرنوالہ میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبد الرحمان اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، عبد الرحمان جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے بھیجتے کے قتل میں ملوث تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ساہیوال میں انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد مارے گئے، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین نے سی ٹی ڈی سے متزاد بیان دے دیا۔

  • گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کا ایک اور مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی کا ایک اور مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    گوجرانوالہ: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور مقابلے میں دو مبینہ دہشت گرد مار دیے، دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں مقابلے کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد مار دیے۔

    [bs-quote quote=”ہلاک دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت عبد الرحمان اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، عبد الرحمان جسٹس (ر) تصدق جیلانی کے بھیجتے کے قتل میں ملوث تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت 4 افراد کو زندگیوں سے محروم کیا گیا، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملوث ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنا دیں گے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ اور سرچ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ اور سرچ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جبکہ سائیٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب سائیٹ سپر ہائی وے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    رات گئے شاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عاطف، سلیم اور رحیم شامل ہیں جو شہریون کو اغوا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلواتے تھے، ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزموں سے اسلحہ، لوٹا گیا سامان اور کریڈٹ کارڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ادھر سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے علی محمد شیخ گوٹھ اور دلدار عمرانی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کر گھر گھر تلاشی لی، تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ذیشان، حمید اور گل عرف گگو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان نے گزشتہ ماہ ڈکیتی مزاحمت پرگارڈ کو زخمی کیا تھا۔ انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزمان متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر اسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرریحان بنگالی اور معصور مارے گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق ریحان بنگالی پولیس افسرسمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث تھا، ریحان بنگالی 2012 سے ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں کررہا تھا۔

  • کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا

    کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا

    کراچی: شہرِ قائد کی پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں ساٹھ سالہ شخص کو ڈاکو قرار دے کر مار دیا، پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں مارا جانے والا ڈاکو تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق پولیس نے کراچی کے نبی بخش تھانے کی حدود میں چند روز پہلے مقابلے میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    [bs-quote quote=”عبد اللہ کی عمر ساٹھ سال تھی، بھائی موٹاپے اور زائد عمر کے باعث ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا تھا: مقتول کے بھائی کا بیان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے ملزم سے اسلحہ اور خاتون سے چھینا ہوا پرس ملا، مقابلے کے دوران عبد اللہ کا ساتھی فرار ہو گیا تھا، ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دو واقعات کے مدعیوں نے عبد اللہ کی شناخت بھی کی، ملزم کے خلاف دو وارداتوں کی مختلف شہریوں سے شکایات ملیں تھیں۔

    آئی جی سندھ نے واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی سندھ کی طرف سے افسران سے علیحدہ علیحدہ رپورٹیں طلب کی گئی ہیں۔

    مقابلے میں ہلاک شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبد اللہ کی عمر ساٹھ سال تھی، بھائی موٹاپے اور زائد عمر کے باعث ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا تھا اور اسے ڈکیت کہہ کر مار دیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ چند روز قبل کراچی کے علاقے نبی بخش میں پیش آیا تھا، بھائی نے پولیس پر الزام لگایا کہ ان کے بھائی کو جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک اور شہری کی جان لے گیا


    معید کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی دودھ لینے گئے تھے، بعد میں مقابلے کی اطلاع ملی، معید نے بتایا ’180 کلو وزنی میرا بھائی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تھا، پولیس نے جعلی مقابلے میں مارا۔‘

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں رکشہ ڈرائیور سابق فوجی نفیس خان جاں بحق ہو گیا تھا، پولیس کا دعویٰ تھا کہ رکشہ ڈرائیور کو ڈاکوؤں کی گولی لگی جب کہ گرفتار ملزم نے کہا کہ مقتول کو پولیس کی گولی لگی۔