Tag: پولیس مقابلہ

  • ملتان میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ملتان : صوبہ پنجاب کےشہرملتان میں میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان میں کائیاں پور کےقریب تین ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے جنہیں ناکے پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی توڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اسے تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔


    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب میں شیخوپورہ کےعلاقے صفدر آباد میں پولیس مقابلے کےدوران بچے کےقتل میں ملوث 3ملزمان مارے گئےتھے۔

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔


    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک


    واضح رہےکہ رواں برس مارچ میں صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک

    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب میں شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں پولیس مقابلے کےدوران بچے کےقتل میں ملوث 3ملزمان مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےعلاقے صفدر آباد میں بچےکواغوااورزیادتی کےبعدقتل کرنے کےمقدمےمیں ملوث تین ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر چھاپا مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔


    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک


    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےتھے۔ملزمان کوچند روزقبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیاتھا۔


    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک


    واضح رہےکہ رواں برس مارچ میں صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی:سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تین کا تعلق متحدہ لندن اور دو کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہے، رضویہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور نو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق مبینہ ٹاؤن،سرجانی اور خواجہ اجمیر نگری میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں، ان میں 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن، دو کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    رینجرز کے مطابق یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق بقیہ 4 ملزمان میں سے مبینہ ٹاؤن سے 3 ڈکیت گرفتار ہوئے جب کہ قائد آباد سے منشیات فروش گرفتار ہوا۔

    رضویہ میں مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار

    دوسری جانب رضویہ پولیس کا کشمیر محلہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم دوسرا فرار ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلہ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود کٹ شہانی میں پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈی ایف سی گومل یونیورسٹی ولایت اور ایف آر پی کانسٹیبل جاوید پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینک دیا جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔

    اس دوران پیچھے سے آنے والی پولیس پارٹی نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔

    واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او یاسر آفریدی پولیس پارٹی کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور دیگر بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    زخمی پولیس اہلکاروں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنک ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    آر پی او سید فدا حسن شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس عوام کی جان و مال و عزت و آبرو کی محافظ ہے۔ پولیس نے ڈٹ کر جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    ان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 1ڈاکو ہلاک

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 1ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے شاہ لطیف میں پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے شاہ لطیف میں رات گئےگھر میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس نےتعاقب کیا فائرنگ کےتبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والےملزم کےقبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیاگیا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز مومن آباد اورنگی میں مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت حیدر علی ولد سرور افغانی کےنام سےہوئی ہے۔ملزم مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ملزم کے خلاف پاکستان بازار،مدینہ کالونی،بلدیہ ٹاون،اتحاد ٹاون،سعیدآباد،اورنگی ٹاون،اور مومن آبا د تھا نوں میں ڈکیتی کے بے شمار مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں مومن آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی گھر کے اندر لوٹ مارکے دوران باپ کو قتل اور دو لڑکوں کو گولیاں مارکر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کےمطابق مارے جانے والے ملزم حیدر علی ولد سرور افغان سے ملنے والا موبائل فون مقتول سے ہی چھینا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں:رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد


    واضح رہےکہ گزشتہ روز رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔

  • کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرزکی کارروائیاں، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اشتہاری سمیت چار جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا، نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے دو کارندے، کالعدم تنظیم کا کارندہ اور منشیات فروش شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈکیت مارا گیا، اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو دھر لیا، کراچی یونیورسٹی روڈ پر حادثات کے ساتھ اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    موٹرسائیکل سوار مسلح افراد یونیورسٹی روڈ پر کار سوار کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ لیاری کے علاقے سنگولین میں دستی بم حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق عزیر بلوچ گروپ کے کارندے آپس میں لڑ رہے ہیں۔

  • سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، چھ ملزمان ہلاک

    کراچی:ایس ایس پی راؤ انوار نے سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر پولیس پارٹی کا مسلح ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا، پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی راؤ انوار نے کی۔

    راؤ انوار کے مطابق مقابلہ گڈاپ فیز ٹو بقائی اسپتال کے قریب ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔


    ایس ایس پی کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،دو دہشت گردوں کی شناخت نور اور نعیم کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں رہزنی، ڈکیتی و چوری کی  وارداتیں کراچی آپریشن کے باوجود جاری ہیں، ایک طرف قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ افراد بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں کسی بھی طور کمی آتی نظر نہیں آرہی۔

  • کشمور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک اہلکار شہید

    کشمور: کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک اہلکار شہید

    کندھ کوٹ : کشمور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، پولیس نے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پولیس کی کارروائی ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں بدل گئی۔ کشمورمیں بھینس کی چوری کی اطلاع پر پولیس نے کندھ کوٹ کے کچے علاقے میں کارروائی کی تو وہاں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    دونوں جانب سے فائرنگ کے باعث علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار صادق گولی لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

    اس کے علاوہ تھانیدار سمیت مزید تین اہلکاروں کو بھی گولیاں لگیں۔ پولیس نے مقابلہ جاری رکھا، پولیس کے پیچھے نہ ہٹنے پر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے سرچ آپریشن کرکے علاقے سے دس مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کرتے ہوئے کچے کے علاقے درانی مہر کی بھی ناکہ بندی کرلی۔

  • گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    گلستان جوہر: مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، کارروائیوں میں چارگرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس نے ایک ڈکیت ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والا ملزم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ گلستان جوہر بلاک 7 میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈکیت موقع پرہلاک ہوگیا ۔ دوسرا ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹا ہواسامان، زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ آئی جی سندھ نے پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام اعلان کردیا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری نے ایم پی آر کالونی میں مخبرکی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘1ڈاکو ہلاک

    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ‘1ڈاکو ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران 1ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہناہےکہ لاہور کےعلاقے نشتر کالونی میں کماہاں روڈ پر ڈاکو شہری کے ساتھ ڈکیٹی کی واردات کرکے فرارہورہےتھے۔

    پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی،پولیس کی جوابی کارروائی میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نےلاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:لاہور : پولیس مقابلہ،4 ڈاکو ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گوجرانوالہ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران چار ڈاکو کو ہلاک جبکہ 4 دہشت گرد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کیاتھا۔